موضوعات ٹیگ ‘Book Review’

PostHeaderIcon بچوں کے ادب کی تاریخ :-ڈاکٹر سید اسرالحق سبیلی – مبصر: ڈاکٹرعزیز سہیل


کتاب : بچوں کے ادب کی تاریخ

مصنف : ڈاکٹر سید اسرالحق سبیلی
اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج سدی پیٹ

مبصر: ڈاکٹرعزیز سہیل
لیکچرارایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر

اردو ادب میں ابتداء سے ہی بچو ں کے ادب پر خاصی توجہ دی گئی تھی لیکن بدلتے حالات اور تقاضوں کے نتیجے میں سائنس وٹکنالوجی کی ترقی نے ایک طرف بچوں کو کتابوں کے مطالعہ سے دور کردیاہے تودوسری جانب اردو ادباء بھی بچو ں کے ادب سے بے اعتنائی برت رہے ہیں جس کے نتیجے میں بہت ہی کم بچوں کا ادب پروان چڑھ رہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کے ادب پر زیادہ زوردیاجائے اور تخلیق کاروں کی اس جانب توجہ مبذول کروائی جائے چونکہ بچوں کے ادب کی بہت زیادہ اہمیت ہے- نسل نو کی دلپچسپیوں کو مدنظر رکھ کر ادب کو تخلیق کرنا وقت کا اولین تقاضہ ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon بیسوی صدی میں دکنی شاعری کا ارتقاء : ڈاکٹرعظمت اللہ – مبصر: محسن خان

کتاب : بیسوی صدی میں دکنی شاعری کا ارتقاء

مصنف: ڈاکٹرعظمت اللہ
فون نمبر:09491549259

مبصر: محسن خان
موبائیل۔9397994441

’’بیسوی صدی میں دکنی شاعری کا ارتقاء‘‘ ڈاکٹرعظمت اللہ کی تحقیقی تصنیف ہے جو جون2017 ؁ء میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے تعاون سے منظر عام پرآئی ہے۔ اس کتاب کوتنویر پبلیشر حیدرآباد نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب کا انتساب ڈاکٹرعظمت اللہ نے اپنے والد محترم کے نام معنون کیا ہے۔ اس کتاب کا پیش لفظ جدید نسل کے محقق ڈاکٹرسید فضل اللہ مکرم نے لکھا ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کتاب : دیارِ ادب – مصنف: ڈاکٹرعزیز سہیل :- مبصر: محسن خان


دیارِ ادب
(تحقیقی وتنقیدی مضامین)

مصنف: ڈاکٹرعزیز سہیل،
لیکچرار ‘گورنمنٹ ڈگری کالج ،محبوب نگر

مبصر: محسن خان
ریسرچ اسکالر مانو حیدرآباد

شہر حیدرآباد کو اُردو ادب میں منفرد مقام حاصل ہے۔کہایہ جاتا ہے کہ اُردو کی کئی اصناف کا آغاز اسی سرزمین یعنی حیدرآباد دکن سے ہوتا ہے۔آج بھی حیدرآباد میں اُردوادب کے فروغ وارتقاء میں شعراء کرام اورادباء سرگرم عمل ہیں۔حیدرآباد کی اُردواکیڈیمی سارے ملک میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔تلنگانہ میں حیدرآباد کے بعد نظام آباد کو اُردو ادب کے فروغ کے سلسلہ میں ایک اہم مقام تسلیم کیا جاتاہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon آتش دان ‘ جلتے سلگتے گاؤں کی داستان :- جاوید احمد شاہ


آتش دان
جلتے سلگتے گاؤں کی داستان

مبصر: جاوید احمد شاہ
Email:

