افسانچے : بے قدرمعاشرے کی آخری کہانی ۔ ۔ ۔ ابنِ عاصی

Share

47868236_46206b (1)

افسانچے
مصنف:ابنِ عاصی

ای میل :

بے قدر معاشرے کی آخری کہانی

بادشاہ نے اعلان کیا۔
اس ملک کی سب لڑکیاں میری بیٹیاں ہیں،
اس بازار میں،ایک لڑکی کی قیمت لگی تو میرے ساتھ کھڑے ہوئے شخص نے افسوس سے کہا
بادشاہ کی بیٹی کی قیمت ۔۔۔۔اور اتنی کم۔۔۔۔؟؟؟

۔ ۔ ۔ ۔
پہلے افسانے کی آخری کہانی

ٖٓوہ اپنا پہلا افسانہ سنانے ڈائس پر کھڑا ہوا تو قدچھوٹا ہونے کی بناء پر سٹیج سیکرٹری کی طرف منہ کر کے کہنے لگا
اگر دو اینٹیں ہو جاتی تو۔۔۔۔؟
سامنے موجودحاضرین میں سے کسی کی آواز آئی،
تم سنانا شروع کرو۔۔۔اینٹوں کی فکر نہ کرو۔۔۔!!
۔ ۔ ۔ ۔
IBNE ASI
JHANG,PAKISTAN
موبائل :0333-6741972
ای میل :

Share
Share
Share