موضوعات ٹیگ ‘Personality Development’

PostHeaderIcon مسائل کاحل اورشیخ چلی کاخواب : – صادق رضا مصباحی

صادق رضا مصباحی

مسائل کاحل اورشیخ چلی کاخواب

صادق رضا مصباحی ، ممبئی
رابطہ نمبر:09619034199

اگر ہم اپنے کسی مرض کے علاج کے لیے کسی ایسے ڈاکٹرکے پاس چلے جائیں جس کی بڑی شہرت ہو،اس کابڑاسااسپتال ہومگروہ حقیقی طورپرمرض کاماہرنہ ہواوراللہ نے اسے دست شفاعطانہ کیاہوتوکیاہم صحت یاب ہوسکتے ہیں؟اسی طرح جو ڈاکٹر صرف کھانسی بخارکا علاج کرنا جانتاہو اس کے پاس اگرہم آپریشن کے لیے چلے جائیں توکیا وہ ہمارا علاج کرسکتا ہے ،ہمارا آپریشن کرسکتاہے ؟کیوںکہ بڑے مرض کے سامنے چھوٹے ڈاکٹرکی کوئی حیثیت نہیں ہوتی لیکن اگرہم بضدہوں کہ ہم اسی چھوٹے ڈاکٹرسے علاج کرائیں گے کیوںکہ وہ مشہور بھی ہے اوراس کابڑاسا اسپتال بھی ہے تو یقینا ہم اپنی موت کاسرٹی فیکیٹ لے کرآئیں گے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر – – – :- فاروق طاہر

فاروق طاہر

مشکل نہیں ہے کچھ بھی اگر – – –

فاروق طاہر
عیدی بازار ،حیدرآباد

09700122826

قانون فطرت اٹل ہے اور یہ کسی کے لئے بھی تبدیل نہیں ہوتا ۔انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ سعی و کوشش کرتا ہے۔کامیابی ان ہی کو ملتی ہے جو نہ صرف اس کی آرزو وتمنا کرتے ہیں بلکہ اس کے حصول کے لئے انتھک اورمسلسل جد و جہد کو اپنا شیوا و شعار بنالیتے ہیں۔ ۔کامیابی کوئی معجزہ ہے ،نہ ہی یہ اچانک حاصل ہوتی ہے اور نہ از خود کبھی ظہور پذیر ہو ئی ہے بلکہ روز مرہ انجام دیئے جانے والے چھوٹے بڑے اعمال ، افعال اور عادات کی صورت محو سفر رہ کر یہ کامیابی یا ناکامی کی شکل میں ہمارے سامنے آتی ہے۔ برے نتائج کو ہم جہاں ناکامی کہتے ہیں وہیں خوشگوار اور اچھے نتیجے کو کامیابی سے تعبیر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon فن تدریس میں سوال کی اہمیت – – – – – فاروق طاہر

فن تدریس میں سوال کی اہمیت
سوال کرو ایسےکہ جواب نکل آئے

فاروق طاہر
حیدرآباد ۔ دکن

سوال پوچھنا ایک فن ہے ۔ فن تدریس علوم کے فروغ کی خاطر اساتذہ سے ایک ماہر کی طرح سوال کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔موثر تدریس اور معیاری اکتساب کے لئے اساتذہ کو معیاری سوال بنانے اور طلبہ کو مناسب سوال پوچھنے کی تربیت فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ مشہو ر مقولہ ہے کہ ’’جو ، سوال نہیں کرتا وہ کچھ علم حاصل نہیں کرتا ۔‘‘اس ضمن میں تھیو ڈور اسٹرک (Theodore Struck) نے نہا یت خوبصورتی سے اپنے ایک جملے سے فن تدریس میں سوال کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon شخصیت سازی ۔ سیاہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ماریہ ماہ وش


شخصیت سازی
سیاہی

ماریہ ماہ وش

ابھی اپنے چھ سالہ بیٹے کو ایک قصہ سنا رہی تھی، قصہ سناتے سناتے کئ باتیں ذہن میں آئیں لیکن ان باتوں کا تعلق بیٹے کو سمجھانے سے قطعئ نہیں تھا۔ان باتوں کا تعلق بڑوں سے یعنی آپ اسے اور مجھ سے تھا۔ان باتوں کو سمجھنے سے پہلے قصہ پڑھ لیں جو میں بیٹے کو سنا رہی تھی۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon شخصیت سازی : اک داستان جو بدل دے زندگی-ڈاکٹرظہوراحمد دانش

