محفوظات برائے ‘تعلیم و روزگار’ زمرہ

PostHeaderIcon یشہ وارانہ اقدار وقت کی اہم ضرورت : – ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی


یشہ وارانہ اقدار وقت کی اہم ضرورت

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی
صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد

انسان سماجی حیوان ہے۔قدرت نے اسے کائنات میں موجود اٹھارہ ہزار مخلوقات میں اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ہے۔ یہ درجہ علم و عقل اور قوت گویائی کے سبب ہے۔ انسان نے ہر زمانے میں بہتر زندگی گزارنے کی کوشش کی ہے اور اچھی قدروں پر عمل کرنے کا خواہاں رہا ہے۔ انسان اپنی عقل اور اپنے مشاہدے سے سماج میں کچھ باتوں کو اچھا سمجھتا ہے اور کچھ باتوں کو برا۔ وہ برائی ترک کرکے اچھائی کو اپنانا چاہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ وہ جس سماج میں رہتا ہے وہاں دوسرے لوگ بھی اس کے ساتھ اور ایک دوسرے سے اچھا برتاؤ پیش کریں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon شمولیاتی تعلیم برائے تعلیمی مساوات : – گلشن جہاں

گلشن جہاں

شمولیاتی تعلیم برائے تعلیمی مساوات

گلشن جہاں
۔ایم۔اے(اردو۔نیٹ)،بی۔ایڈ

شمولیاتی تعلیم کا تصور ایک ایسے تعلیمی نظام سے وابستہ ہے جس میں تمام طلبا کو ان کی جسمانی یا ذہنی خامیوں ،معذوری کی بنیاد پر تعصب کا سامنا نہیں کرنا پڑتااور سبھی طلبا کو یکساں مواقع فراہم ہوتے ہیں ۔شمولیت کے معنی شامل کرنا ،ادخال کے ہوتے ہیں۔یہاں ہم تعلیمی شمولیت کی بات کررہے ہیں تو تعلیم میں شمولیت سے مراد ان افراد کو تعلیمی عمل میں بنا کسی تعصب کے داخل کرنا ہے جو کسی ذہنی یا جسمانی معذوری کی بنیاد پرتعلیمی نظام کی Mainstream سے خارج کر دئے جاتے ہیں مثلاًذہنی طور پر معذور بچیّ،جسمانی معزور بچیّ،خواتین ،اقلیتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے بچیّ۔ان تمام اطفال کو Normal Student Group کے ساتھ شامل کرنا ہی شمولیت ہے۔ "Inclusion is that we are one even through we are not same.
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon وٹرنری میڈیسن : ایک معزز پیشہ : – ڈاکٹرمحی الدین حبیبی


وٹرنری میڈیسن
ایک معزز پیشہ، ایک نفع بخش صنعت
مسلم طلبہ کی بے توجہی اور عدمِ دلچسپی ناقابل فہم

ڈاکٹرمحی الدین حبیبی
حیدرآباد ۔ دکن
موبائل : 08978155985

کوئی پیشہ ہو کہ ہنرمندی، فنکاری ہو کہ کاریگری، نہ صرف قابل قدر ہوتے ہیں بلکہ تقدس و برکت کے حامل بھی، کیوں کہ انسان اپنے علم و فن اور محنت و مشقت کے ذریعہ اپنے خالق کی عطا کردہ نعمتوں اور برکتوں کو اپنے ہی مقدس اور مکرم ہاتھوں سے سمیٹتا ہے۔ اسلام نے تو ’’الکاسب حبیب اللّٰہ‘‘ (روزی کمانے والا اللہ کا دوست ہوتا ہے) کہہ کر ہر پیشہ کا رتبہ بلند کردیا ہے اور حصولِ رزق کی جائز کوششوں کو تحسین و توقیر کا ایسا اعزاز بخشا ہے کہ اب ہمیں کسی افہام و تفہیم کی ضرورت باقی نہیں رہتی، پھر بھی انسانی فطرت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ کسی بھی بات کو تسلیم کرنے سے قبل اس کی اہمیت و افادیت اور عملیت و وسعت کو معلوم کرلیا جائے۔ اسی اصول کے تحت حسبِ ذیل حقائق پیش کیے جاتے ہیں، تاکہ ’’وٹرنری پروفیشن‘‘ (Veterinary Profession) کا پیام طلبہ برادری تک پہنچ جائے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon ایس ایس سی(SSC)کے بعد کیا کریں : – فاروق طاہر