قمر جمالی کا شاہکار ناول ’’ آتش دان ‘‘ جملہ ۲۵۳ صفحات اور ۳۲چھوٹے چھوٹے ابواب پر مشتمل ایک انقلابی ناول ہے۔آتش دان کا بیرونی حصہ قاری کو جاذب نظر بناتا ہے اور جتنا خوبصورت اس ناول کا باہری پہلو ہے اتنا ہی اس کا اندرون قاری کے ذہن و دل کو متاثر کر تا ہے نیز یہ کہ اس ناول سے انسان کا اندرونی آتش دان جو ہر انسان کی سرشت میں فطری طور پر موجود ہوتا ہے وہ ہر آن جلتا رہتا ہے۔’آتش دان ‘‘کی شروعات قمر جمالی نے ایک نثری نظم سے کی ہے جس میں زندگی اور وقت باہم متصادم نظر آتے ہیں اور وقت ہر چیز اور ہر شئے کو عبور کرکے انسان کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے جس میں انسان بہت سے مراحل اور مشکلات و مصائب سے گزر کر زندگی کی باریک حقیقتوں سے آشنا ہوتا ہے جو اس کی زندگی کو تجربہ خیز بناتی ہے۔نظم اس پیرائے سے بْنی گئی ہے کہ ہر لفظ میں زندگی کی کشمکش کا درد چھپا ہوا ہے۔ مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon پیغام آفاقی کا مشہور زمانہ ناول ’مکان‘ – – – – عزہ معین


پیغام آفاقی کا مشہور زمانہ ناول ’مکان‘

عزہ معین – ایم اے

پیغام آفاقی کا مشہور زمانہ ناول ’مکان‘ ۱۹۸۹ء میں شائع ہوکر منظرعام پرآیا تو ادبی حلقوں میں اسے خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔اس وقت تک پیغام آفاقی بحیثیت شاعر تو اپنی خاصی پہچان بناچکے تھے جس کی ایک بڑی وجہ علی گڑہ مسلم یونیورسٹی میں زمانہ طالب علمی میں پروفیسر شہریار اورقاضی عبدالستار جیسی عالم شہرت یافتہ شخصیات کی صحبت سے فیضیاب ہونا تھا۔لیکن بحیثیت ناول نگار وہ اپنی کوئی شناخت نہ رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کتاب : دیارِ ادب ۔ ۔ مصنف : ڈاکٹرعزیز سہیل ۔ ۔ ۔ مبصر:ڈاکٹر محسن جلگانوی

دیارِ ادب
کتاب : دیارِ ادب
مصنف : ڈاکٹر محمدعبدالعزیز سہیل

پیش لفظ : ڈاکٹر محسن جلگانوی
مدیر اوراق ادب روزنامہ اعتماد حیدرآباد

ہزارہاخوش گمانیوں کے باوجود اس بات کا اعتراف کرنا ہی پڑے گا کہ موجودہ حالات میں اردو زبان انحطاط پذیر ہے۔اردو لکھنے اور پڑھنے والوں کی تعداد کم سے کم تر ہوتی جارہی ہے چند لوگ جو اپنی جدوجہد یا خوش نصیبی سے تعلیم کی اعلیٰ سطح تک پہنچ پاتے ہیں ان کے ذہن و خیال میں کسی منصب کا حصول یا کوئی محدودو مخصوص نشانے تک پہنچنا ہی حرف آخر بن جاتا ہے۔اردو زبان کے عصری منظر نامے میں جہاں شعری محاذ پر کم علم ومجہول شعر گویوں کا جم غفیر منظر عام پر آتا جارہا ہے۔نثر کے میدان میں خال خال ہی کوئی فرد قلم کی حرمت کو نبھانے کی جانب راغب نظر آتا ہے۔کالجوں اور جامعات سے نکلی ہوئی پود میں سے چند ہی طلبہ ایسے مستعد ہوتے ہیں جو تکمیل تعلیم کے بعد بھی علم و ادب سے خود کو وابستہ رکھ پاتے ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon محمد دانش غنی کا منفرد رنگ و آہنگ – – – – ڈاکٹر سید اسرار الحق سبیلی

