27ْْْ/مارچ کومحبوب نگرمیں ادارہ ادب اسلامی کامشاعرہ

Share

ادارہ ادب اسلامی کامشاعرہ

محبوب نگر(راست)ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل معتمد ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب ادارہ کا تیسراماہانہ طرحی و غیر طرحی مشاعرہ 27ْْ/ مارچ بروز جمعہ بعد نماز مغرب7بجے شام ہپینز اسکول نیوٹاون پر منعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ کی صدارت محترم جناب نور آفاقیؔ صاحب فرمائیں گے ۔جبکہ مہمانان خصوصی میں جناب غلام غوث ربانی صدر ضلع وقف بورڈ محبوب نگر، جناب محمد عبدالجبار صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی محبوب نگر، جناب مولانا نعیم کوثر رشادی شرکت فرمائیں گے۔مہمان شعراء میں جناب فاروق ساحلؔ ، جناب قیوم یاورؔ ، جناب رفیق جگرؔ ، تانڈورشرکت کریں گے، ممتاز مقامی شعراء و جڑ چرلہ کے شعراء اکرام اپنا کلام سنائیں گے۔ طرحی مشاعرے کیلئے طرحی مصرعہ’’زندگی میں ہر قدم پر حادثہ اچھا لگا‘‘ دیا گیا ہے۔ قافیہ،حادثہ،خدا،جدا،حوصلہ وغیرہ ہونگےٍٍ۔سرپرست ادارہ جناب حلیم بابرؔ ،صدر ادارہ ڈاکٹر شیخ سیادت علی نے با ذوق سامعین سے مشاعرہ میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی پرخلوص خواہش کی ہے۔
منجانب۔ ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر

Share
Share
Share