ایس ایس سی (SSC)کے بعد کیا کریں
ڈالو ستاروں پر کمند

فاروق طاہر
عیدی بازار،حیدرآباد۔

,09700122826

عصر حاضر میں علم کی اہمیت و افادیت خاص طور پرجدید علوم کی اہمیت و افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔سائنس اور تکنالوجی نے دنیا کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔جدید علوم کی اہمیت اظہر من الشمس ہے۔مسلمانوں کی ان علوم سے دوری ، لاعلمی اور بے پرواہی نے ملت کو پستی اور پسماندگی کے آخری مقام پر پہنچادیا ہے۔اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ طلبہ میٹرک ایس ایس سی کے بعدصحیح رہنمائی اور مناسب معلومات نہ ہونے کی وجہ سے الجھن میں پڑجاتے ہیں کہ ان کو کونسی فیلڈ اختیار کرنی چاہیے یاکس فیلڈ میں اچھے اور زیادہ مواقع میسر ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی میں داخلے ۔ اعلامیہ جاری – – – ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری

ڈاکٹرعبدالحق کرنولی

آندھرا پردیش میں اہلِ اردو کی امیدوں کا مرکز
ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی ،کرنول
تعلیمی سال 2017 کے داخلوں کے لیے اعلامیہ جاری
اردو یونیورسٹی میں بحیثیت وائس چانسلر اور رجسٹرار اردو پروفیسر وں کا تقرر لائقِ ستائش اقدام

ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری
اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبۂ اردو، گورنمنٹ ڈگری کالج، رائے چوٹی
موبائل: 9441905026

ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کا زیادہ تر نقصان اہلِ اردو کے حصہ میں آیا۔اردو ایک لسانی اقلیت قرار پائی۔ اردو آبادی کا بیشتر حصہ علاقۂ رائل سیما میں آباد ہے جو اضلاع کڈپہ، کرنول، چتور اور اننت پور پر مشتمل ہے۔ آندھراکے ساحلی اضلاع میں نیلور اور گنٹور وغیرہ میں معدودے چند اہلِ اردو آباد ہیں۔ اقلیتوں اور خاص طور پر اہلِ اردو کے لیے ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب چندرا بابو نائیڈو نے اردو یونیورسٹی کے قیام کا وعدہ کیا ۔ مؤرخہ 7مئی 2016 ء کو آندھرا پردیش کی ریاستی قانون ساز ی کے ذریعے ایکٹ نمبر 13منظور کیا گیا اور کرنول میں ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی کا اعلان کیاگیا۔16اگست 2016کو اس یونیورسٹی کا افتتاح عمل میں آیا۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon تلنگانہ میں اردو ذریعے تعلیم سے روزگار کے مواقع – – – ڈاکٹرمحمد اسلم فاروقی

aslam 2 روزگار
تلنگانہ میں
اردو ذریعے تعلیم سے روزگار کے مواقع مسائل اور امکانات

ڈاکٹرمحمد اسلم فاروقی
صدر شعبہ اردو گری راج گورنمنٹ کالج نظام آباد

تلنگانہ ہندوستان کے نقشے پر ابھرنے والی29ویں ریاست ہے اور اس علاقے کے سبھی اضلاع میں لوگ اردو با آسانی بولتے اور سمجھتے ہیں۔اس علاقے میں ریاست کی تشکیل کے بعد اردو کا فروغ ہورہا ہے اور یہاں اردو سے روزگار کے مواقع پہلے سے زیادہ ہیں آئیے دیکھیں کہ اردو ذریعے تعلیم سے تلنگانہ میں کون لوگ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ان کی سماجی اور معاشی حیثیت کیا ہے۔ حکومت اور عوامی اداروں کی جانب سے انہیں روزگار اور ملازمت حاصل کرنے کے کیا مواقع دستیاب ہیں اور کیا مواقع متوقع ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں تقررات

