نمائش سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کا مشاعرہ :- محسن خان

تسنیم جوہر

نمائش سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کا مشاعرہ

حیدرآباد(محسن خان) تسنیم جوہر کنوینر مشاعرہ وسکریٹری محفل خواتین کی اطلاع کے بموجب نمائش سوسائٹی کے زیر اہتمام 8فروری بروز جمعرات شام7بجے کملانہرو پالی ٹکنیک آڈیٹوریم نزد گوشہ محل گیٹ شاعرات کامشاعرہ منعقدکیاجارہا ہے۔ ڈاکٹرریاض فاطمہ تشہیرؔ کی زیرصدارت حنا شہدی‘ اسریٰ منظور‘ نصرت ریحانہ آصف‘ مشرف شہریارکاظمی‘الیزبتھ مونا‘آمنہ سحر‘ رفیعہ نوشین‘ ارجمند بانو‘ ونیتا شرما‘ ڈاکٹرکمد بالا‘ سویتا سونی اوردیگر شاعرات اپنا تازہ کلام پیش کریں گی۔

مہمانان اعزازی پروفیسر فاطمہ پروین سابق وائس پرنسپل عثمانیہ یونیورسٹی‘ پروفیسر آمنہ تحسین(مانو) ‘بی بی رضا خاتون (مانو)رہیں گی۔ ثریاجبین کوروٹری کلب کی جانب سے ادبی ایوارڈ دیئے جانے پر تہنیت پیش کی جائے گی۔ نظامت کے فرائض آمنہ سحر انجام دیں گی۔اہل ذوق خواتین وحضرات سے درخواست ہے کہ اس مشاعرے میں شرکت فرماکر نسائی شاعری کے وقار کو بلندی عطا کریں ۔ وقت کی پابندی کاخیال رکھیں۔ داخلے کی عام اجازت رہے گی۔