ادارہ ادب اسلامی کا مشاعرہ ۔ تصنیف’’متاعِ منان‘‘ کی رسم جراء

Share

ادارہ ۱

ادارہ ۲

جڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی کے مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

ڈاکٹر سلیم عابدی نے تصنیف’’متاعِ منان‘‘ کی رسم جراء انجام دیا۔

جڑچرلہ۔(راست)جڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی کے سنجیدہ و مزاحیہمشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ڈاکٹر سلیم عابدیؔ کے ہاتھوں’’متاع منانؔ ‘‘(شاعر محبت علی منانؔ )تصنیف کارسم اجراء انجام پایا۔ اس موقع پراپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر سلیم عابدی نے شاعر محبت علی منانؔ کی تعریف بیان کی اور انہیں مخلص شاعرقرار دیا۔اور کہا کہ منان ؔ کے پاس انکساری اور سادگی پائی جاتی ہے۔ وہ زندگی کی حقیقتوں کو اپنے کلام میں بڑی خوبی سے اجاگر کرتے ہیں ۔ وہ چار دہوں سے شاعری کررہے ہیں۔ منان ؔ حق پسند شاعر بھی ہے۔ڈاکٹر نادرالمسدوسی نے اپنے خطاب میں محبت علی منانؔ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے فن پر روشنی ڈالی اور انہیں منکسر المزاج شاعر قرار دیا۔اور کہا کہ محبت علی منان شاعری کے میدان میں جہد مسلسل،لگن ،ذوق اور شوق

سے نام پیدا کیا ہے۔ ڈاکٹر عزیز سہیل نے ’’متاع منان‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شعری مجموعی میں حمدیں،نعوت،مناقب،غزلیں اور گیت شامل ہیں ۔محمد محبت علی منان ؔ کی شاعری میں مذہبی رنگ نمایاں طور پر پایا جاتا ہے ان کی شاعری تصوف کی شاعری ہے وہ بنیادی طور پر نعت کے شاعر ہیں۔ محمد محبت علی منانؔ کی شخصیت اورفن اپنی جگہ مسلمہ ہے۔انہوں نے جڑچرلہ میں ادبی ماحول کوبنائے رکھنے میں مسلسل سعی و جہد کی ہے وہ ایک مخلص انسان،رہنماء اور بہترین دوست ہے۔قبل ازیں محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ نے مہمانو ں کا خیر مقدم کیا اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔اس تقریب میں مہما نان ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر،محمد افتخار الدین صادق ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جسکی صدارت ممتاز شاعر جناب تقی احمد تقیؔ جڑچرلہ نے کی ۔مہمان شعراء میں ڈاکٹرسیلم عابدیؔ ‘ ڈاکٹر نادر المسدوسی ،جناب ظفر فارقی ؔ حیدرآباد،جناب حلیم بابرؔ ،چچا پالموریؔ ،جامی وجودیؔ ،ڈاکٹر رشید رؔ ہبر،محبوب نگر،مقامی شعراء میں محبت علی منانؔ ، جعفر کاظمیؔ نے کلام سنایا۔پروگرام کا آغاز محمدمعزالدین کی تلاوت سے ہو ا۔مشاعرے کی نظامت ڈاکٹرسیلم عابدی نے حسن خوبی سے انجام دی۔ ادبی اجلا س کی نظامت ڈاکٹر عزیز سہیل نے کی۔اس پروگرام میں ڈاکٹر نادر المسدوسی کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر اور ڈاکٹر سلیم عابدی ؔ کی صحت یابی پر اور محبت علی منان ؔ کو کتاب کی اشاعت پرتہنیت پیش کی گئی ۔ڈاکٹر عزیز سہیل کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔محمد مظہر،وحید الدین سلیم،محمد حفیظ خان،محمد سردار ،محمد عبدالمقیت ،اظہر الدین امیتاز،محمد نظام ،محمد ابراہیم شریک تھے،نوجوانانِ فضل بنڈہ نے انتظامات انجام دئے۔ منجانب۔ ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ

Share
Share
Share