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں تقررات

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ‘ ہندوستان کی ایک معیاری یونیورسٹی مانی جاتی ہے ۔ گزشتہ دنوں یونیورسٹی نے تقررات کے لیے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں تدریسی وغیرتدریسی اسامیاں شامل ہیں۔ جن میں رجسٹرار‘کنٹرولرآف ایکزامس‘فینانس آفسر‘ڈائرکٹر کمپیوٹرسنٹروغیرہ جب کہ تدریسی جائیدادوں میں پروفیسر(بشمول اردو) ‘اسوسیٹ پروفیسر اور اسٹنٹ پروفیسرقابل ذکر ہیں۔درخواست آن لائن داخل کرنی ہے جبکہ ہارڈ کاپی بھی بھیجنا لازم ہے۔درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ ۱۶ نومبر ۲۰۱۵ ہے۔ تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک کو کلک کریں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات کا پہلا اعلامیہ جاری

tspsc

اسسٹنٹ اگزکیوٹیو انجنرس(3,783) کے تقررات
تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن

آج تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے پہلا تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس کے مطابق سب سے پہلے اسسٹنٹ اگزکیوٹیو انجنرس کے لئے یہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جسکے لئے جملہ تقررات 3,783 ہونگے ۔ اس سلسلہ میں ٹی پی ایس سی چیرمن گھنٹا چکراپانی نے کہا کہ 20 سپٹمبر کو اس کے لئے امتحان منعقد ہوگا۔ اور آن لائن رجسٹریشن کے لئے دو ہفتہ کی مدت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت میں تقررات کو سپٹمبر میں منظوری دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت میں تقررات کو منظوری دینے کے بعد میں ہی دیگر شعبوں میں تقررات کو منظوری دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال کے اواخر تک 80 فیصد تقررات کو منظوری دے دی جائیگی ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ۔ پیرا میڈیکل کورسز میں داخلے

اردو یونیورسٹی

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں پیرا میڈیکل کورسز میں داخلے

حیدرآباد،21 ؍جولائی (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی پیرا میڈیکل کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ پیرا میڈیکل کورسز میں فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 31؍ جولائی 2015 ہے۔ پیرامیڈیکل کورسز کے تحت ڈیالیسس ٹیکنیشین اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین میں سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما کورس شامل ہیں۔ سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے دسویں یا مماثل امتحان اور ڈپلوما کے لیے 10+2 یا مماثل امتحان میں کامیاب امیدوار داخلے کے اہل ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon سیول سرویس امتحان کے نتائج کا اعلان ۔ مسلمان تین فیصد سے کم

سیول سروس

سیول سرویس امتحان کے نتائج کا اعلان
مسلمان تین فیصد سے کم

سیول سروسس ‘ہندوستان کا سب سے بڑا مسابقتی امتحان ہوتا ہے جس میں کامیاب امیدوارکا اعلیٰ عہدوں پر تقرر عمل میں آتا ہے۔ اس سال کے سیول سروسس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس مرتبہ ایک جسمانی طور پرمعذورخاتون نے پہلا مقام حاصل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
دہلی میں مقیم ایرا سہگل آج سیول سرویس امتحان میں کامیاب سرفہرست خواتین میں پہلی جسمانی معذور خاتون بن گئیں جبکہ رینک کے اعتبار سے انھوں نے اول مقام حاصل کیا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں خرابی سے متاثرہ 31 سالہ خاتون ایرا سہگل فی الحال انڈین ریونیو سرویس کی عہدیدار ہیں اور ان کی مسلسل چھٹی کوشش اب بارآور ثابت ہوئی۔ انھوں نے نتائج کے اعلان پر کہاکہ میں آج بہت خوش ہوں۔ میں نے تو صرف امتحان کی تیاری کی تھی کیونکہ مجھے آئی اے ایس آفیسر بننا ہے اور میں جسمانی طور پر معذورین کیلئے خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ کیرالا کی متوطن ڈاکٹر رینو راج اور دہلی کی ایک اور خاتون نشی گپتا بھی انڈین ریونیو سرویس سے وابستہ ہیں۔ دونوں 27 سالہ خواتین نے ترتیب وار دوسرا اور تیسرا رینک حاصل کیا ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon رحمانی30 کا شاندار مظاہرہ ۔30 طلبا کامیاب-IIT-JEE

