بزم علم وادب حیدرآباد کےسالانہ ریاستی باوقار ایوارڈز :- حلیم بابر

Share
حلیم بابر

بزم علم وادب حیدرآباد ایک حرکیاتی ادارہ
روداد سالانہ ریاستی باوقار ایوارڈز

حلیم بابر
محبوب نگر

بزم علم وادب کا قیام 2004 ؁ء میں عمل میں آیا اور اس وقت سے بحمداللہ تعالیٰ بزم علم وادب مذہبی‘تعلیمی ‘ادبی وشعری درخشاں ستارہ کی حیثیت سے اپنی روشنی بکھیررہا ہے۔ ہرماہ پابندی سے بزم کے صدر دفتر مسدوسی ہاؤزپرمختلف مذہبی‘ ادبی وسماجی عنوانات کے تحت ادبی اجلاس اور ساتھ میں مشاعرے منعقد ہوتے ہیں ۔

اس کے علاوہ بعض خصوصی پروگرامس جیسے کتاب کی رسم اجراء تقریب‘ کسی نامور شخصیت کے اعزاز میں تہنیتی جلسے اورکسی اپنے ساتھی ادیب یا شاعر کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی جلسے منعقد کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بزم علم وادب ایک خاص کام گزشتہ دس برسوں سے انجام دیتے آرہی ہے اور جوریاست کے دیگر اردو انجمنوں واداروں سے منفرد اور اس بنا پراسے ممتاز مقام حاصل ہوا ہے وہ یہ کہ ریاست آندھراپردیش (سابقہ تلنگانہ وآندھرا) کے شعراء‘ ادبا‘ صحافی حضرات کی دیرینہ علمی‘دابی ‘شعری وسماجی خدمات کے اعتراف میں بہت ہی تزک واحتشام کے ساتھ بزم کی جانب سے انہیں ایوارڈس وتوصیف ناموں کی پیشکشی ہے۔