دانش غنی

محمد دانش غنی کا منفرد رنگ و آہنگ

ڈاکٹر سید اسرار الحق سبیلی

ڈگری کالج میں آنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہاں سال کے چار موسموں کے بجائے ایک ہی موسم ہوتا ہے اور وہ ہے سمینار کا موسم ۔ پورے سال سمینار کی بارش کہیں نہ کہیں ہوتی رہتی ہے اور اس کی گھن گرج ہمیں آواز دیتی رہتی ہے ۔ چنانچہ ۲۸ ؍ جنوری ۲۰۱۷ء کو گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن ضلع نظام آباد ، تلنگانہ میں ایک روزہ قومی سمینار میں شرکت کا موقع ملا ۔ شہ نشین پر مہمانِ خصوصی کے جھرمٹ میں ایک انتہائی سنجیدہ ، باوقار ، با ذوق اور خوش لباس جوان رونق افروز تھا ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کتاب: حیدرآباد میں اردو ذرائع ترسیل و ابلاغ – – مصطفی علی سروری /محمد اسلم فاروقی


کتاب: حیدرآباد میں اردو ذرائع ترسیل و ابلاغ
بیسویں صدی کی آخری دہائی میں

مصنف :مصطفی علی سروری
ای میل:sarwari829@yahoo,com

مبصر:ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی

ابلاغیات‘ اپنی بات دوسروں تک پہونچانے کا عمل ہے ۔ اور موجودہ زمانے میں اس کئے لئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا انٹرنیٹ اور سوشیل میڈیا کو استعمال کا جارہا ہے ۔ ابلاغیات کا ہم ذریعہ صحافت بھی ہے ۔صحافت ملک کا چوتھا ستون ملک کی عوام کی ذہن ساز ہوتی ہے۔ ایک ایسے دور میں جب کہ صحافت پر الزام ہے کہ وہ کاروباری ہوتی جارہی ہے اور اپنے اصل مقصد خبروں کی ترسیل کی راہ سے بھٹکتی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کتاب : فکرونظر ۔ ۔ ۔ پروفیسر انیس الحق قمر / مبصر: محمد تقی

کتاب : فکرونظر
مصنف : پروفیسر انیس الحق قمر
فون : 09890417577

پیش لفظ : محمد تقی
مدیر اعلیٰ روزنامہ ’’ورقِ تازہ‘‘، ناندیڑ
فون: 09325610858

اُردو ادب میں نثری اور شعری مجموعوں کے مسودوں پر کسی نقاد ، تبصرہ نگار یا پھر اُردو کے کسی پروفیسر سے مضمون لکھواکر ، اسے پکّی سیاہی میں چھپواکر کتاب میں شامل کرنے کی روایت سالہاسال سے جاری ہے۔ صاحب کتاب کو شاید یہ خدشہ لگا رہتا ہے کہ اگر اس کی تصنیف پر کسی نقاد کی رائے کتاب میں شامل نہ ہوگی تو اس کی تصنیف قارئین کو متوجہ نہیں کرسکے گی۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مولوی محمد عبدالغفارؒحیات وخدمات۔ ۔ ڈاکٹرعزیزسہیل ۔ ۔ ۔ مبصر: محسن خان

Ghaffar عبدالغفارؒ
کتاب : مولوی محمد عبدالغفارؒحیات وخدمات
مرتب : ڈاکٹرعزیز سہیل
(لیکچرر ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج ‘محبوب نگر)

مبصر: محسن خان
(ریسرچ اسکالر‘ شعبہ ترجمہ ‘مانو،حیدرآباد)