شخصیت سازی
اک داستان جو بدل دے زندگی

ڈاکٹرظہوراحمد دانش
میڈیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ

میرامعمول رہا ہے کہ اپنے انسٹیٹیوٹ میں لیکچر کے بعد طلباء کے ساتھ گپ شپ بھی کرتاتھا۔استاد شاگرد کا باہمی تعلق مزید مضبوط ہوسکے ۔استاد کے لیے شاگر د اپنی اولاد کی طرح عزیزہوتے ہیں ۔ایم ایس سی ،ایم سی ایس ،ایم اے ،ایم بی اے ،ایڈوکیٹ ،اورجامعات و درسگاہوں سے فاضل علماء بھی صحافت کورس کے لیے میرے پاس تشریف لاتے تھے ۔ لیکچر کے کسی نہ کسی موضوع پر باتیں ہی ہوتی چلی جاتی تھیں ۔لیکن جب میں اتنے تعلیم یافتہ لوگوں کو مایوسی کی باتیں کرتا دیکھتاتھا تو حیرت ہوتی تھی کہ یہ طبقہ تو موٹیویشن دینے والا طبقہ ہے ۔یہ تو علم کی روح سے دل کی دنیا کو مسخر کرنے والے لوگ ہیں ۔خیر مثالوں اور کہاوتوں اور کرداروں سے انھیں اس اندھیر نگری سے نکالنے کی اپنے تئیں کوشش کیاکرتاتھا۔انہی دنوں کی بات ہے کہ میں مطالعہ کررہاتھاتو ایک زندگی بدل دینے والی کہانی میرے مطالعہ سے گزری پڑھ کر ایک نئی امنگ ،ایک حوصلوں کا کوء ہمالیہ مل گیا۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کیا آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں ؟ – – – – – ڈاکٹرظہوراحمد دانش

success
کیا آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں ؟

ڈاکٹرظہوراحمد دانش
(میڈیا ریسرچ انسٹیٹوٹ)

ہم سب ایک ہی دوڑ میں دوڑتے چلے جارہے ہیں ۔کانوں میں ایک ہی آواز گونجتی ہے ۔بس میں کامیاب ہوجاؤں ۔مجھے کامیاب ہوناہے ۔بس دعا کرو میں کامیاب ہوجاؤں۔یار بتاؤ کیا کروں کے کامیابی مل جائے ۔
کافی دنوں سے سوچ رہاتھا کہ مختلف جگہوں پر لیکچر بھی تو دیتے ہی ہیں نا تو کیا ہی اچھا ہو کے اپنے پیاروں کے لیے ان ذریں اصولوں کوقلمبند کرلیا جائے ۔آپ طالب علم ہیں یا استاد آپ تاجر ہیں یا نوکری پیشہ آپ سب ہی کے لیے ایسے نکات پیش کرتاہوں جو آپ سب کے لیے یکساں مفید ہوں گے ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon دل پذیرکہانی : امّاں کا دل ایسا ہی تھا ۔ ۔ ۔ ۔ وسعت اللہ خان

امّاں

دل پذیرکہانی
امّاں کا دل ایسا ہی تھا

وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

جب ابّا کی تنخواہ کے ساڑھے تین سو روپے پورے خرچ ہو جاتے تب امّاں ہمارا پسندیدہ پکوان تیار کرتیں۔ ترکیب یہ تھی کہ سوکھی روٹیوں کے ٹکڑے کپڑے کے پرانے تھیلے میں جمع ہوتے رہتے اور مہینے کے آخری دنوں میں ان ٹکڑوں کی قسمت کھل جاتی۔ پانی میں بھگو کر نرم کر کے ان کے ساتھ ایک دو مٹھی بچی ہوئی دالیں سل بٹے پر پسے مصالحے کے ساتھ دیگچی میں ڈال کر پکنے چھوڑ دیا جاتا۔ حتیٰ کہ مزے دار حلیم سا بن جاتا اور ہم سب بچے وہ حلیم انگلیاں چاٹ کر ختم کر جاتے۔ امّاں کے لیے صرف دیگچی کی تہہ میں لگے کچھ ٹکڑے ہی بچتے۔ امّاں کا کہنا تھا کہ کھرچن کا مزہ تم لوگ کیا جانو۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon نیند نہ دیکھے ٹوٹی کھاٹ ۔ ۔ ۔ علامہ اعجازفرخ

