مانو کے طلبأ نے رکھا مانو کا بھرم

Share

مانو

مانو کے طلبأ نے رکھا مانو کا بھرم

شعبہ اردو کے طلبا کا کارنامہ

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی(مانو) اکثر میڈیا اور سوشیل میڈیا میں اعلیٰ عہدیداروں کے حوالے سے موضوعِ بحث بنی رہتی ہے۔ کبھی تقررات کا معاملہ ہوکہ فاصلاتی تعلیم اور اس کے امتحانات کا مرحلہ ‘کہیں نہ کہیں مراسلے اور رپورٹیں پڑھنے کو ملتی رہی ہیں لیکن کہیں بھی مانو کے معیار و مزاج پر کھل کر گفتگو نہیں ہوپایٔ ۔ گزشتہ دنوں شعبہ اردو مانو کے طلبا نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے مسابقتی امتحان میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی(مانو) کا بھرم رکھا۔

روزنامہ اعتماد کے مطابق رواں سال میں شعبۂ اردو مانوکے طالب علموں نے یو جی سی کے قومی اہلیتی امتحان (NET) میں شاندارکامیابی حاصل کر کے اس محاذ پر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ جملہ بارہ (12) طالب علموں نے اپنی بہترین کارکردگی سے شعبے کا اکادمک وقار بلند کیا ہے۔نیٹ کے امسال کے نتیجے کے مطابق شعبۂ اردو، مانو کے تین(3) طالب علموں نے جے آر ایف (JRF) اور چھ (6) طالب علموں نے نیٹ (NET) میں کامیابی حاصل کی ہے۔ علاوہ ازیں تین طالب علموں نے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ(Maulana Azad National Fellowship) بھی حاصل کی ہے۔ شعبۂ اردو،مانو نے اپنی ہمہ جہت کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے اوراندرون جامعہ شعبہ جاتی مسابقتی ماحول پیدا کرنے کے لیے مختلف محاذوں اور پیرامیٹر کی نشاندہی کی ہے۔بلا شبہ یہ طلبا کی بڑی کامیابی ہے اور اس کے پیچھے ان کی محنت شاقہ اوراساتذہ کی سنجیدہ کاوشوں کا دخل ہے۔

Share
Share
Share