سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ وتقریب رسم اجراء’’متاع منانؔ ‘‘

mata e mannan

/8ا گسٹ کوجڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی کا مشاعرہ و رسم جراء تقریب

حیدرآباد سے ڈاکٹرسلیم عابدیؔ ،ڈاکٹرنادرالمسدوسیؔ ،ظفرفاروقیؔ کی شرکت

جڑچرلہ۔(راست)محمد علی دانش صدرادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ وجلیل رضا معتمد ادارہ کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ کی جانب سے سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ وتقریب رسم اجراء’’متاع منانؔ ‘‘کا8ْْ/ ا گسٹ بروزہفتہ 8:00بجے شام گراونڈ نزد بمکان محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ فضل بنڈہ ‘بادے پلی جڑچرلہ پر انعقاد عمل میں آئیگا۔ اس مشاعرہ کی صدارت ممتاز شاعر محترم جناب تقی احمد تقیؔ جڑچرلہ فرمائیں گے ۔جبکہ مہمانان خصوصی میں جناب محمد یوسف سکریٹری اقلیتی سل ٹی آر ایس ہوں

گے،،مہما نان اعزازی میں جناب ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر،محمد افتخار الدین صادق ایڈوکیٹ،محمد سرفراز الدین ایڈوکیٹ شرکت فرمائیں گے۔مہمان شعراء میں ڈاکٹرسیلم عابدیؔ ‘ ڈاکٹر نادر المسدوسی ،جناب ظفر فارقی ؔ حیدرآباد،جناب حلیم بابرؔ ،جناب نور آفاقی، محبوب نگرشرکت کریں گے،اس کے علاو ممتاز مقامی شعراء اکرام اپنا کلام سنائیں گے۔مشاعرے کی نظامت ڈاکٹرسیلم عابدی فرمائیں گے۔ مشاعرے سے قبل ادبی اجلاس ہوگاجس کی صدرات ڈاکٹر سلیم عابدیؔ کریں گے۔ادبی اجلاس میں شاعر محبت علی منان ؔ کی تصنیف ،متاع منان ؔ پرڈاکٹر عزیز سہیل،ڈاکٹر نادر المسدسی،حلیم بابر، تبصرہ کریں گے جبکہ ادبی اجلا س کی نظامت جلیل رضاؔ کی ہوگی۔اس پروگرام میں ڈاکٹر نادر المسدوسی کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر اور ڈاکٹر سلیم عابدی ؔ کی صحت یابی پر تہنیت پیش کی جائیگی ۔محمدعلی دانش،محبت علی منانؔ ،جلیل رضاؔ نے بذوق سامعین سے مشاعرہ میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی پرخلوص خواہش کی ہے۔
منجانب۔ ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