Picture 5نیند نہ دیکھے ٹوٹی کھاٹ 
وہ بیاباں میں ہیں اور گھر میں بہار آئی ہے

علامہ اعجازفرخ – حیدرآباد ۔ دکن
موبائل : 09848080612 –
ای میل :
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نوٹ : سماجی مسائل اور معاشرتی الجھنوں کو بیاں کرتی علامہ کی ایک خوب صورت تحریر جوآپ کوغوروفکرکرنے پرمجبور کردے گی ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
روپیہ انسانی زندگی کی اہم ضرورت سہی، لیکن تمام مسائل کا حل نہیں۔فیاض قدرت نے انسان کی تخلیق کے ساتھ ہی اسے جن نعمتوں سے سرفراز کیا ہے‘ وہ نعمتیں از خود اس کی ضروریات زندگی کے لئے کافی ہیں،لیکن طمع جب ہوس کے پر کھول دیتی ہے تو اس پر نعمتوں کے الطاف کم ہوجاتے ہیں۔یہی ہوس ملک گیری بھی ہے، خواہش اقتدار بھی اور اسی کے تئیں ایک انسان دوسرے انسان کے گلے میں غلامی کا طوق ڈال کر جبریہ اسیر کرلیتا ہے۔یہ نفس ہی تو ہے جو انسان سے انسان کی عظمت کو چھین کر اسے غلامی کے آزار میں مبتلاء دیکھ کر مسرت محسوس کرتا ہے اور پھر یہی ہوس گیری بڑھتے بڑھتے شاہوں کی خبط حکمرانی کو فرعونیت میں بدل کر رکھ دیتی ہے۔ذرا سے تفکر کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ جابر حکمرانوں کے کوئی نام نہیں ہوتے، صرف زمرہ ہوتا ہے۔اسی طرح سے فرعون، ہامان،شداد،قارون،یہ صرف نام ہی نہیں بلکہ علامتیں بھی ہیں۔فرعون نے اپنی بقائے حکمرانی کی خاطر بچوں کی ایک نسل تہہ تیغ کروادی کہ وہ یہ سمجھتا تھا کہ اس کیبقاء صرف اسی طرح ممکن ہے اور آج تک فرعون بدنام زمانہ ہے۔لیکن اس قاتل کو کیا کیا جائے جوکئی نسلوں کی ذہانت کے قتل عام کے مجرم ہیں اور اس پر بھی ستم یہ ہے کہ وہ قتل عام کرکے بھی سبک نام رہا۔ذہانتیں قتل ہوتی رہیں،اس کی عیار مسکراہٹ گہری ہوتی رہی۔ٹمٹماتے چراغ ہمیشہ اندھیروں ہی کے دشمن نہیں ہوتے،کبھی کبھی چکاچوند روشنی کے بھی دشمن ہوتے ہیں،تاکہ اس کے آگے ان چراغوں کی روشنی بھیک مانگتی نظر آتی ہے۔تب یہ چراغ اندھیروں سے اپنی دوستی کرلیتے ہیں،تاکہ ان کی ٹمٹماتی لَوکام بھرم باقی رہ جائے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon منفی سوچ ‘ ذہنی دباؤکا سبب ۔ ۔ ۔

negative-emotions

منفی سوچ ‘ ذہنی دباؤکا سبب

منفی سوچ ‘ ذہنی امراض کا سرچشمہ ہے ۔ ایسا ہرگز نہیں ہے کہ صرف محرومیاں ہی انسان میں منفی سوچ پیدا کرتی ہیں بلکہ اچھے خاصے تعلیم یافتہ افراد بھی اس کا شکار ہوتے ہیں ۔ جب تک ہم منفی سوچ سے چھٹکارا حاصل نہیں کرتے اس وقت تک ہم کامیاب زندگی نہیں گزارسکتے ۔ منفی سوچ زندگی کے ہرموڑپرآپ کو نقصان پہنچاسکتا ہے اور جب آپ ذہنی دباو کا شکارہوجاتے ہیں تو خاندان اورسماج کے لیے بھی نقصان دہ ہوتے ہیں۔کئی خاندان محض منفی سوچ سے ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں ۔ اس حوالے سے یہاں کسی کی تحریرنقل کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon سچا واقعہ : استاد کے مثبت رویے

