محفوظات برائے ‘شخصیت سازی’ زمرہ

PostHeaderIcon امانت میں خیانت کرنا گناہ عظیم : – حافظ ہاشم قادری صدیقی مصباحی الھند

حافظ ہاشم قادری صدیقی

امانت میں خیانت کرنا گناہ عظیم
امانت داری ایمان کی پہچان ہے

حافظ ہاشم قادری صدیقی مصباحی الھند

اللہ رب العزت و رسول کریم ﷺ اور آخرت پر ایمان رکھنے والا شخص مومن ہے اور مومن کسی کی امانت میں خیانت نہیں کر سکتا کیونکہ امانت داری پر عمل بھی ایمان کا حصہ ہے۔ نبی کریم ﷺ ظاہری اعلان نبوت کے پہلے ہی صادق الامین کے بابرکت لقب سے جانے پہچانے جاتے تھے اور آج بھی وہ لقب مواجۂِ رسول اللہ ﷺ حرمِ پاک مدینہ شریف کی جالیوں میں لکھا ہوا ہے۔ ناچیز خود حج کی سعادت سے باور ہوچکا ہے اور جالیوں کو بغور دیکھنے کا شرف حاصل کر چکا ہے جن میں آپ کا لقب مبارک ’’ صادق الامین‘‘ لکھا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon میں بہت مصروف انسان ہوں : – صادق رضامصباحی

صادق رضامصباحی

میں بہت مصروف انسان ہوں

از:صادق رضامصباحی،ممبئی
موبائل نمبر:09619034199

اگرآپ کوبہت زیادہ بھوک لگی ہو اور آپ اپنے گھرمیں دسترخوان پربیٹھے کھانا تناول فرمارہے ہوں کہ اچانک پڑوس میں آگ لگ جائے توآپ کیاکریں گے؟ کھانا کھائیں گےیا آناًفاناً اٹھ کر آگ بجھانے کے لیے دوڑ پڑیں گے؟اس سوال کے جواب کے لیے زیادہ مغزماری کی ضرورت نہیں۔ظاہرہے کہ آپ آگ بجھانے کے لیے فوراً سرپٹ بھاگ پڑیں گے اوراُس وقت کتناہی اہم کام کیوں نہ ہوگا،انہیں ایک کنارے ڈال دیں گے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon عہدے امانت ہیں ان میں خیانت نہ کریں : – ڈاکٹر محمد واسع ظفر

ڈاکٹر محمد واسع ظفر

عہدے امانت ہیں ان میں خیانت نہ کریں

ڈاکٹر محمد واسع ظفر
سابق ڈین، فیکلٹی آف ایجوکیشن
پٹنہ یونیورسٹی، پٹنہ

کسی بھی معاشرہ کو ظلم و زیادتی سے پاک کرنے ، اس میں باہمی اعتماد و اعتبار ،عدل و انصاف اور امن و سکون کی فضا قائم کرنے میں جن اقدار کا اہم رول ہوتا ہے ان میں سے ایک ا مانت داری بھی ہے۔ یہ ایک ایسی بنیادی قدر ہے جسے کسی سماج کے ہر ایک فرد کے اندر پیدا کئے بغیر اس سماج کو خوف، عدم اعتمادی، خیانت، دھوکہ دھڑی اور ظلم و زیادتی جیسی برائیوں سے پاک نہیں کیا جاسکتا اور تمام طرح کی مالی فراوانی اور دنیوی وسائل کی موجودگی کے باوجود اس میں چین و سکون اور عافیت کی زندگی گزارنا ممکن نہیں بنایا جاسکتا۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon دوسروں کی اَمانت کی حِفاظت کرنا : محمد نجیب قاسمی سنبھلی

