کتاب : کوکن میں اُردو : سمت و رفتار – مرتب : دانش غنی:- تبصرہ : سید فضل اللہ مکرم

Share


کتاب: کوکن میں اُردو : سمت و رفتار

مرتب : دانش غنی

تبصرہ : ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم

ہندوستان کے مغربی ساحل سمندر کا وہ علاقہ جو تھانے ‘ رالے گڑھ ‘ رتنا گیری اور سندھو درگ پر مشتمل ہے کوکن کہلاتا ہے۔ یہ علاقہ مناظرِ فطرت اور قدرتی دولت سے مالا مال ہے۔جوسمندر ‘ پہاڑ ‘ جنگلات اور یہاں کی بولی یعنی کوکنی کے لئے شہرت رکھتا ہے۔ اردو‘ کوکن کی دوسری بڑی زبان ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ اردو کے لئے یہ علاقہ محفوظ پناہ گاہ ہے ۔ابھی ماہ فروری کے وسط میں محمد دانش غنی ‘ اسسٹنٹ پروفیسرنے شعبۂ اردو گوگٹے جوگلے کر کالج رتنا گیری کے زیرِ اہتمام ایک بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام کیا ہے جس میں ملک اور بیرون ملک سے مہمان اور مقالہ نگار تشریف لاے۔حیرت ہے کہ اس سے قبل کوکن میں اردو ادب کے حوالے سے آج تک ایک بھی سمینار منعقد نہیں کیا گیا۔