Teacher

سچا واقعہ : استاد کے مثبت رویے

مرسلہ : علی اصغر

۔ ۔ ۔ ۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی استاد کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے چھٹی پرجانا پڑا توایک نئے استاد کواس کے بدلے ذمہ داری سونپ دی گئی۔نئے استاد نے سبق کی تشریح کر چکنے کے بعد، ایک طالب علم سے سوال پوچھا تواس طالب علم کے ارد گرد بیٹھے دوسرے سارے طلباء ہنس پڑے۔ استاد کو اس بلا سبب ہنسی پر بہت حیرت ہوئی، مگراس نے ایک بات ضرورمحسوس کر لی کہ کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوگی۔طلباء کی نظروں، حرکات اور رویئے کا پیچھا کرتے آخرکار استاد نے یہ نکتہ پا لیا کہ یہ والا طالب ان کی نظروں میں نکما، , احمق، پاگل اورغبی ہے، ہنسی انہیں اس بات پرآئی تھی کہ استاد نے سوال بھی پوچھا تو کسی پاگل سے ہی پوچھا۔جیسے ہی چھٹی ہوئی، سارے طلباء باہر جانے لگے تو استاد نے کسی طرح موقع پا کراس طالب کو علیحدگی میں روک لیا۔ اسے کاغذ پر ایک شعر لکھ کر دیتے ہوئے کہا، کل اسے ایسے یاد کر کے آنا جیسے تجھے اپنا نام یاد ہے، اور یہ بات کسی
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon دوست ضروری ہیں زندگی کے لیے ۔ ۔ ۔ واروک یونیورسٹی کی تحقیق

friends

دوست ضروری ہیں زندگی کے لیے

واروک یونیورسٹی کی تحقیق

والدین اکثر اپنے بچوں پر برے دوستوں کے اثر و رسوخ کےحوالے سے ہوشیار رہتے ہیں خاص طور پر نو عمر نوجوانوں کے بدلتے موڈ کے بارے میں والدین کے لیے اندازا لگانا مشکل ہوتا ہے، لیکن سائنس دانوں نےافسردہ نوجوانوں کے موڈ کو بہتر بنانے کا آسان حل ڈھونڈ نکالا ہے۔
جن کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان کے دوستوں کا حلقہ جتنا زیادہ بڑا ہو گا اس میں افسردگی کا امکان اتنا ہی کم ہو گا، بلکہ زیادہ دوستوں کےدرمیان رہنے سے نوجوانوں کا موڈ زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon مثبت سوچ ‘ مقاصد میں کامیابی کی اہم کلید : نعیم جاوید

photo 1 (2)

photo 3 (2)

طالب علم مثبت سوچ کے ذریعے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کریں
ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری کالج میں شخصیت سازی پروگرام

نعیم جاوید  کا خطاب

محبوب نگر۔۳۱ جولائی(ای میل)موجودہ دور دراصل مسابقتی اور سائنس و ٹکنالوجی کا دور ہے ایسے میں طالب علم حصول علم کے ساتھ ساتھ شخصیت سازی پر بھی اپنی توجہہ مرکوز کریں اور اپنی شخصیت کو خوب سے خوب تر بنائیں تاکہ اپنی منزل کے حصول میں آسانی ہواور ایک کامیاب زندگی گزریں ان خیالات کا اظہار جناب نعیم جاویدڈائر کٹرو ٹرینر ہدف(دمام سعود عربیہ) نے آج ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری وپی جی کالج میں شعبہ نظم و نسقِ عامہ کی جانب سے منعقدہ شخصیت سازی کے پروگرام سے کیا۔وہ’’بہانوں سے بہادری کی طرف‘‘عنوان پر مخاطب تھے انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کسی بھی کام کی انجام دہی میں بہانوں سے کام نہ لیں بلکہ چستی
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon اللہ کے منتخب بندے