ضلع نظام آباد ادبی ‘تاریخی اعتبار سے ریاست تلنگانہ میں اہمیت کا حامل ضلع رہا ہے جہاں کی اپنی ایک تہذیبی روایات ہے۔ اردو کے سلسلہ میں بھی یہ زمین کافی زرخیز ہے یہاں سے علم وادب کے وگوہر نایاب پیدا ہوئے ہیں جنہوں نے ملک گیرسطح پر اپنی پہچان بنائی ہے۔اسلامی اعتبار سے بھی یہاں کی سرزمین سرسبزوشاداب ہے۔ یہاں پر مختلف مذہبی ‘سیاسی اور تعلیمی انجمنیں اپنی خدمات کے ذریعہ ملت اسلامی کی رہنمائی اور رہبری کرتی آرہی ہیں۔ضلع نظام آباد سے ہی تعلق رکھنے والے نوجوان اسکالر ڈاکٹرمحمدعبدالعزیز سہیل کی ایک تازہ تصنیف ’’مولوی محمدعبدالغفارحیات وخدمات‘‘حالیہ دنوں منظرعام پرآئی ہے۔ اس کتاب کا رسم اجراء جناب ڈی سرینواس (رکن راجیہ سبھا) اورمولانا حامدمحمدخان صاحب (امیر جماعت اسلامی ریاست تلنگانہ )کے ہاتھوں نظام آباد میں انجام پایا۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon عابد معزکی ادبی شناخت-مصنف: رفیق جعفر-مبصر:ڈاکٹرسید فضل اللہ مکرم


کتاب : عابد معز کی ادبی شناخت
مصنف : رفیق جعفر ( پونے)
موبائل : 09270916979

مبصر: ڈاکٹرسید فضل اللہ مکرم

نوٹ : ڈاکٹرعابد معزکو سالگرہ مبارک ہو۔
ڈاکٹرعابد معز محتاجِ تعارف نہیں ۔ انہوں نے نہایت سنجیدگی سے اردوطنزومزاح کوفروغ دیا ہے اس حوالے سے ان کے بے شمار مضامین اورتصانیف دستیاب ہیں۔ سائنس و طب کے حوالے سے بھی آپ کی خدمات اظہرمن الشمس ہیں ۔ محترم رفیق جعفر نے آپ کی ادبی شناخت کو روشن کرنے کے لیے ایک بہترین تصنیف ’’عابد معز کی ادبی شناخت‘‘ تحریر کی ہے جس میں راقم کا پیش لفظ بھی شامل ہے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کتاب۔ بچوں کے ادب کی تاریخ – – ڈاکٹراسرارالحق / مبصر:ڈاکٹرسید فضل اللہ مکرم

Children's بچوں
کتاب ۔ بچوں کے ادب کی تاریخ
مصنف : ڈاکٹراسرارالحق سبیلی

پیش رس: ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم

ضخامت : 384
قیمت : 218 روپیے
ناشر : ایجوکیشنل پبلشنگ ہاوز ۔ نئی دہلی
ملنے کا پتہ : ھدیٰ بک ڈپو ۔ حیدرآباد
مصنف فون : 09346651710

بچے…………..!
جو جنت کے پھول ہوتے ہیں۔ جن کو دیکھنے سے آنکھوں کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے جو کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ جن سے زبان پر مٹھاس آجاتی ہے۔ جن کو چھونے سے زندگی روشن ہوجاتی ہے ۔ جوہمارا مستقبل ہیں جو ملک وقوم کا سرمایہ ہیں۔ اسی لئے توبچہ کو آدمی کا باپ کہا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon نامِ کتاب: خیابانِ خیال – – ڈاکٹرشاہ رشادعثمانی – – – – مبص:غلام نبی کمار

khiaban-e-khayal خیابانِ خیال

نامِ کتاب: خیابانِ خیال
(مکتوبات مولانا طیب عثمانی ندویؒ )
مرتب و ناشر: ڈاکٹرشاہ رشادعثمانی

مبصر: غلام نبی کمار
07053562468
,

زیرِ تبصرہ کتاب’’خیابانِ خیال‘‘ مولانا طیب عثمانی ندوی ؒ کے مکاتیب کا مجموعہ ہے ۔ جو انھوں نے وقتاً فوقتاً ملک کی مختلف شخصیات کے نام متنوع موضوعات جیسے علمی و ادبی، ملّی و اجتماعی، سیاسی و سماجی ،تعزیتی اور گھریلو مسائل وغیرہ پر تحریر کیے ہیں۔ان خطوط کے مکتوب الیہ میں بز رگ اساتذہ، ملت کے قائدین، جماعت کے ذمہ داران، تحریکی رفقاء، ادبی برادران و رسائل کے مدیران، ملت کے نوجوان اور عزیز و اقارب غرض ہر قسم اور قماش کے لوگ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کتاب : شیرازۂ افکار- مصنفہ:تمنا شاہین – – – – – غلام نبی کمار

