اخلاق و کردار سے ہی انسان کی پہچان،مولوی عبدالغفارؒ کی شخصیت مثالی

Share

 Ghaffar عبدالغفارؒ

ادارہ ادب اسلامی ہند نظام آباد
اخلاق و کردار سے ہی انسان کی پہچان،مولوی عبدالغفارؒ کی مثالی شخصیت

نظام اباد(راست)مولوی محمد عبدالغفار صاحب ایک سیکولرذہنیت کے حامل شخصیت تھے ،وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، ہمیشہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد کا درس دیتے تھے ان کی فطرت میں رواداری پائی جاتی تھی ان خیالات کا اظہارمسٹر ڈی سرینواس خصوصی مشیرحکومت تلنگانہ و رکن راجیہ سبھانے لمرا گارڈن نظام آباد پر منعقد جلسہ رسم اجرا ء تصنیف’’ مولوی محمد عبدالغفارحیات و خدمات ‘‘از ڈاکٹر عزیز سہیل سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مولوی محمد عبدالغفار مختلف پلیٹ فارم کے ذریعہ سیاسی،سماجی ، ملی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

میں ان سے ہمیشہ صلاح ومشورہ کرتارہا وہ قومی اتحاد کا اعلی نمونہ تھے،وہ میرے ایک ہمدرد سرپرست تھے ۔ان کی خدمات ہمار لئے ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے فرزندان کو کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی،حامد محمد خان صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندتلنگانہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مولوی محمد عبدالغفارصاحب مرحوم جوانی سے لیکر تادم زیست جماعت اسلامی ہند میں اپنے مقام (نظام آباد) کے علاوہ ناظم ضلع و علاقہ ،مرکزی مجلس نمائندگان اور حلقہ کی مجلس شوریٰ میں اور مختلف مرکزی و حلقہ واری اجتماعات میں ناظم کی حیثیت سے نہایت گراں قدر خدمات انجام دی ۔مسجد رضابیگ نظام آباد میں 55 سال امامت وخطابت،مسجد کی توسیع و تعمیر، شرعی و ملی امور و مسائل میں عملی دلچسپی و حصہ داری اور سیاسی معاملات میں انکی بامقصد سر گرمی انکے نمایاں کارنامے رہے ہیں اس طرح سینکڑوں افراد ملت کو تحریک اسلامی سے وابستہ کرنا اور انکی تربیت کا اہتمام کرنا ہم وابستگان جماعت کے لئے ایک مثالی نمونہ تھے۔محمد عبدالعزیز سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولوی محمد عبدالغفار صاحب مرحوم و مغفور جن کی زندگی کے کم وبیش 50 پچاس برس اسی نصب العین جسے اقامت دین سے تعبیر کیاجاتاہے اسی کی کوششوں و کاوشوں اور جدوجہدمیں گذرے اور اسی راہ میں مرحوم کو ایمرجنسی کے دوران سنہ 1975تا1977ء کم و بیش19ماہ تک سنت یو سفی کو ادا کرنے کا موقع ملا، مرحوم ومغفور مولوی محمدعبدالغفار صاحب کی زندگی بھی ماہ و سال سے ناپی نہیں جاسکتی بلکہ ان کی زندگی کا تعین بھی ان کے نصب العین ہی سے ہوگا۔ جو ان کو اپنی آخری سانس تک عزیز رہا۔ تحریک اسلامی سے بے پناہ محبت ، بانی تحریک سے بے پناہ عقیدت اور علامہ اقبال سے بے پناہ اکتساب نیز اقامت دین کے آفاقی نصب العین پر بے پناہ یقین انہیں باطل سے نبرد آزما ہونے اور حق کی راہ میں برسرپیکار رہنے پر آمادہ کرتارہا۔اس جلسہ کو مولانا عابد قاسمی صاحب صدر ڈسٹرکٹ حج کمیٹی ،حبیب احمدرکن مسلم پرسنل لا کمیٹی و حج کمیٹی نظام آباد، حافظ لائق احمد خان صاحب جمعیت العلماء ہندنظام آباد،جناب ملک معتصم خان صاحب سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ،جناب ایم این بیگ زاہد صاحب سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، جناب طارق انصاری قائد ٹی آر ایس،جناب شکور صاحب صدر سینئر سیٹیزن سوسائٹی، نظام آباد،لیاقت علی صاحب حیدرآباد،احمد عبدالعظیم ،خواجہ نصیر الدین ناظم ضلع،محمد نعیم اصلاح معاشرہ،عبداللہ ندیم(اقبال)نے مخاطب کیا ۔قبل ازیں صدرا دار ہ رحیم قمر نے مسٹر ڈی سرینوس کو تہنیت پیش کی ۔پروگرام کی نظامت عارف انصاری نے بحسن خوبی انجام دی ،ڈاکٹر عزیز سہیل نے شکریہ ادا کیا۔دیگر معززین میں ڈی سریندر،محمد کاظم علی ،سیدیحی ظفر،سید ایوب علی ،نصیر الدین لیکچرار،ڈاکٹرناظم علی ،ڈاکٹراسلم فاروقی،ڈاکٹر عبدالقوی،جمیل نظام آبادی، ڈاکٹر قدیر مقدر، احمد عبدالحلیم امیرمقامی ،رشید عارف،عبدالقادر ساجد،محمدعبدالمجید پرویز،محمد عبدالحی راحیل و دیگر نے شرکت کی۔

Share
Share
Share