اللہ کے منتخب

اللہ کے منتخب بندے

ایک دفعہ حضرت عمرؓ بازار سے گزر رہے تھے، وہ ایک شخص کے پاس گزرے جو دعا کر رہا تھا، "اے اللہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر، اے اللہ مجھے اپنے چند لوگوں میں شامل کر”۔
عمرؓ نے اس سے پوچھا، یہ دعا تم نے کہاں سے سیکھی؟ وہ بولا، اللہ کی کتاب سے، اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے
"اور میرے بندوں میں صرف چند ہی شکر گزار ہیں۔”(القرآن 34:13)
عمرؓ یہ سن کر رو پڑے اور اپنے آپ کو نصیحت کرتے ہوئے بولے،”اے عمر ! لوگ تم سے زیادہ علم والے ہیں، اے اللہ مجھے بھی اپنے چند لوگوں میں شامل کر۔”
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کچے دھاگے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !

کچے دھاگے

کچے دھاگے

ایک بیٹے نے باپ سے پوچھا – پاپا یہ ‘کامیاب زندگی’ کیا ہوتی ہے؟
والد، بیٹے کو پتنگ اڑانے لے گئے.
بیٹا باپ کو غور سے پتنگ اڑاتے دیکھ رہا تھا …
تھوڑی دیر بعد بیٹا بولا،
پاپا .. یہ دھاگے کی وجہ سے پتنگ اور اوپر نہیں جا پا رہی ہے، کیا ہم اسے توڑ دیں !!
یہ اور اوپر چلی جائے گی …
والد نے دھاگہ توڑ دیا ..
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon تین تعلیمی کتابوں کا خالق:اشفاق عمر-@-محمد حسین ساحلؔ

تین کتابوں کا ۔

تین کتابوں کا ۔۔

تین کتابوں کا

اشفاق عمر

تین تعلیمی کتابوں کا خالق-اشفاق عمر

محمد حسین ساحلؔ
ممبئی

موبائل : 09869658668 / 09004889455

ملک میں مسلمانوں کی تعلیمی، معاشی،سماجی اور ہر میدان میں جو حالت ہے اس سے متعلق ماہرین نے ہمیشہ ہی مختلف ذرائع سے حاصل شدہ معلومات اور اعداد و شمار کی روشنی میں حقائق، مسائل اور ان کے حل پیش کیے ہیں۔ مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے اشفاق عمر نے بھی اس موضوع سے منسلک ہونے کے بعد کچھ نتائج تک رسائی حاصل کی۔ ان نتائج کی روشنی میں ان کے سامنے بھی یہی باتیں آئیں کہ صرف تعلیم ہی ایک ایسا موضوع ہے جس پر مکمل طور پر محنت کی جائے تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ تعلیم کے حصول میں درپیش دشواریاں خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے حصول میں حائل دشواریاں و مسائل اور ترکِ تعلیم کا مسئلہ ہماری ترقی کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔ ان باتوں کا جائزہ لینے کے بعد اشفاق عمر کو دو اہم ترین نتائج حاصل ہوئے۔ اول یہ کہ ہمارے طلبا و طالبات معلومات اور رہنمائی کی کمی کا شکار ہیں۔دوم یہ کہ مالی دشواریوں کی وجہ سے طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد ترکِ تعلیم پر مجبور ہوجاتی ہے۔ان نتائج پر پہنچنے کے بعد انہوں نے اس موضوع پر عملی
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon وقت کا پیغام طلباء کے نام -@- مہتاب عالم فیضانی