رحمانی 30

رحمانی30 کا شاندار مظاہرہ ۔30 طلبا کامیاب

آئی۔ آئی۔ٹی۔ (جے۔ ای۔ ای۔ ایڈوانس) ۲۰۱۵ء کے انٹرنس ٹیسٹ میں رحمانی ۳۰ کے طلبہ نے ایک بارپھرشاندارکامیابی حاصل کی ۔اس ٹیسٹ میں رحمانی ۳۰ پٹنہ سینٹر کے کل ۲۲ ؍ طلبہ شریک ہوئے تھے جن میں پندرہ طلبہ کامیاب ہوئے ۔ جب کہ رحمانی ویو کے آٹھ طلبہ شریک ہوئے تھے جن میں چار طلبہ نے کامیابی حاصل کی اور ایم ۔ایس۔اکیڈمی رحمانی ۳۰ حیدر آباد کے ۱۹؍ طلبہ شامل ہوئے تھے جن میں پانچ طلبہ نے کامیابی حاصل کی مزید رحمانی ۳۰ کے سیشن 2012-14 کے بھی چھ طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی کڑی محنت کے بدولت اچھے رینک سے آئی آئی ٹی (جے ای ای ، ایڈوانس 2015)میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon آن لائن تعلیم کو نہیں ملی منظوری : یو جی سی

آن لائن

آن لائن تعلیم کو نہیں ملی منظوری ۔ بہکاوے میں نہ آئے عوام

ویب سائٹ پہ دیکھیں منظورشدہ یونیورسٹیوں کی فہرست

آج کل تعلیم سب سے بڑی تجارت بن گئی ہے ۔ شاطرلوگ مختلف ہتھکنڈوں سے عوام کو لوٹنا چاہتے ہیں۔ ادھرکسی منسٹر یا افسر کی زبانی سرکار کی کسی اسکیم کا پتہ چل جاتا ہے تو یہ شاطر لوگ اس اسکیم کو لے کر مختلف اشتہارات کے ذریعے عوام تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسی ہی ایک اسکیم آن لائن تعلیم کی ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon ایمسٹ ۔آندھرا و تلنگانہ ۔2015۔ ایک معمہEAMCET

ایم اے حمید

ایم اے حمید

ایمسٹ ۔آندھرا و تلنگانہ ۔2015۔ ایک معمہ

یم اے حمید

آندھرا پردیش سال گذشتہ 2014ء میں متحدہ تھا اور تمام اہم انٹرنس امتحانات اس ریاست میں مشترکہ طور پر ہوئے لیکن 2 جون 2014 ء کو تلنگانہ ریاست بننے کے بعد سال 2015 میں یہ دو ریاستیں الگ الگ ہوگئیں اور سال 2015 کے اہم انٹرنس امتحانات بھی الگ الگ ہوئے ۔ اب تلنگانہ بننے سے کیا فائدہ ہواہے یا آندھرا پردیش میں کیا فائدہ ہے اس فائدہ یا الجھن کو ہم صرف ایک اہم انٹرنس امتحان ’’ایمسیٹ 2015‘‘ کے نتائج کے تناظر میں دیکھیں تو صورتحال عجیب اور پیچیدہ ہورہی ہے ۔ بعض طالب علم آندھرا پردیش ایمسیٹ میں اچھا مظاہرہ کئے لیکن انکا تعلق تلنگانہ سے ہے ۔ اے پی میں 15 فیصد نشستوں کیلئے نان لوکل ہوجائیں گے اسی طرح اے پی کے طلبہ تلنگانہ میں اچھا مظاہرہ کئے مگر یہ یہاں نان لوکل ہوجائیں گے ۔ اب تلنگانہ ۔ آندھرا پردیش اور متحدہ اے پی کے ایمسیٹ کے نتائج اور محصلہ نشانات کا تجزیہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام بالخصوص مسلم اقلیتی طبقہ کے امیدواروں کو کچھ راحت فراہم کرسکتے ہیں کہ تلنگانہ کا سال حال ایمسیٹ کا پرچہ اے پی سے مشکل تھا جو طلبہ اے پی ایمسیٹ میں اچھا رینک لائے
وہ تلنگانہ میں نہ لاپائے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon سول سروس کا ابتدائی امتحان ۔اعلامیہ جاری UPSC