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی

دوسروں کی اَمانت کی حِفاظت کرنا
نبیوں کے سردار کا طریقہ

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی

واَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِےْن، وَالصَّلاۃُ وَالسَّلامُ عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِےْمِ وَعَلٰی آلِہِ وَاَصْحَابِہِ اَجْمَعِےْن۔
دیعہ یعنی امانت اُس مال یا سامان کو کہتے ہیں جو کسی کے پاس بطور امانت رکھا جائے۔ جس کے پاس امانت رکھی جائے اُس کو مودَع یعنی امانت دار یا امین کہتے ہیں۔ مال یا سامان کے مالک کو مودِع یعنی امانت دہندہ یا امانت گزار کہتے ہیں۔ مثلاً اگر زید نے عبد اللہ کے پاس ایک ہزار روپئے بطور امانت رکھے تو زید امانت دہندہ یا امانت گزار ، عبد اللہ امانت دار یا امین اور ایک ہزار روپئے امانت کہلائیں گے۔ اسلام نے ہر عمل خیر کے کرنے کی ترغیب اور ہر عمل شر سے بچنے کی تعلیم دی ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon وقت بہت بڑا منصف ہے : – صادق رضامصباحی

صادق رضامصباحی

وقت بہت بڑا منصف ہے

صادق رضامصباحی ،ممبئی
رابطہ نمبر:09619034199

مذہبی ہونابڑی اچھی بات ہے مگرمذہبی ہونے سے قبل یہ سمجھ لینابھی ضروری ہے کہ مذہب کیاہے ،اس کے مطالبے ،تقاضے اوراس کے اثرات کیاہیں۔اگریہ سب سمجھے بغیرہم مذہبی ہوگئے توسمجھ لیجیے ہم سے بڑا مذہب کودھوکہ دینے والاکوئی اورنہیں ہوگاکیوں انسان اس صورت میںخیرکے بجائے شرکی طرف چلاجاتاہے اوراسے پتہ بھی نہیں چلتا۔اسی لیے قرآن کریم میں اللہ نے اپنے مقدس کلام کے متعلق فرمایاکہ ’’اسی سے لوگ ہدایت پائیں گے اوراسی سے گمراہ ہوں گے۔‘‘اس کاکیامطلب ہوا؟مطلب یہ کہ کسی چیزکے مصداق ،اس کے پس منظراورپیش منظرکو سامنے رکھنا نہایت ضروری ہے ورنہ نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں-
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon نیک اولاد اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے : – محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی


بیٹا ہو یا بیٹی
نیک اولاد اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے

الحاج حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی

ہمارے نبی ﷺ کے جدّ امجد حضرت ابراھیم علیہ السلام نے اللہ سے دعا کی پارہ 23؍ سورہ والصّفٰت آیت نمبر 100؍
رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنَ الصّٰلِحِیْن اِلٰہی مجھے نیک اولاد دے ۔ اللہ نے فرمایا فَبَشَّرْنٰہُ بِغُلَامٍ حَلِیْم پارہ 23؍سورہ والصّفٰت آیت نمبر 101(ترجمہ کنزا لایمان) تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقلمند لڑکے کی۔ متعدد جگہ قرآن میں اللہ نے اولاد جیسی نعمت کا ذکر فرمایا سورہ مریم آیت نمبر 6(ترجمہ کنزا لایمان) اے ذکریا ہم تجھے خوشی سناتے ہیں ایک لڑکے کی جس کا نام یحیٰ ہے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon یومِ اساتذہ 2017 : – مانو میں علامہ اعجاز فرخ کا خصوصی خطاب

علامہ اعجاز فرخ

یومِ اساتذہ 2017

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں
علامہ اعجاز فرخ کا خصوصی خطاب

ہر سال ۵ ستمبر کو ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر ہندوستان میں ’’ یومِ اساتذہ ‘‘ یعنی ٹیچرز ڈے منایا جاتا ہے۔
حیدرآباد کے بزرگ استاد محمد رضی الدین معظم لکھتے ہیں کہ ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی ۵ ستمبر ۱۸۸۸ء جنوبی ہندوستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں سروے پلی کے برہمن خاندان میں شری ویرا سوامی جی کے گھرانے میں ولادت عمل میں آئی۔ ڈاکٹر صاحب ابتداء ہی سے شرمیلے و منکسرالمزاج تھے۔ اپنا سارا وقت حصول علم میں صرف کرکے اعزازات کے ساتھ اعلیٰ تعلیمی مدارج طے فرمائے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon اللہ کا فضل ہے : – صادق رضا مصباحی

