ڈاکٹر مقبول احمد مقبول کو کرناٹک اردو اکادمی کا ایوارڈ :- محمد عظمت الحق

Share

ڈاکٹر مقبول احمد مقبول کو
کرناٹک اردو اکادمی بنگلور کا ایوارڈ

محمد عظمت الحق
اودگیر

کرناٹک اردو اکادمی بنگلور کی جانب سے جنوبی ہند کے معروف شاعر وادیب ڈاکٹر مقبول احمد مقبول کو ان کے تیسرے شعری مجموعے”دھوپ اور صحرا” (مطبوعہ 2016)پر ایوارڈ سے نوازا گیا- یہ ایوارڈ پچیس ہزار روپیے نقد ‘سپاس نامہ ‘ مومنٹو اور شال پر مشتمل ہے-مقبول احمد مقبول غزل گو شاعر کے ساتھ ساتھ رباعی نگار شاعر کی حیثیت سے بھی ادبی دنیا میں منفرد شناخت رکھتے ہیں-وہ زائد از تین دہوں سے زبان اودب کی خدمت انجام دے رہے ہیں – اب تک موصوف کی چھے کتابیں شائع ہو کر اہلِ نظر سے خراج ِ تحسین حاصل کر چکی ہیں – ان میں تین شعری مجموعے ہیں اور تین تنقیدی و تحقیقی تصانیف ہیں- ڈاکٹر مقبول کےستر سے زائد تنقیدی وتحقیقی مقالات معتبر رسائل میں شائع ہو ے ہیں اوروہ تیس سے زائد قومی سمیناروں میں مقالات بھی پیش کر چکے ہیں- 6 مارچ کو اے- ڈی- اے- رنگا مندرا بنگلور میں منعقدہ پُروقار تقریب میں عزت مآب تنویر سیٹھ وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ‘اقلیتی بہبود واوقاف’ حکومتِ کرناٹک کے ہاتھوں ڈاکٹر مقبول احمد مقبول کویہ ایوراڈ تفویض کیا گیا- موصوف کاتعلق چٹگوپہ ‘ضلع بیدر(کرناٹک) سے ہے اور مہاراشٹرا اودے گیری کالج اودگیر (ضلع لاتور) کے شعبہء اردو میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں-اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر کالج کے اسٹاف اور دوست احباب نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے-
——
محمد عظمت الحق
ریسرچ اسکالر شعبہء اردو
مہاراشٹرا اودے گیری کالج
اودگیر 413517
ضلع لاتور (مہاراشٹرا)

Share
Share
Share