ان ایوارڈز وتوصیف ناموں کی پیشکشی کا آغاز ۲۰۰۶ ؁ء سے ہوا۔ ابتداء میں یہ صرف اضلاع کے نمائندہ ‘ادبی شخصیتوں وشعراء ہی کودیا جاتاتھا ۔اس طرح پہلی بارایوارڈ ضلع محبوب نگر کے دونامور شعرا حلیم بابر اورڈاکٹرسلیم عابدی کو پیش کئے گئے۔ دوسر ا ایوارڈ جناب گوہر کریم نگری اور جمیل نظام آبادی کودیئے گئے۔ تیسرا ایوارڈ چار شعرا کومحبوب نگر سے دوشعرا عمدۃ الشعراء ڈاکٹرنورآفانی اور استاد سخن ظہیر ناصری کے علاوہ ورنگل سے دواساتذہ سخن جناب نادر اسلوبی اور جناب اقبال شیدائی کودیئے گئے۔ چوتھا ایوارڈ پانچ شخصیتوں پروفیسر فہیم احمد صدیقی(اورنگ آباد) ‘محبوب کوثرؔ (بیدر) ‘تنویرؔ واحدی (نظام آباد)‘ تاج مضطرؔ (ورنگل)اور سید مسکین احمد(سدی پیٹ) کوپیش کئے گئے۔
پانچویں ایوارڈز کی پیشکشی کے موقع پربزم کے ذمہ داروں وسرپرستوں نے فیصلہ کیاکہ اب ان ایوارڈز کوصرف اضلاع کی حد تک محدود نہیں رکھنا چاہئے کیونکہ اس سے شہر حیدرآباد کے نامور اساتذہِ سخن وسینئر شعرا کے علاوہ ادیبوں اورصحافیوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی ۔ لہذا اس مرتبہ پانچویں ایوارڈ کے لئے حیدرآباد کے سینئر شعرا کوبھی شامل کیاجانا طئے پایا اس طرح جناب راشد آزرؔ ‘جناب صلاح الدین نیئرؔ اور جناب اثر ؔ غوری حیدرآباد کے شعراء کے ساتھ ساتھ جناب ناصر ؔ کرنولی کاانتخاب عمل میں آیا اورانہیں یہ ایوارڈز وتوصیف نامے پیش کئے گئے۔
اس طرح چھٹواں ایوارڈحیدرآباد کے نامور وممتاز اساتذہ سخن ماہراقبالیات ممتاز شاعرجناب مضطرمجازؔ ‘جدید لب ولہجہ کے شاعرجناب رؤف خلشؔ ‘ ممتاز ادیب وشاعرڈاکٹرعقیل ؔ ہاشمی اورڈاکٹرراہیؔ کے علاوہ محبوب نگر کے اسلامک اسکالر وادیب جناب سیدنصیر الدین احمد کو عظیم الشان پیمانے پرمنعقد جلسے میں پیش کئے گئے۔ اس موقع پر ایک اور بہترکام یہ ہوا کہ بزم کی جانب سے مذکورہ ایوارڈ یافتگان کے سلسلے میں ان کی شخصیت اورخدمات پرمضامین لکھنے کی گذارش پر‘پروفیسر مجید بیدار‘ ڈاکٹرمحسن جلگانوی ‘ڈاکٹرفاروق شکیل ‘جناب سردار سلیم اورجناب ظہیر ناصر ی مرصع مضامین تحریر کئے جسے ایوارڈ یافتگان کو پیشکشی ایوارڈز سے قبل سناکر مضمون نگاراصحاب نے داد و تحسین حاصل کی۔اس طرح ایوارڈ یافتگان کی شعری وادبی خدمات کوخراج تحسین کااظہار بھی ہوا۔
اسی طرح بزم کے ساتویں ریاستی ایوارڈز وتوصیف نامے پروفیسر محمدعلی اثرؔ ‘ممتاز شاعر وصحافی ڈاکٹرمحسن ؔ جلگانوی اور نامور محب اردو سماجی وسیاسی قائد سابق چیرمین اردواکیڈیمی آندھراپردیش جناب رحیم اللہ خان نیازیؔ اورجناب حمید الدین الظفر (سابق پی آر او اردواکیڈیمی) کا انتخاب حیدرآباد سے عمل میں آیا۔ ان اصحاب کے علاوہ اضلاع سے ماہر اقبالیات پروفیسر مسعود علی فاروقی ایڈوکیٹ (محبوب نگر) ‘ماہر تعلیم وپرنسپال ڈاکٹرناظم علی (نظام آباد) اور نامور جناب حفیظ انجم (کریم نگر ) کو یہ ایوارڈز کثیر تعداد میں موجود محبان اردو کی موجودگی میں پیش کئے گئے۔
بزم علم وادب کا آٹھویں ایوارڈ کے لئے حیدرآباد سے پروفیسر مجید بیدارؔ ( سابق صدر شعبہ اردو ‘عثمانیہ یونیورسٹی) ‘حضرت صوفی سلطان شطاری ( ممتاز شاعر ونامور قائد)‘ جناب سید یوسف روشؔ (ممتاز ادیب استاد سخن) ‘ ڈاکٹر م ق سلیم( صدر شعبہ اردو شاداں کالج)‘ ڈاکٹر فاضل حسین پرویز (ایڈیٹرہفتہ وار گواہ ) جناب عظیم الرحمن (ایڈیٹر ماہنامہ وقارہند) ‘ جناب انیس الرحمن (ای ۔ٹی وی اردو) کے علاوہ اضلاع سے ڈاکٹر شیخ سیادت علی (محبوب نگر)‘ ڈاکٹرضامن علی حسرتؔ (نظام آباد) ‘جناب وحید گلشنؔ (ورنگل) کو اس طرح اس مرتبہ دس ایوارڈز پیش کئے گئے۔