sheeraz-e-afkar
نام کتاب : شیرازۂ افکار (مجموعۂ مضامین)
مصنفہ: تمنا شاہین

تبصرہ نگار: غلام نبی کمار
07053562468

زیرِ تبصرہ کتاب’’ شیرازۂ افکار‘‘ محترمہ تمنا شاہین کے مضامین کا پہلا مجموعہ ہے۔ 168 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں پندرہ مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ مصنفہ و مرتبہ تحقیقی کام میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ فنِ مضمون نگاری ، مقالہ نگاری اور افسانہ نگاری میں بھی اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ زیرِ نظر کتاب ان کی تخلیق و تنقید کی پہلی کاوش ہے جو معتبر بھی ہے اور مستند بھی۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon نام کتاب : طبیب، طب اورصحت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مبصر: احتشام الحق

EhteshamB-Wنام کتاب : طبیب، طب اور صحت
(حکیم ارشاد عالم کے مضامین کا مجموعہ)

مرتب: ڈاکٹر احسان عالم
مبصر: احتشام الحق

کسی زبان کے ترقی یافتہ کہے جانے کے لیے ضروری ہے کہ وہ توانا ادبی تخلیقات کے ساتھ جملہ علوم وفنون اور تحقیقات کا ذریعہ (Medium) بننے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ بلا شبہ ہندوستان کی جدید ترین زبانوں میں اردومیں یہ صلاحیت تھی کہ اس میں تمام مروجہ علوم کی تعلیم دی جائے اور اسے جدید ترین تحقیقات کا ذریعہ بنایا جائے۔ ابتدا میں ایسا ہوتا بھی رہا۔ دلی کالج اورعثمانیہ یونیورسٹی کی خدمات کو اس سلسلے میں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ رفتہ رفتہ یہ خوبی ختم ہورہی ہے دیگرعلوم اور تعلیم کا میڈیم اردو زبان برائے نام ہی رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کتاب : نکات وجہات ۔ مصنف : احمد علی جوہر۔ ۔ ۔ ایک کتاب دوتبصرے

nikat نکات
ایک کتاب دو تبصرے

نامِ کتاب: نکات و جہات
مصنف:احمد علی جوہر

پہلا تبصرہ :
تبصرہ نگار:عبدا لرزاق زیادی ،
121، چندربھاگا ہاسٹل، جواہر لال نہرو یو نیور سٹی، نئی دہلی۔67

اردو کے علمی و ادبی حلقے میں احمد علی جوہر کا نام محتاج تعارف نہیں۔آئے دن ان کی تحریریں مختلف رسائل و جرائد اور اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ کچھ مہینے قبل ا ن کی ایک بڑی اہم کتاب ’’طارق چھتاری:فکروفن‘‘ کے نام سے بھی شائع ہوچکی ہے ۔ کتاب کے منظرِ عام پر آتے ہی اسے قارئین نے ہاتھوں ہاتھ لیااوراس کی بدولت انھیں حد درجہ مقبولیت بھی ملی۔ اس کی اشاعت پرنہ صر ف قارئین کی طرف سے انھیں وافر مقدار میں دادو تحسین ملی بلکہ ان کی اس کوشش کے اعتراف میں بہار اردو اکادمی نے انھیں وہاب اشرفی ایوارڈ سے بھی نوازا۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کتاب: بچوں کا ادب اور اخلاق ‘ایک تجزیہ ۔ ۔ ۔ مبصر:ڈاکٹرعزیزسہیل

بچوں کا ادب اور اخلاق

کتاب: بچوں کا ادب اوراخلاق‘ایک تجزیہ

مصنف :ڈاکٹر سید اسرارالحق سبیلی
لیکچرارجونیر کالج شاد نگر

مبصر:ڈاکٹر عزیز سہیل
لیکچرار ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج ،محبوب نگر

