اردویونیورسٹی میں جاپان اورہندوستان کی خارجہ پالیسی پر ڈاکٹرآفتاب سیٹھ کا آج لکچر

Share

manuu1

اردو یونیورسٹی میں جاپان اور ہندوستان کی خارجہ پالیسی پر ڈاکٹر آفتاب سیٹھ کا آج لکچر

حیدرآباد، 25؍ فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں وزارت خارجہ، ہند کی باوقار لکچر سیریز کا 26؍ فروری 2015ء کو 11 بجے دن ، لائبریری آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر آفتاب سیٹھ، سابق سفیر ’’جاپان اور ہندوستان کی خارجہ پالیسی‘‘ کے زیر عنوان کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ ڈاکٹر آفتاب سیٹھ سفیر برائے ہند کے طور پر یونان، ویتنام اور جاپان میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان، انڈونیشیا، جرمنی وغیرہ میں مختلف سفارتی عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔ وہ 1968ء میں خارجہ سرویس سے وابستہ ہوئے تھے۔ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد، پرو وائس چانسلر صدارت کریں گے جبکہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسس و رجسٹرار انچارج مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ جناب میر ایوب علی خان، میڈیا کو آرڈینیٹر و کنوینرخیر مقدم کریں گے۔ ڈاکٹر کنیز زہرہ، صدر شعبۂ سیاسیات و نظم و نسق عامہ اور کنوینر پروگرام نے مدعوئین سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

Share
Share
Share