اُردو یونیورسٹی کا اسکول آف کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر عبدالکلام سے موسوم

Share

manu
اُردو یونیورسٹی کا اسکول آف کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر عبدالکلام سے موسوم

حیدرآباد، 2 ؍ مارچ(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 3 مراکز کونئے نام دیئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے نو تشکیل شدہ اسکول آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کو ممتاز نیوکلیئر سائنسداں و سابق صدر جمہوریۂ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے معنون کیا گیا ہے۔ رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی لائبریری کو ’’سید حامد لائبریری‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سید حامد مرحوم، 1990ء کی دہائی میں اردو یونیورسٹی کے قیام کے لیے وزارت فروغ انسانی وسائل کی تشکیل کردہ عزیز قریشی کمیٹی کے اہم رکن تھے۔ انہوں نے نہ صرف یونیورسٹی کے قیام میں اہم رول ادا کیا بلکہ 9؍ جنوری 1998ء میں جب محبان اُردو کا یہ دیرینہ خواب شرمندۂ تعبیر ہوا تو اس کی رہبری اور رہنمائی کے لیے قائم کردہ اولین ایگزیکیٹو کونسل کے رکن کی حیثیت سے (1998 – 2000) بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کا انتقال 29 ؍ دسمبر 2014 کو ہوا تھا۔ اس کے علاوہ مرکز برائے مطالعاتِ سماجی علیحدگی و شمولیت پالیسی کو عظیم سائنسداں ابو ریحان محمد ابن احمد البیرونی سے موسوم کیا گیا ہے۔ البیرونی کی کتاب ’’تاریخ الہند‘‘ کو آج بھی دستاویزی حیثیت حاصل ہے۔

عابد عبدالواسع
پبلک ریلیشنز آفیسر

Share
Share
Share