ابنِ عاصی کی افسانچوں کا مجموعہ ’’نامعلوم افراد کی معلوم کہانی ‘‘کی اشاعت

Share

 Na Maloom معلوم
ابنِ عاصی کے افسانچوں کا مجموعہ
’’نامعلوم افراد کی معلوم کہانی ‘‘کی اشاعت

نوجوان افسانچہ نگار ابنِ عاصی کی دوسری کتاب ،نا معلو م افراد کی معلوم کہانی،حال ہی میں شائع ہوئی ہے ۔مختصر افسانچوں پر مبنی اس کتاب میں 31 افسانچے شامل ہیں اس مجموعہ کا فلیپ نوجوان افسانہ نگاراور ،روزنامہ ایکسپریس،کراچی کے کالم نگار اقبال خورشید نے لکھا ہے۔کتاب کے شروع میں ابنِ عاصی نے ،ابنِ عاصی حاضر ہو، کے عنوان سے دلچسپ اور پر مغزپیش لفظ لکھا ہے جس میں انہوں نے اس صنف افسانچہ کے آغاز و ارتقاء کے حوالے سے کارآمد معلومات مہیا کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے اس میں یہ بھی بتایا ہے کہ اس صنف کے لکھنے والے پاکستان میں گنتی کے لوگ ہی ہیں جب کہ ہمسایہ ملک ہندوستان میں150,200 لوگ اس صنف پر کام کر رہے ہیں۔پاکستان میں افسانچوں کی فقط 8,10کتابیں ہی مارکیٹ ہوئی ہیں جب کہ ہندوستان میں 60,70کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور وہاں کے ادبی میگزینز بھی اس صنف کی پروموشن کے لیے بہت کا م کر رہے ہیں جب کہ پاکستان میں صرف اسلام آباد کے ارشد خالد صاحب کے ،عکاس انٹرنیشنل، نے ہی اس صنف کے لیے آواز اٹھائی ہے۔،عکاس انٹر نیشنل، نے ،افسانچہ نمبر، شائع کر کے اس صنف کو اگلی صف میں لانے کا خاص جتن کیا ہے۔
ابنِ عاصی نے کتاب کا انتساب اپنے بھانجوں ،محمد احسن، ولید حسن، حسنات احمد اور محمد حسیب نور کے نام کیا ہے۔
،نامعلوم افراد کی معلوم کہانی، کو ،مثال پبلشرز، فیصل آباد نے خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ شائع کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ ابنِ عاصی کی دوسری کتاب ہے اس سے پہلے ان کی ناموراہلِ قلم کے انٹرویوز پر مبنی کتاب ،مسائلِ ادب اور اہلِ نظر، شائع ہو چکی ہے۔
ابنِ عاصی کی تیسری کتاب ،اور مجرم پکڑا گیا،بھی جلد منظرِ عام پر آ رہی ہے۔
Back to Conversion Tool   

Share
Share
Share