صادق رضا مصباحی

اللہ کا فضل ہے – – –

صادق رضامصباحی
ممبئی – موبائل نمبر:09619034199

ایک دولت مند تاجر نے اپنے خزانےکے دروازے پر لکھوایا: ہذامن فضل ربی ۔
چور آیا اور سارا خزانہ لوٹ کرلے گیا مگر جاتے جاتے اسی جگہ یہ بھی لکھ گیا: ان اللہ مع الصابرین ۔
یہ لطیفہ آپ نے ہزاروں بار سنا اور پڑھا ہوگا مگر اس لطیفے میں ایک بہت بڑاسبق پنہاں ہے اورایک بہت بڑی عبرت،بس تیسری آنکھ کھلی رکھنی ضروری ہے۔ہم جھوٹ اورظلم پرکھڑے ہوکر دولت کماتے ہیں اورپھراس پراللہ کاشکر ادا کرتے نہیں تھکتے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon وقت بہت بڑا منصف ہے : – صادق رضامصباحی

صادق رضامصباحی

وقت بہت بڑا منصف ہے

از:صادق رضامصباحی،ممبئی
رابطہ نمبر:09619034199

مذہبی ہونا بڑی اچھی بات ہے مگرمذہبی ہونے سے قبل یہ سمجھ لینابھی ضروری ہے کہ مذہب کیاہے ،اس کے مطالبے ،تقاضے اوراس کے اثرات کیاہیں۔اگریہ سب سمجھے بغیر ہم مذہبی ہوگئے تو سمجھ لیجیے ہم سے بڑا مذہب کو دھوکہ دینے والاکوئی اورنہیں ہوگاکیوں انسان اس صورت میںخیرکے بجائے شرکی طرف چلاجاتاہے اوراسے پتہ بھی نہیں چلتا۔اسی لیے قرآن کریم میں اللہ نے اپنے مقدس کلام کے متعلق فرمایا کہ ’’اسی سے لوگ ہدایت پائیں گے اوراسی سے گمراہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon علم اور تعلیم میں فرق : – وارث پراچہ

وارث پراچہ

علم اور تعلیم میں فرق

وارث پراچہ

اس بات کو من و من تسلیم کرنا ہوگا کہ علم کی چاشنی انسان کی رو ح میں تازگی کا سبب بنتی ہے ۔ بنیادی طور پر علم (ع ل م )تین لفظوں کا مجموعہ ہے لیکن اس کی وسعت کا کوئی اعداد و شمار نہیں۔ پہلے تو ہمیں اس بات کا تعین کرنا ہوگا کہ علم ہے کیا؟لغت کے لحاظ سے علم کے معنی ہے کسی بھی چیز کو جاننا ،متانت کے ساتھ ااپنے نظریاتی افکار کی بشری استطاعت کی حد تک جانچ پڑتال کرناہی صحیح معنوں میں علم ہے ۔ تجسس اور اضطراب انسان کی جبلت میں شامل ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کس حد تک اپنی لگن کا استعمال کتنی جانفشانی سے علم کی تشتنگی کو پورا کرنے کے لئے صرف کرسکتے ہیں –
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مسائل کاحل اورشیخ چلی کاخواب : – صادق رضا مصباحی