بزم کے ذمہ داروں نے نویں ایوارڈز کے لئے بزم کی جانب سے پیش کئے جانے والے ایوارڈز کونام دینا طئے کیا ۔ اس طرح اس ریاستی باوقار ایوارڈ کو’’علمبردار اردو ایوارڈ‘‘ کا نام دیاگیا۔ اس نویں ریاستی باوقار علمبردار اردو ایوارڈ کی پیشکشی کے لیے ریاست تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ عزت مآب جناب محمود علی سے خواہش کی‘انہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیت کے باوجود اردو کی محبت میں قیمتی وقت نکالا اور اردو زبان وشعر وادب کی دیرینہ خدمات انجام دینے والے حیدرآباد اوراضلاع کے نامور شعراء و ادبا اور محبان اردو کو اپنے ہاتھوں سے یہ ایوارڈز پیش کئے۔ حیدرآباد سے جناب شوکت علی درد‘ ڈاکٹرفاروق شکیلؔ ‘ جناب ایس کے افضل الدین ‘ جناب سید مسعود جاوید قادری‘ مولانا حبیب الرحمن الحامد‘ ڈاکٹرفرید الدین صادق کے علاوہ اضلاع سے ڈاکٹر اسلم فاروقی(نظام آباد) ‘جناب اجمل محسن ایڈوکیٹ ( ورنگل) ‘جناب افسر عثمانی(کریم نگر ) اورجناب حافظ ابو عاکف انور(محبوب نگر) نے بہت ہی خوش دلی اور مسرت سے یہ ایوارڈز حاصل کئے۔
اس طرح آج بزم کے زیر اہتمام پورے تزک واحتشام کے ساتھ ریاستی دسویں علمبردار ایوارڈ وتوصیف نامہ کی پیشکشی ایوارڈ یافتگان کوعمل میں آئے گی ۔اس پرمسرت تہنیتی تقریب کی نگرانی ہمارے ہردلعزیز بانی وصدر بزم ڈاکٹر نادر المسدوسی فرمارہے ہیں اور صدارت ہم سب کی پسندیدہ مذہبی علمی شخصیت مولانا رحیم الدین انصاری سابق چیرمین اردو اکیڈیمی آندھراپردیش فرمارہے ہیں ۔ اورآج کی اس تقریب کی سب سے بڑی اہمیت یہ ہے کہ ایوارڈ یافتگان کوہمارے ہردلعزیز قائدین عزت مآب جناب سیداحمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی حلقہ چارمینارومعتمد کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اورعزت مآب جناب الحاج ممتاز احمدخاں رکن اسمبلی یاقوت پورہ نے اپنی بے پناہ مصروفیت کے باوجود بزم کی جانب سے کی گئی گزارش کوقبول فرمایا اوراپنے ہاتھوں سے ایوارڈ یافتگان کو شال وگلپوشی کرتے ہوئے ایوارڈز و توصیف نامے پیش کریں گے۔
آج کی اس عالی شان محفل میں ہمیشہ ہی سے ہماری علمی‘ ادبی وشعری خدمات کی سراہنے کرنے والی معزز و معتبر شخصیات مہمان خصوصی محترم جسٹس ای اسماعیل(سابق ممبر ہیومن رائٹس کمیشن آندھراپردیش) اورپروفیسر ایس اے شکور (ڈائرکٹر سکریٹری اردواکیڈیمی ریاست تلنگانہ) کے علاوہ پروفیسر مجید بیدار (سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی) ‘جناب عثمان شہید (ممتاز ادیب وسینئرقانون داں ہائی کورٹ) اوراکٹرم ۔ق سلیم (صدر شعبہ ارد شاداں کالج) شہ نشین پرموجود ہیں جن کا اوران کے علاوہ ہال میں موجود تمام مہمانان ومدعوین وسامعین ‘ادبا’شعرا وصحافی حضرات کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتا ہوں۔
آج جو ریاستی علمبردار ایوارڈ ز وتوصیف نامے پیش کئے جائیں گے وہ اس طرح ہیں۔ حیدرآباد کے ایوارڈ یافتگان ڈاکٹرعابد معز ‘جناب رحمتؔ سکندرآبادی‘ جناب اسلم فرشوریؔ ‘جناب سردارسلیمؔ ‘جناب شاہد عدیلیؔ اورجناب ہادی راحیل کے علاوہ اضلاع سے ڈاکٹر بہادر علی وجناب فضل جاوید( ورنگل) ‘ ڈاکٹر محمدعبدالعزیز سہیل (محبوب نگر) ‘جناب رحیم انور (کاماریڈی) اورجناب محمدمصطفی علی انصاری (کریم نگر ) کے علاوہ ایک خصوصی ایوارڈ حضرت پیر ومرشد سید شاہ زین العابدین (بنگلور) کو بھی پیش کئے جائیں گے۔
میں تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اوردعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ ان سبھی کو صحت وعافیت کے ساتھ عمردراز عطا کرے اور ان سے دیرپا خدمات انجام دینے کی صلاحیتوں کوپروان چڑھائے۔آمین۔
——-

Share
Share
Share