وقت ۔ مہتاب فیضانی

مہتاب فیضانی

وقت کا پیغام طلباء کے نام -1

مہتاب عالم فیضانی- احمد آباد گجرات
شعبۂ اردو- اردو یونیور سٹی ۔ حیدرآباد

وقت کا رویہ، اسکا ہمارے ساتھ سلوک، اور اسکے ساتھ ہمارا برتاؤ کیا ہے یہ شاید مجھے بتا نے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنے قدردانوں کا بڑا قدرداں اور اپنے غیر متعلقین کا سب سے بڑا مخالف و سب سے بڑا دشمن ہے۔ اہل دانش حضرات نے وقت کے ایک ایک لمحہ کو دنیا کی سب سے بڑی دولت سمجھ کر اسکو استعمال میں لاکر بڑے اور بہت بڑے بن گئے۔ انہو ں نے ایک ایک گھڑی پڑھنے میں صرف کی ایک ایک پل کو فائدے کی چیزوں میں لگایا، اسلئے عربی ایک کہاوت ہے ’’ کہ وقت تلوار کے مانند ہے اگر تم اسکو نہیں کاٹو گے تو وہ تمکو کاٹ دیگا،، اور ایک جگہ کہا ہے۔ ’’الوَقْت کذَََََََّہبِ،،کہ وقت سونے کی طرح قیمتی ہے۔ یعنی وقت سونے کی طرح قیمتی ہے بلکہ میں تو کہوں گا کہ وقت کی کوئی قیمت ہی نہیں لگا سکتا۔ایک واقعہ ہے کہ کوئی بزرگ راستے جا رہے تھے تو چند لوگوں کو آپس میں بیجا گفتگو کرتے دیکھا تو انہوں نے کہاکہ کاش وقت کو خریدا جا سکتا تو میں انکو بھاری قیمت دیکر ان سے وقت خرید لیتا۔ ذیل میں وقت بچانے کے چند طریقے بیان کئے جا رہے ہیں۔ جس پر عمل کر کے آپ اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon آمدنی کا فطری استعمال ۔ @ – پروفیسر مجید بیدار

آمدنی کا فطری استعمال

پروفیسر مجید بیدار

آمدنی کے فطری استعمال کے طریقے

از: پروفیسر مجید بیدار
سابق صدر شعبۂ اردو ، جامعہ عثمانیہ حیدرآباد

دنیا میں بسنے والا ہر انسان اپنی زندگی گذارنے کے لیے کسی نہ کسی روزگار کا سہارا لیتا ہے۔ یہ روزگار محنت و مشقت سے بھی حاصل ہوتا ہے اور انتظامی صلاحیتوں کے توسط سے بھی ممکن ہے۔ دنیا میں زندگی گذارنے کے لیے کوئی بھی پیشہ اختیار کرکے اُس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو متوازن طریقے سے خرچ کرنے کا عمل ہی آمدنی کے فطری استعمال کی دلیل ہے۔ عصر حاضر میں انسان کی بڑھتی ہوئی خواہشات اور ایجادات کا بڑھتا ہوا طوفان انسان کی آمدنی سے میل نہیں کھاتا، اس لیے آج کے معاشرہ میں بسنے والا انسان روزگار حاصل کرنے کے باوجود حاصل شدہ آمدنی سے روزمرہ زندگی کی کفالت نہ ہونے کی شکایت کرتا ہے۔ زندگی میں درپیش مختلف مسائل حل کرنے کے لیے قرض کا سہارا لیتا ہے، یا پھر مختلف ذرائع اور وسائل استعمال کرکے اپنی محدود آمدنی میں لامحدود خواہشات کی تکمیل میں مصروف ہوجاتا ہے۔ یہی عمل ایک انسان کی آمدنی کے توازن کو بگاڑنے کا وسیلہ قرار پاتا ہے۔ کم سے کم آمدنی کے باوجود منصوبہ بند طریقہ سے زندگی گذارنے کا لائحۂ عمل تیار کیا جائے تو نہ صرف محدود آمدنی کا صحیح استعمال ممکن ہے، بلکہ حاصل شدہ آمدنی میں ہی زندگی کی ضروریات کی تکمیل کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔ آج کے معاشرہ
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon حسنِ مذاق: شخصیت سازی میں معاون

حسن مذاق
حسنِ مذاق

ایک نوجوان طالب علم ایک دن اپنے پروفیسر کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا ۔ پروفیسراپنی مشفقانہ طبیعت کی وجہ سے تمام طالب علموں میں بہت
مقبول تھے ۔ چہل قدمی کرتے ہوئے اچانک ان کی نظر ایک بہت خستہ حال پرانے جوتوں کی جوڑی پر پڑی جو پاس ہی کھیت میں کام کرتے ہوئے غریب کسان کی لگتی تھی
طالب علم پروفیسر سے کہنے لگا ، "ایسا کرتے ہیں کہ اس کسان کے ساتھ کچھ دل لگی کرتے ہیں اور اس کے جوتے چھپا دیتے ہیں اور خود بھی ان جھاڑیوں کے پیچھے چھپ جاتے ہیں اور پھردیکھتے ہیں کہ جوتے نہ ملنے پر کسان کیا کرتا ہے”۔
…پروفیسر نے جواب دیا ، "ہمیں خود کو محظوظ کرنے کے لئے کبھی بھی کسی غریب کے ساتھ مذاق نہیں کرنا چاہئیے ، تم ایک امیر لڑکے ہو اور اس غریب کی وساطت سے تم ایک احسن طریقہ سے محظوظ ہو سکتے ہو ۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon ایک کام دو کاج ۔دلچسپ تحریر