صادق رضا مصباحی

مسائل کاحل اورشیخ چلی کاخواب

صادق رضا مصباحی ، ممبئی
رابطہ نمبر:09619034199

اگر ہم اپنے کسی مرض کے علاج کے لیے کسی ایسے ڈاکٹرکے پاس چلے جائیں جس کی بڑی شہرت ہو،اس کابڑاسااسپتال ہومگروہ حقیقی طورپرمرض کاماہرنہ ہواوراللہ نے اسے دست شفاعطانہ کیاہوتوکیاہم صحت یاب ہوسکتے ہیں؟اسی طرح جو ڈاکٹر صرف کھانسی بخارکا علاج کرنا جانتاہو اس کے پاس اگرہم آپریشن کے لیے چلے جائیں توکیا وہ ہمارا علاج کرسکتا ہے ،ہمارا آپریشن کرسکتاہے ؟کیوںکہ بڑے مرض کے سامنے چھوٹے ڈاکٹرکی کوئی حیثیت نہیں ہوتی لیکن اگرہم بضدہوں کہ ہم اسی چھوٹے ڈاکٹرسے علاج کرائیں گے کیوںکہ وہ مشہور بھی ہے اوراس کابڑاسا اسپتال بھی ہے تو یقینا ہم اپنی موت کاسرٹی فیکیٹ لے کرآئیں گے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر – – – :- فاروق طاہر

فاروق طاہر

مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر – – –

فاروق طاہر
عیدی بازار ،حیدرآباد

09700122826

قانون فطرت اٹل ہے اور یہ کسی کے لئے بھی تبدیل نہیں ہوتا ۔انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ سعی و کوشش کرتا ہے۔کامیابی ان ہی کو ملتی ہے جو نہ صرف اس کی آرزو وتمنا کرتے ہیں بلکہ اس کے حصول کے لئے انتھک اورمسلسل جد و جہد کو اپنا شیوا و شعار بنالیتے ہیں۔ ۔کامیابی کوئی معجزہ ہے ،نہ ہی یہ اچانک حاصل ہوتی ہے اور نہ از خود کبھی ظہور پذیر ہو ئی ہے بلکہ روز مرہ انجام دیئے جانے والے چھوٹے بڑے اعمال ، افعال اور عادات کی صورت محو سفر رہ کر یہ کامیابی یا ناکامی کی شکل میں ہمارے سامنے آتی ہے۔ برے نتائج کو ہم جہاں ناکامی کہتے ہیں وہیں خوشگوار اور اچھے نتیجے کو کامیابی سے تعبیر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon تم ہی کہو کہ یہ اندازگفتگو کیا ہے؟ : – فاروق طاہر


تم ہی کہو کہ یہ اندازگفتگو کیا ہے؟

فاروق طاہر
عیدی بازار، حیدرآباد۔
,9
09700122826

روئے ارض پر انسانی پیدائش کی تاریخ جتنی قدیم ہے اتنی ہی قدیم تاریخ بات کرنے کی بھی ہے۔ انسان کی پیدائش اور گفتگو دونوں ہم عمر ہیں۔ قرآن مجید میں تخلیق آدم کے فوری بعد حضرت آدم کے بولنے کا ذکر آیا ہے۔’’فرمایا ! اے آدم ان چیزوں کے نام بتادو، پھر جب آدم نے انہیں ان کے نام بتادیئے فرمایا ،کہا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزیں جانتا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپا تے ہو اسے بھی جانتا ہوں۔‘‘(القرآن33:2 )۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon بین الشخصی تعلقات – کامیابی کوئی معجزہ نہیں : – فاروق طاہر


بین الشخصی تعلقات
کامیابی کوئی معجزہ نہیں

فاروق طاہر
عیدی بازار،حیدرآباد۔

09700122826

اگر دنیاکے رشتے نہ ہوتے تو اللہ سے تعلق انسان کو جنت میں لے جانے کے لئے کافی تھا۔آخرت کی فصل کے لئے انسان کو دنیا میں ہی کام کرنا پڑتا ہے۔جب اس فر یضہ کی تکمیل کے لئے آدمی گھر سے باہر نکلتاہے تب اردگردبے شماراپنے جیسے انسانوں سے اس کا سابقہ پڑتا ہے۔ آدمی، انسانوں سے رابطہرکھنے،میل جول رکھنے،اور معاملات کرنے کے لئے مجبور ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon فن تدریس میں سوال کی اہمیت – – – – – فاروق طاہر