سائنس اور ٹکنالوجی کے اس ترقیاتی دور میں بچوں کے ادب پر بہت کم توجہہ دی جارہی ہے،بچوں کا ادب بہت کم تخلیق ہو پارہا ہے البتہ بچوں کیلئے ادبی رسالے مسلسل شائع ہورہے ہیں جن میں پیام تعلیم، ہلال،امنگ ،اچھا ساتھی اور قومی کونسل کا ’’رسالہ بچوں کی دنیا‘‘اہمیت کے حامل ہیں۔دور حاضر میں کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ،موبائیل،ٹیب پر بچے گیمس کھیلنے میں مشغول ہیں۔جس سے بچوں کے اندر چڑچڑاہت اور غیر اخلاقیات پیدا ہورہی ہے۔ٹکنالوجی کا استعمال ہونا چاہئے مگر ٹکنالوجی ہم پر حائل ہورہی ہے یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ایسے میں والدین کافریضہ ہونا چاہئے کہ اپنی اولاد کو اردو زبان وادب سے واقف کروائیں ساتھ ہی اردو لٹریچر اپنے بچوں کو مطالعہ کیلئے فراہم کریں تاکہ ان کے اخلاق وآداب سنوارسکیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon پروفیسربیگ احساس اورشورِجہاں ۔ ۔ ۔ ۔ ڈاکٹر قطب سرشار

بیگ احساس ۔ شور

پروفیسربیگ احساس

پروفیسر بیگ احساس اورشورِ جہاں

ڈاکٹر قطب سرشار
موظف لکچرر، محبوب نگر، تلنگانہ
موبائل : 09703771012
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اللہ حکیم کے جود وکرم کی بے پناہ تخلیقات کی مظہر یوں تو ساری مخلوقات ہے پر ساری مخلوق میں قبیل انسانی کمالیات الہیہ کی باکمال اور خوبصورت نمائندہ ہے اور پھر دنیائے علم وادب کی مخلوق میں اللہ نے کسی کو شاعر کسی کو ادیب اور کسی کو نقاد کسی کو فلسفی کسی کو انشاء پرداز تو کسی کو مترجم بنایا ہے۔ چند ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کی شخصیت سے بیک وقت شاعر ادیب نقاد محقق استاد اور ماہر تعلیم جیسی صفاتی تنویریں یکساں توانائی کے ساتھ پھوٹتی نظر اتی ہیں۔ ہمارے شہر اردو حیدرآباد میں ایسی مثالیں آسانی سے مل جاتی ہیں۔ جیسے ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور ؔ (نقاد، شاعر ، ادیب ، محقق جہد کار ادبی صحافی) پروفیر وحید اختر (شاعر، محقق ، نقاد ، استاد) پروفیسر مغنی تبسم (محقق، نقاد، استاد، شاعر، ادیب ، صحافی)پروفیسر اشرف (محقق، نقاد استاد ، ماہر تعلیم ) پروفیسر یوسف کمال (محقق، نقاد ، استاد ، صحافی ،مترجم) پروفیسر محمد علی اثرؔ
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon ادبی نگینے ۔ ۔ ڈاکٹرعزیزسہیل ۔ ۔ ۔ مبصر: نعیم جاوید

adabi nageene

کتاب : ادبی نگینے
مصنف : ڈاکٹرمحمدعبدالعزیزسہیل

تبصرہ نگار: نعیم جاوید
دمام سعودی عرب (ڈائریکٹر ادارہ شخصیت سازی ’’ھدف‘‘)

