مفتی صدرالدین خان آزردہ ؔدہلوی -@- سید تالیف حیدرؔ

Share
سید تالیف حیدر
سید تالیف حیدر

مفتی صدرالدین خان آزردہ ؔدہلوی

سید تالیف حیدرؔ

موبائل : 09540321387

اٹھارویں اور انیسویں صدی میں جن عظیم علماے کرام سے دلّی سجی ہوئی تھی اور پورے ہندوستان میں جن خانوادوں کے علم کا ڈنکا بج رہا تھا انھیں میں جناب لطف اﷲ کشمیری کے خانوادے کو بھی بڑی اہمیت حاصل تھی ۔ لطف اﷲ کشمیری کے جدِاعلیٰ خواجہ بہاء الدین خوارزمی فاروقی مغل دورِ حکومت کے عہدِ اکبری میں دہلی آئے اور یہیں بس گئے۔ صاحبِ کشف و کرامت جناب خیرالدین ابولخیر رحمۃاﷲ علیہ بھی انھیں کی اولاد میں سے تھے جن کے علموم و معارف کے قدرداں تمام معاصر ارباب فضل و کمال تھے۔یہ شریعت و طریقت کے عارف وعامل تھے اور فقہا ئے شہر میں ان کا شمار ہوتا تھا۔مولفین ِ فتاویٰ عا لمگیر ی میں ان کو ممتاز درجہ حاصل ہے۔اس خانوادے میں بعد کے عہد میں بھی اتنے ذی علم حضرات گذرے ہیں جن کی تفصیل تحریر کی جائے تو ایک ضخیم کتاب تیار ہو جائے گی۔شیخ الاسلام مولانا فخر الدین جیسی عظیم ہستی بھی اسی خاندان میں پیدا ہوئی اور انھیں کے بھائی جناب لطف اﷲ کشمیری کے گھر مفتی صدرالدین آزردہؔ جیسا ماہرِ منقول و معقول پیدا ہوا ۔

مفتی صاحب کی پیدائش ۱۲۰۴؁ھ بمطابق ۱۷۸۹؁ء کو دہلی میں ہوئی۔مفتی صدرالدین آزردہ ؔ کا شمار اپنے عہد کے بڑے عالموں اور فاضلوں میں ہوتا ہے۔آپ کو بیک وقت کئی علوم میں دسترس حاصل تھی۔صرف و نحو ، منطق و فلسفہ،معانی و بیان،ادب وانشا، فقہ و حدیث اور تفسیر و اصول وغیرہ میں آپ یدِ طولیٰ رکھتے تھے۔مفتی صاحب نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد جناب لطف اﷲ کشمیری سے حاصل کی اور علمِ منقولات کے لئے خالوادۂ ولی اﷲی کی طرف رجوع کیا ۔حضرت شاہ عبدالعزیز ،حضرت شاہ عبدالقادر اورحضرت شاہ رفیع الدین آپ کے علوم نقلیہ کے اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں اور معقولات کا درس آپ نے اپنے استاذِ مطلق علامہ فضلِ حق خیرآ بادی کے والد ِ بزگوارعلامہ فضلِ امام خیرآبادی سے لیا۔شاہ عبد العزیز صاحب اور فضلِ امام خیرآبادی کے گھرانے اس دور میں دو بڑی درس گاہیں تسلیم کی جاتی تھیں اور دہلی و اَطراف ہی نہیں بلکہ ہندوستان بھر کے طلبہ یہاں آ کر ان سے شرفِ تلمذ حاصل کرتے تھے۔ان دونو ں خانوادوں میں علوم عقلیہ اور نقلیہ کے جدا جدا رنگوں کے با وجود دونوں گھرانوں کو دونوں علوم میں مہارت ِتامّہ حاصل تھی۔اسی سے متعلق ایک واقعہ ہے کہ:
مکمل مضمون پی ڈی ایف میں پڑھیں۔

Click to access Mufti-shb_convert-Notepad.pdf

Share
Share
Share