فن تدریس میں سوال کی اہمیت
سوال کرو ایسےکہ جواب نکل آئے

فاروق طاہر
حیدرآباد ۔ دکن

سوال پوچھنا ایک فن ہے ۔ فن تدریس علوم کے فروغ کی خاطر اساتذہ سے ایک ماہر کی طرح سوال کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔موثر تدریس اور معیاری اکتساب کے لئے اساتذہ کو معیاری سوال بنانے اور طلبہ کو مناسب سوال پوچھنے کی تربیت فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ مشہو ر مقولہ ہے کہ ’’جو ، سوال نہیں کرتا وہ کچھ علم حاصل نہیں کرتا ۔‘‘اس ضمن میں تھیو ڈور اسٹرک (Theodore Struck) نے نہا یت خوبصورتی سے اپنے ایک جملے سے فن تدریس میں سوال کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon شخصیت سازی ۔ سیاہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ماریہ ماہ وش


شخصیت سازی
سیاہی

ماریہ ماہ وش

ابھی اپنے چھ سالہ بیٹے کو ایک قصہ سنا رہی تھی، قصہ سناتے سناتے کئ باتیں ذہن میں آئیں لیکن ان باتوں کا تعلق بیٹے کو سمجھانے سے قطعئ نہیں تھا۔ان باتوں کا تعلق بڑوں سے یعنی آپ اسے اور مجھ سے تھا۔ان باتوں کو سمجھنے سے پہلے قصہ پڑھ لیں جو میں بیٹے کو سنا رہی تھی۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مایوس لوگوں کے لیے بقاء کی امید – – – ظہوراحمد دانش


شخصیت سازی
مایوس لوگوں کے لیے بقاء کی امید

تحریر:ظہوراحمد دانش
میڈیاریسرچ انسٹیٹیوٹ

ایک لفظ جو ہم نے پڑھا بھی ہوگا اور سنابھی ہوگا اور اس کے نتائج سے بھی ہم آگاہ ہیں ۔جی ہاں لفظ ’’مایوسی ‘‘یعنی ’’شکستہ دلی‘‘ ۔آج معاشرے میں بہت تیزی کے ساتھ مایوسی پھیلتی چلی جارہی ہے ۔امید اور حوصلہ مندی کی قوت زوال پزیر ہوتی چلی جارہی ہے ۔یہ کیفیت انسان کو جسمانی اور روحانی اعتبارسے بہت سے نقصانات پہنچارہی ہوتی ہے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے کارگر طریقے – – – – فاروق طاہر


امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے کارگر طریقے

فاروق طاہر

امتحانات کی آمد سے ہی طلباء ،اولیائے طلباء،اساتذہ اور منتظمین مدارس کی پریشانیاں نقطہء عروج کو پہنچ جاتی ہیں۔امتحانات کا سامنا تو طلباء کرتے ہیں لیکن امتحانات کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کا سامنا طلباء کے علاوہ، اولیائے طلباء ، اساتذہ اکرام اور منتظمین مدرسہ کو بھی کرنا پڑتا ہے ۔ طلباء کے ذہنوں میں اکثر ایک سوال گردش کرتا ہے کہ آخر امتحان کی کیا ضرورت ہے۔ امتحان طلباء کے علمی صلاحیتوں کی جانچ، علمی پختگی،گہرائی و گیرائی کے علاوہ تعلیم کے مطلوبہ مقاصد کے حصول میں کامیابی کے تناسب کی جانچ کے لئے ضروری ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مسلم طلبہ کی تعلیمی پسماندگی : اسباب وحل – – – – مفتی امانت علی قاسمیؔ