UPSC

یونین پبلک سروس کمیشن

سول سروس ۔ اعلامیہ جاری UPSC

UPSC کے زیر اہتمام سو ل سروس کے ابتدائی امتحان کے لئے اعلامیہ جاری ہوگیا ہے۔۔یونین پبلک سروس کمیشن نے کہا ہے کہ اس بار امیدوار
سول سروس یا انڈین فوریسٹ سروس یا دونوں کے اختیارات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔اس سے پہلے یو پی ایس سی نے یہ اعلان کیا تھا کہ سال 2011کے سول سروس امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کو ایک اضافی موقع دیا جائے گا، چاہے وہ زیادہ کوشش کی وجہ سے نااہل ہوں۔قومی سطح پر ہونے والے سول سروس امتحان کا انعقاد یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے تین مراحل میں کیا جاتا ہے۔ان تین مراحل میں ابتدائی امتحان ، مینس اور وائیوا شامل ہیں۔اس امتحان کے ذریعے آئی اے ایس ،آئی پی ایس، آئی ایف ایس اور دیگر اہم خدمات کے لئے حکام کو منتخب کیا جاتا ہے۔اس سال کاابتدائی امتحان 23اگست کو ملک بھر میں 71مراکز کے 3000مقامات پرمنعقد کیا جائے گا۔امیدوار صرف آن لائن ہی درخواست داخل کر سکتے ہیں۔اس امتحان کے لئے 23مئی سے 19جون کے وسط تک درخواست دی جاسکتی ہے۔اہل امیدواروں کو امتحان سے تین ہفتے پہلے الیکٹرانک ایڈمٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔یہ یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔کمیشن کے مطابق کسی بھی امیدوار کو ڈاک کے ذریعے ایڈمٹ کارڈ نہیں بھیجا جائے گا۔

PostHeaderIcon یونیورسٹی آف مدراس میں داخلے

یونیورسٹی آف مدراسیونیورسٹی آف مدراس میں داخلے

پی جی ‘ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ ۲۹ مئی ہے۔

تمام مضامین اور طریقہ کار کے لیے یونیورسٹی سائٹ ملاحظہ کریں۔

http://www.unom.ac.in

http://egovernance.unom.ac.in/CBCSAPPLICATION/FrmInsruct.aspx

PostHeaderIcon سنٹرل یونیورسٹی آف اوڈ یسہ میں داخلے

سنٹرل یونیورسٹی اوڈیسہ

سنٹرل یونیورسٹی آف اوڈیسہ

یہ ایک نئی یونیورسٹی ہے جسے سنٹرل یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔
نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
مخلف مضامین میں پوسٹ گرائجویشن ‘ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہش مند متوجہ ہوں۔
اس یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر پروفیس محمد میاں(مانو) ہیں۔

PostHeaderIcon اردویونیوسرسٹی میں 16-2015 داخلوں کے لیے اعلامیہ

اردو یونیورسٹی

مولاناآزادنیشنل اردو یونیوسرسٹی میں داخلے

مانو‘ ہندوستان کی ایک مرکزی جامعہ ہے جس کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔
اس تعلیمی سال کے لیے مختلف کیمپس کورسس میں داخلوں کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
گرائجویشن کے علاوہ پوسٹ گرائجویشن ‘ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے ہونے والے ہیں۔
چوں کہ یہ مرکزی جامعہ ہے اس لیےپوسٹ گرائجویشن کے طلبا کے لیے ایک ہزار روپیے
اور ایم فل کے لیے تین ہزار روپیے جبکہ پی ایچ ڈی کے اسکالرز کو پانچ ہزار روپیے ماہانہ
تعلیمی وظیفہ دیا جاے گا۔طلبا وطالبات کے لیے ہاسٹل کی سہولیات بھی دتیاب ہے۔ مختلف کورسس
میں داخلوں کے طریقہ کار کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.ac.in
کا مشاہدہ کریں۔

PostHeaderIcon امبیڈکراوپن یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے

امبیڈکراوپن یونیورسٹی

ڈاکٹربی آرامبیڈکر اوپن یونیوسٹی ۔ حیدرآباد

ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے

ڈاکٹربی آرامبیڈ کراوپن یونیورسٹی ‘ ہندوستان کی پہلی اوپن یونیورسٹی ہے جو حیدرآباد میں واقع ہے۔
ابتدا میں صرف گرائجویشن کی سہولت دستیاب تھی ‘پھر پی جی کورسس شروع ہوے
اوراب ایم فل و پی ایچ ڈی کا نظم بھی گزشتہ چند برسوں سے شروع ہوا۔
اس یونیورسٹی کی خوبی یہ ہے کہ یہاں انگریزی ‘ تیلگو اور اردو ذریعہ تعلیم میں گرائجویشن کیا جاسکتا ہے۔
ایم اے اردو کورس بھی یہاں دستیاب ہے۔یہاں کے صدر شعبہ اردو پروفیسرشوکت حیات ہیں۔
اوپن یونیورسٹی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
داخلے کے اصول و ضوابط اور فہرست مضامین کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
http://www.braou.ac.in/