 ایک کام دو کاج ۔دلچسپ تحریر

ایک خوبصورت واقعہ

کہتے ہیں ایک چینی بڑھیا کے گھر میں پانی کیلئے دو مٹکے تھے، جنہیں وہ روزانہ ایک لکڑی پر باندھ کر اپنے کندھے پر رکھتی اور نہر سے پانی بھر کر گھر لاتی۔ ان دو مٹکوں میں سے ایک تو ٹھیک تھا مگر دوسرا کچھ ٹوٹا ہوا۔ ہر بار ایسا ہوتا کہ جب یہ بڑھیا نہر سے پانی لے کر گھر پہنچتی تو ٹوٹے ہوئے مٹکی کا آدھا پانی راستے میں ہی بہہ چکا ہوتا۔ جبکہ دوسرا مٹکا پورا بھرا ہوا گھر پہنچتا۔
ثابت مٹکا اپنی کارکردگی سے بالکل مطمئن تھا تو ٹوٹا ہوا بالکل ہی مایوس۔ حتیٰ کہ وہ تو اپنی ذات سے بھی نفرت کرنے لگا تھا کہ آخر کیونکر وہ اپنے فرائض کو اس انداز میں پورا نہیں کر پاتا جس کی اس سے توقع کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں »

PostHeaderIcon کامیابی صرف محنت سے حاصل ہوتی ہے-

کامیابی

یقیں محکم ‘ عمل پیہم ‘محبت فاتح عالم

امتحانات کے زمانے میں اکثر طلبا عجیب و غریب حرکت کرتے ہیں۔انہیں اس بات کا خوف کھاے جاتا ہے کہ اگر ہم اچھے گریڈ سے کامیابی حاصل نہیں کرپاے تو؟ہم ناکام ہوگئے تو؟ہمارے کیریر کا کیا ہوگا؟میرے والدین کیا سوچیں گے؟خاندان میں ہماری ناک کٹ جاے گی۔یہ خوف دراصل ان طلبا کو ہوتا ہے جو سال بھر پڑھائی نہیں کرتے لیکن امتحانات سے عین قبل وہ پڑھائی شروع کردیتے ہیں۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ امتحانات کے زمانے میں مسجدوں میں طلبا کی کثیر تعداد دیکھنے کو ملتی ہے۔ مندروں اور گرجا گھروں میں بھی ایسے ہی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ہم عبادات کے خلاف نہیں مگر صرف امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کے لیے عبادت کرنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔
مزید پڑھیں »

سوشل میڈیا



تلاش
آپ کی رائے؟

جہان اردو کا کونسا/کونسے ورژن آپ ملاحظہ فرماتے ہیں؟

  • نوٹ :ایک سے زائد جواب دینے کی گنجائش ہے

View Results

Loading ... Loading ...
اردو آمیز- طریقہ کار
اگر آپ کو جہان اردو کا نستعلیق میں مشاہدہ کرنا ہو یا اپنے کمپیوٹر پر اردو میں ٹائپ کرنا چاہتے ہیں؟ہاں؟! تو یہاں سے نستعلیق فونٹ اور کی بورڈ ( کلیدی تختہ ) ڈاؤن لوڈ کریں ِ

Windows XP اور Windows 7 اردو آمیز کرنے کا طریقہ کار
موبائل ایپ – Apps
Download from Amazon App Store
Scan the QR-Code to download Android App
Scan the QR-Code to download iPhone App
محفوظات
مقبول ترین مضامین
نیوز لیٹر
نئے مضامین آنے پر مطلع ہونا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں!تو اس فارم کو پُر کریں۔
محفوظات
↓