مسلم طلبہ کی تعلیمی پسماندگی :اسباب و حل

مفتی امانت علی قاسمیؔ
استاذ دار العلوم حیدرآباد
E-mail:
Mob: 07207326738

مسلمانوں کا مذہبی ،ثقافتی اور تاریخی سرمایہ اتنا شاندار ہے کہ دنیا کی کوئی قوم ان کی ہمسری نہیں کر سکتی ہے ،تاریخ گواہ ہے کہ اسلام نے اپنے پیروکاروں کو وحی الہی کے ذریعہ پہلا درس تعلیم کا دیا ہے ،اس لئے کہ تعلیم وہ بنیادی عنصر ہے جس کے بغیر انسان ،انسانی اخلاق و اقدار سے آراستہ نہیں ہو سکتا ہے ،یہ وہ نسخہ کیمیا ہے جس کے پرے پسماندگی کا خاتمہ ایک ایسا خواب ہے جو کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے ،اعلی تعلیم( High Education) کے بغیر نہ تو غربت دم توڑ سکتی ہے اور نہ ہی مسلم قوم عزت و وقار اور ترقی کا معیار قائم کرسکتی ہے –
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon شخصیت سازی : اک داستان جو بدل دے زندگی-ڈاکٹرظہوراحمد دانش

شخصیت سازی
اک داستان جو بدل دے زندگی

ڈاکٹرظہوراحمد دانش
میڈیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ

میرامعمول رہا ہے کہ اپنے انسٹیٹیوٹ میں لیکچر کے بعد طلباء کے ساتھ گپ شپ بھی کرتاتھا۔استاد شاگرد کا باہمی تعلق مزید مضبوط ہوسکے ۔استاد کے لیے شاگر د اپنی اولاد کی طرح عزیزہوتے ہیں ۔ایم ایس سی ،ایم سی ایس ،ایم اے ،ایم بی اے ،ایڈوکیٹ ،اورجامعات و درسگاہوں سے فاضل علماء بھی صحافت کورس کے لیے میرے پاس تشریف لاتے تھے ۔ لیکچر کے کسی نہ کسی موضوع پر باتیں ہی ہوتی چلی جاتی تھیں ۔لیکن جب میں اتنے تعلیم یافتہ لوگوں کو مایوسی کی باتیں کرتا دیکھتاتھا تو حیرت ہوتی تھی کہ یہ طبقہ تو موٹیویشن دینے والا طبقہ ہے ۔یہ تو علم کی روح سے دل کی دنیا کو مسخر کرنے والے لوگ ہیں ۔خیر مثالوں اور کہاوتوں اور کرداروں سے انھیں اس اندھیر نگری سے نکالنے کی اپنے تئیں کوشش کیاکرتاتھا۔انہی دنوں کی بات ہے کہ میں مطالعہ کررہاتھاتو ایک زندگی بدل دینے والی کہانی میرے مطالعہ سے گزری پڑھ کر ایک نئی امنگ ،ایک حوصلوں کا کوء ہمالیہ مل گیا۔
مزید پڑھیں »

سوشل میڈیا



تلاش
آپ کی رائے؟

جہان اردو کا کونسا/کونسے ورژن آپ ملاحظہ فرماتے ہیں؟

  • نوٹ :ایک سے زائد جواب دینے کی گنجائش ہے

View Results

Loading ... Loading ...
اردو آمیز- طریقہ کار
اگر آپ کو جہان اردو کا نستعلیق میں مشاہدہ کرنا ہو یا اپنے کمپیوٹر پر اردو میں ٹائپ کرنا چاہتے ہیں؟ہاں؟! تو یہاں سے نستعلیق فونٹ اور کی بورڈ ( کلیدی تختہ ) ڈاؤن لوڈ کریں ِ

Windows XP اور Windows 7 اردو آمیز کرنے کا طریقہ کار
موبائل ایپ – Apps
Download from Amazon App Store
Scan the QR-Code to download Android App
Scan the QR-Code to download iPhone App
محفوظات
مقبول ترین مضامین
نیوز لیٹر
نئے مضامین آنے پر مطلع ہونا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں!تو اس فارم کو پُر کریں۔
محفوظات
↓