PostHeaderIcon لکچررشپ اہلیتی ٹسٹ/جونئرریسرچ فیلوشپ2015

لکچررشپ اہلیتی ٹسٹ

لکچررشپ اہلیتی ٹسٹ/جونئرریسرچ فیلوشپ

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کا لکچررشپ اہلیتی ٹسٹ/جونئرریسرچ فیلوشپ کا اعلامیہ جاری ہوگیا ہے۔
یہ ٹسٹ سال میں دو مرتبہ منعقد ہوتا ہے۔وہ طلبہ جو پوسٹ گرائجویٹ کامیاب ہیں یا سال آخرکا امتحان دے رہے ہوں ‘
وہ اس ٹسٹ لکھنے کے اہل ہیں۔ جونئرریسرچ فیلو شپ کے لیے منتخب امیدوار ہندوستان کی کسی بھی یونیورسٹی میں
پی ایچ ڈی میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں اوردوران ریسرچ انہیں فیلوشپ بھی دی جاتی ہے نیز وہ کسی بھی ڈگری کالج یا یونیورسٹی
میں لکچرریا اسٹنٹ پروفیسرکے لیے بھی اہل رہتے ہیں۔
جو امیدوار صرف لکچررشپ اہلیتی ٹسٹ لکھنا چاہتے ہوں وہ جے آر ایف کے حق دار نہیں ہوں گے۔یہ واضح ہوکہ دونوں کا ایک
ہی ٹسٹ ہوتا ہے۔ مضمون واری تفصیلات ‘نصاب‘ سابقہ پرچے اور دیگر معلومات کے لیے سی بی ایس ای لنک کلک کریں۔
http://cbsenet.nic.in/cbsenet/welcome.aspx

PostHeaderIcon جامعہ عثمانیہ میں پوسٹ گرائجویٹ میں داخلے

عثمانیہ یونیورسٹی

پوسٹ گرائجویٹ میں داخلے

عثمانیہ یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں داخلوں کیلئے انٹرنس ٹسٹ کا اعلامیہ جاری کردیا ۔ پی جی ڈائرکٹوریٹ عثمانیہ یونیورسٹی میں پروفیسر سی ایچ گوپال ریڈی اور جوائنٹ ڈائرکٹر پروفیسر کشن نے کہا کہ انٹرنس امتحان 52 سبجیکٹس کیلئے منعقد ہوگا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی سیٹ 2015 میں رینک حاصل کرنے والوں کو عثمانیہ یونیورسٹی پالمورو یونیورسٹی مہاتما گاندھی اور تلنگانہ یونیورسٹیز میں داخلے دئے جائیں گے ۔ ان امتحانات کیلئے درخواستیں 15 اپریل سے 13 مئی تک کسی جرمانہ کے بغیر اور 300 روپئے جرمانہ کے ساتھ 13 مئی تک قبول کی جائیں گی ۔ انٹرنس امتحان جون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا اور نتائج کا جون کے آخری ہفتے میں اعلان کرنے کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں کونسلنگ کا عمل شروع ہوجائیگا ۔

سوشل میڈیا



تلاش
آپ کی رائے؟

جہان اردو کا کونسا/کونسے ورژن آپ ملاحظہ فرماتے ہیں؟

  • نوٹ :ایک سے زائد جواب دینے کی گنجائش ہے

View Results

Loading ... Loading ...
اردو آمیز- طریقہ کار
اگر آپ کو جہان اردو کا نستعلیق میں مشاہدہ کرنا ہو یا اپنے کمپیوٹر پر اردو میں ٹائپ کرنا چاہتے ہیں؟ہاں؟! تو یہاں سے نستعلیق فونٹ اور کی بورڈ ( کلیدی تختہ ) ڈاؤن لوڈ کریں ِ

Windows XP اور Windows 7 اردو آمیز کرنے کا طریقہ کار
موبائل ایپ – Apps
Download from Amazon App Store
Scan the QR-Code to download Android App
Scan the QR-Code to download iPhone App
محفوظات
مقبول ترین مضامین
جہان اردو تاریخی آئینے میں
  • 2016-09-22 No articles on this date.
نیوز لیٹر
نئے مضامین آنے پر مطلع ہونا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں!تو اس فارم کو پُر کریں۔
محفوظات
↓