یونانی اطبا اپنے پیشہ سے محبت کریں ۔ ۔ دوسری عالمی یونانی لیگ

Share

یونانی

یونانی ادویہ کو دیہی علاقوں تک وسعت دینے کی ضرورت
یوم یونانی و یوم پیدائش حکیم اجمل خان کی اختتامی تقریب

ڈاکٹر اے راجندر ریڈی
کمشنر محکمہ آیوش کا خطاب

حیدرآباد /15 فروری ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر بدرالدین صدیقی چیرمین ڈاکٹر رفیع حیدر شکیب کنوینر کے بموجب یوم یونانی و یوم پیدائش مسیح الملک حکیم اجمل خان کے موقع پر یونانی میڈیکل اسوسی ایشن نے دوسرے عالمی یوم یونانی لیگ کے تحت سہ روزہ تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کی اختتامی تقریب رویندرا بھارتی میں ڈاکٹر اے راجندر ریڈی ، کمشنر محکمہ آیوش نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ حکیم اجمل خان مجاہد آزادی تھے ۔ انہوں نے دو کام کئے پہلے دیش کو آزاد کروایا اوردوسرا تمام مریضؤں کو ان کے مرض سے دواؤں کے ذریعہ آزادی دلوائی ۔ ڈاکٹر اے راجندر ریڈی نے یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی بھرپور تائید کی ۔

UMA ( یونانی میڈیکل اسوسی ایشن )کی جانب سے 22 چیاریٹی دواخانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے مشورہ دیا کہ ان خدمات کو دیہی علاقوں میں روشناس کروانے کی ضرورت ہے اور شہر کی بہ نسبت دیہی علاقوں میں 75 فیصد لوگ بستے ہیں ۔ کمشنر ڈاکٹر اے راجندر ریڈی نے رویندرا بھارتی تھیٹر میں یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے تیار کردہ طب یونانی کے ترانہ کی موسیقی کا افتتاح انجام دیا اور اخلاط ( خون ، بلغم ، صفرا ، سودا ) سے ماخوذ یونانی پرچم کشائی انجام دی ۔ ڈاکٹر حیدر یمانی معاون چیرمین ڈاکٹر رحمن خان جنرل سکریٹری نے بتایا کہ اس موقع پر کمشنر آیوش نے سہ روزہ تقاریب کا خصوصی رسالہ ساوینئیر کی رسم اجرائی انجام دی ۔ ڈاکٹر میر یوسف علی نے بتایا کہ دوسری عالمی یونانی لیگ کا حیدرآباد میں انعقاد خوش آئند بات ہے ۔ ڈاکٹر اسد محی الدین نے دوبئی سے اس تقریب کی شرکت کی اور کہا کہ یونانی مقبولیت عالمی سطح پر تیزی سے بڑھ رہی ہے اور لوگ دیسی علاج کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ اس تقریب میں ڈاکٹر عبیداللہ بیگ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر محمد احسان الحق ڈائرکٹر العارف یونانی میڈیکل کالج نے بتایا کہ طب یونانی کے فروغ میں حکیم اجمل خان کا اہم رول رہا ہے ۔ ڈاکٹر ایم اے فاروقی آرگنائزنگ سکریٹری نے بتایا کہ سہ روزہ تقاریب کے اختتام پر 15 ویں UMA ایکسیلنسی ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے گرانقدر یونانی خدمات کے عوض تہنیت و ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر سید غوث الدین کو کارنامہ حیات برائے طب یونانی کیلئے کمشنر ڈاکٹر راجندر ریڈی نے ایوارڈ سے نوازا ۔ ڈاکٹر سید اسدالدین دبئی کو عالمی سطح پر یونانی کو فروغ دینے ، ڈاکٹر کے ٹی اجمل کالی کٹ کو طبی اداروں کو قائم کرنے ، ڈاکٹر عبیداللہ بیگ کو نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرونی ممالک میں یونانی کے فروغ کیلئے ڈاکٹر محمد احسان الحق ڈائرکٹر العارف یونانی میڈیکل کالج کو طبی کالج کے قیام کیلئے ڈاکٹر منصور احمد ڈائرکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ بنگلور کو ٹیچنگ کے فروغ کیلئے ڈاکٹر مشتاق احمد ساؤتھ آفریقہ ، ڈاکٹر یاسر عرفات وانم واڈی کو عالمی سطح پر اورعلاج بالتدبیر کے فروغ کیلئے ڈاکٹرمنورفاطمہ افضل (انعم کلینک ‘ ملک پیٹ قدیم ‘حیدرآباد)کو بہترین یونانی طبیبہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا کیوں کہ وہ گزشتہ بیس برسوں سے طب یونانی سے علاج و معالجہ میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کئی ایک امراض پرریسرچ کی اور کامیاب نسخے تیار کیے‘اس کے علاوہ وہ دس برسوں سے روزنامہ منصف حیدرآباد دکن میں طبی و مشاورتی کالم لکھتی رہی ہیں نیزڈاکٹر واسعہ نوید ، ڈاکٹر حامد اللہ خان قادری ، ڈاکٹر قدسیہ کو بہترین تدریس کیلئے ایوارڈ دئے گئے ۔ ڈاکٹر اے اے فاروقی نے بتایا کہ سائنٹفک سمینار میں 54 سے زائد مقالے جات پیش کئے گئے اور 1000 مندوبین نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر خواجہ بدرالدین صدیقی ، ڈاکٹر حیدریمانی ، ڈاکٹرمنہاج خان ، ڈاکٹرعزیزعلی ، ڈاکٹررضوان نے اعانت کی ۔ ڈاکٹر وقارحیدر یونانی میڈیکل اسوسی ایشن نے جلسہ کی کارروائی چلائی اور تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔ ڈاکٹر رحمن خان نے شکریہ ادا کیا ۔

Share

One thought on “یونانی اطبا اپنے پیشہ سے محبت کریں ۔ ۔ دوسری عالمی یونانی لیگ”

Comments are closed.

Share
Share