کسی ادبی شخصیت کے فکروفن کی تاسیسی اس کے اولین مضامین سے ہوتی ہے۔ پہلا انتخاب ہی اس فنکارکے لئے ایک ایسی دستاویز بن کرابھرتا ہے جس کی ذہنی آواز کی شناخت ہوجاتی ہے ،پھر اسی کی بازگشت آگے کے پڑوا یا معرکوں تک گونجتی رہتی ہے۔اس کتاب میں شامل ہمہ رنگ موضوعات کے تنوع نے قاری کو تھکا دینے والی ’’یکسانیت ‘‘سے بچایا ہے۔ جیسے؛اُردو زبان کے برقی وسیلے سے پورے آفاق میں انٹرنیٹ کے نئے پھیلاو پرایک مضمون ہے۔ ایک مضمون ؛ زبان کے عمرانی وسعت پر سرسید احمد خان اور ان کے ہم عصروں کی خدماتِ جلیلہ کا ذکرِجمیل بھی ہے۔اُردو کے کائیست خانوادوں کا ذکربڑے تفصیل سے اپنے ایک مضمون ڈاکٹر شیلا راج کےعنوان سے کیا۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کتاب: جہانِ رنگ وبو- مصنف:ڈاکٹرعزیزاحمدعرسی – مبصر:ڈاکٹرعزیزسہیل

image

جہانِ رنگ وبو

aziz

ڈاکٹرعزیزاحمدعرسی

کتاب : جہانِ رنگ و بو

مصنف : ڈاکٹرعزیزاحمد عرسی (ورنگل)
مبصر: ڈاکٹرعزیزسہیل لیکچرار
ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگر

اور زمین و آسمان کی ہر چیز کو اس نے اپنی طرف سے تمہارے لئے مسخر کردیا ہے۔اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غور و فکر کرنے والے ہیں۔(القرآن)
ڈاکٹر عزیزاحمد عرسی اردو ادب کے ایک مایہ نازاسکالر ہیں انکی دیگرادبی روایت کے برخلاف ہے وہ اردو ادب میں سائنس و ٹکنالوجی ،قدرتی عجائبات و دیگرموضوعات کو اپنے مضامین کا موضوع بناتے ہیں ان کے مضامین ملک کے اہم اور میعاری ،اخبارات ورسائل میں مسلسل شائع ہوتے نظر آتے ہیں۔ان کے مضامین کافی معلوماتی اور عبرت وانجام کے علاوہ تفریح کا سامان قاری کو بہم پہنچاتے ہیں۔وہ ہر آئے دن نت نئے موضوعات پر طبع آزمائی کرتے ہیں۔ جس سے عصر حاضر کی سائنسی تبدیلوں سے بھی ہمیں واقفیت ملتی ہیں وہ خدادادصلاحیتوں کے حامل شخص ہیں۔وہ بہت سی تصانیف کے تخلیق کار ہیں جن میں۔’’سائنس اور تمدن‘‘،’’جانوروں کی دنیا‘‘،’’سات عجوبے‘‘،’’دنیا کی خوبصورت مساجد‘‘،جہان مرغ و ماہی،’’ساز حیات(مجموعہ کلام)‘‘،’’شرح بیالوجی ‘‘،’’عجائبات عالم‘‘اور جانوروں کے عادت و اطوارشائع ہو کر مقبول ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں »

سوشل میڈیا



تلاش
آپ کی رائے؟

جہان اردو کا کونسا/کونسے ورژن آپ ملاحظہ فرماتے ہیں؟

  • نوٹ :ایک سے زائد جواب دینے کی گنجائش ہے

View Results

Loading ... Loading ...
اردو آمیز- طریقہ کار
اگر آپ کو جہان اردو کا نستعلیق میں مشاہدہ کرنا ہو یا اپنے کمپیوٹر پر اردو میں ٹائپ کرنا چاہتے ہیں؟ہاں؟! تو یہاں سے نستعلیق فونٹ اور کی بورڈ ( کلیدی تختہ ) ڈاؤن لوڈ کریں ِ

Windows XP اور Windows 7 اردو آمیز کرنے کا طریقہ کار
موبائل ایپ – Apps
Download from Amazon App Store
Scan the QR-Code to download Android App
Scan the QR-Code to download iPhone App
محفوظات
مقبول ترین مضامین
نیوز لیٹر
نئے مضامین آنے پر مطلع ہونا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں!تو اس فارم کو پُر کریں۔
محفوظات
↓