اس لحاظ سے شعبۂ اردو گوگٹے جوگلے کر کالج قابل مبارک باد ہے کہ اس نے اس موضوع پر سمینار منعقد کرکے ایک تعمیری کام انجام دیا ہے ۔حسن اتفاق کہ کالج میں اردو شعبہ قائم ہوئے پینتالیس سال کا عرصہ بیت گیا اور یہ کالج کا پہلا اردو سمینار ہے۔ڈائرکٹر سمینار ڈاکٹر دانش غنی مبارک باد کے مستحق ہیں۔
کوکن میں اردو زبان و ادب سے متعلق کچھ کتابیں منظرِ عام پر آئی ہیں۔جن میں ڈاکٹر عبدالستار دلوی کی ’’کوکن ‘ کوکنی مسلمان اور اردو‘ ‘ ۔ یعقوب راہی کی’’ شعرائے کوکن ۔ ایک جائزہ‘‘ اور’’ کوکن کا ادبی منظر نامہ‘ ‘ ۔ ڈاکٹر میمونہ دلوی کی’’ کوکن اور ممبئی کے لوک گیت‘ ‘ ڈاکٹر عبدالرحیم نشتر کی’’ کوکن میں اردو تعلیم ( دو جلدیں )‘ ‘ ۔ انجم عباسی کی’’ کوکن کے سپوت‘ ‘ ۔محمودالحسن کی’’ کوکن کوکن کا تخلیقی ادب‘ ‘ ۔ ڈاکٹر ماجد قاضی کی’’ تذکرۂ صحافیانِ دکن‘‘ وغیرہ وغیرہ لائقِ ذکر ہیں۔
کوکن کے نمائندہ شاعروں میں مہر مہسلائی ‘ مشرف کمالی ‘ عارف سیمابی ‘ اختر راہی ‘ ساحر شیوی ‘ نور پرکار ‘ بدیع الزماں خاں‘ عبد الرحیم نشتر ‘ آزاد نوحی ‘ یعقوب راہی ‘ انجم عباسی ‘ پرویز باغی ‘ مغل اقبال اختر اور رفیق وشا قابلِ ذکر ہیں۔جبکہ نثر نگاروں میں پروفیثر عبدالستار دلوی ‘ پروفیسر میمونہ دلوی ‘ ڈاکٹر یونس اگاسکر ‘ انجم عباسی ‘یعقوب راہی ‘ پروفیسر نظاام الدین گورتر ‘ وقار قادری ‘ عبدالرحیم نشتر ‘ ڈاکٹر ماجد قاضی ‘ ڈاکٹر صادقہ نواب سحر اور رحمن قباس قابلِ ذکر ہیں ۔ِ
مذکورہ سیمینار نہ صرف نسلِ نو کو کوکن میں اردو زبان و ادب سے متعلق واقف کروایا ہے بلکہ اردو کے دیگر علاقوں سے کوکن کو جوڑنا یا رشتے کا احیاء کرنے کی کوشش ہے ۔یہ بھی دیکھنا مقصود ہے کہ نوجوان محقق ‘ استاتذہ اور نقاد کوکن میں اردو ادب کو کس نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں اور اس کے معیار و مزاج کا کس طرح تعین کرتے ہیں ؟ اس انٹرنیشنل سیمینار میں جناب شمیم طارق نے نہایت بلیغ کلیدی خطبہ سے نوازا ۔ ملک کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے مقالہ نگاروں نے کوکن میں اردو ادب ۔ سمت و رفتار کو ناپنے اور جانچنے کی حتی المقدور کوشش کی ہے۔سمینار میں پڑھے گئے مقالوں کو ڈاکٹر دانش غنی نے ’’ کوکن میں اُردو : سمت و رفتار‘‘ کے عنوان سے مرتب کیا ہے۔یہاں مقالوں کے عنوانات اور قوسین میں مقالہ نگاروں کے نام دیے جارہے ہیں۔
یہ مٹی اب بھی زرخیز ہے ( ڈاکٹر عبدالرحیم نشتر)‘ کوکن میں اردو ذریعۂ تعلیم کا آغاز و ارتقاء (عبداللہ محمد خان) ‘ کوکن کی اہم تعلیمی شخصیات (نذیرؔ فتح پوری )‘ کوکن کا نسائی ادب(ڈاکٹر صادقہ نواب سحر)‘کوکن میں بچوں کا ادب(ایم مبین )‘کوکن میں اردو صحافت(ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم)‘اردو اور مراٹھی کے تہذیبی رشتے ۔کوکن کے حوالے سے(ڈاکٹر عظیم راہی)‘کوکن کے اردو لوک گیت (محمد دانش غنی)‘ صحافیانِ کوکن ( ڈاکٹر ماجد قاضی)‘کوکن میں اردو نثر نگاری (ڈاکٹر مزمل سرکھوت)‘کوکن میں تنقید و تحقیق کی سمت و رفتار(ڈاکٹر بلقیس بیگم )‘ کوکن کا شعری منظر نامہ : ایک اجمالی جائزہ(ڈاکٹر ساجد علی قادری)‘کوکن میں اردو ڈرامہ نگاری کی روایت (ڈاکٹر شاہینہ پروین صدیقی)‘ کوکن کے اہم صحافی(ڈاکٹر عافیہ عظمیٰ)‘کوکن میں اردو تعلیم کے نقش و نگار(ڈاکٹر اظہر ابرار)‘جناب شرف کمالی سے ایک مخاطبہ(انجم عباسی)‘فکر و نظر پر ایک نظر (نذیر فتح پوری)‘ مثنوی عکسِ کوکن ایک شاہکار(میمونہ علی چوگلے)‘عبدالرحیم نشترؔ کے شعری امتیاز (ڈاکٹر محمد شاہد پٹھان )‘خطۂ کوکن سے بچوں کی شاعری کا ایک اہم نام : عبدالرحیم نشتر(ڈاکٹر سید اسرار الحق سبیلی)‘رپورتاژنگاری کا فن اور عبدالرحیم نشترؔ کی رپورتاژ نگاری(ڈاکٹر عبدالعزیز سہیل)‘ کوکن کا غیر کوکنی مجاہد : عبدالرحیم نشتر( محمد اسرار)‘عبدالرحیم نشترؔ کی شاعری میں علامتوں کا نظام(محمد انصار درویش)‘ ساحرؔ :سر زمینِ کوکن کے عالمی شہرت یافتہ شاعر(ڈاکٹر فراز حامدی)‘ کوکن کے ساحرؔ کی شعری کائنات(ڈاکٹر ترنم)‘ساحر شیوی کی شاعری میں مذہبی و اخلاقی عناصر(ڈاکٹر ناظم الدین منور)‘خلش بے نام سی : ایک مطالعہ(ڈاکٹر سونیا رحمت)‘ صادقہ نواب سحر کے دو ناول (ڈاکٹر رفیعہ سلیم)‘ حقیقت پسند فنکارہ : صادقہ نواب سحر(تصنیف عزیز)‘ صادقہ نواب سحر بحیثیت ناول نگار(امرناتھ)‘ خلش بے نام سی(محمدیحییٰ)‘ نور پرکار کی نظمیہ شاعری(محمد دانش غنی)‘نور پرکار : ایک جہاں روشن ہے جس کے نور سے(محمد نوشاد عالم)‘ یعقوب راہیؔ کی نظموں میں جذبۂ الفت کی فراوانی(توصیف خان)‘کوکن کا جدید شاعر : بدیع الزماں خاورؔ (شاذیہ بانو)‘انجم عباسی کی شاعری(بشیر اثر)‘شکیل شاہجہاں : بحیثیت ڈرامہ نگار(ڈاکٹر سیما ناہید)‘رحمن عباس کے ناولوں کے نسوانی کردار(صالحہ صدیقی)‘کوکن کا ایک گمنام شاعر : آدم نصرت(محمد دانش غنی)‘ عصری شعور سے رچا ہوا شاعر : مغل اقبال اختر(محمد دانش غنی)‘کوکن کا البیلا شاعر : پرویز باغی(محمد دانش غنی)‘عصرِ حاضر کا نمائندہ شاعر : جاوید ندیم(محمد دانش غنی)‘ محمد دانش غنی کی تنقید میں منطقی آگہی(ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی)‘جذبۂ تعمیر تیرے دل میں پائندہ رہے (نذیرؔ فتح پوری) اور ساحرؔ شیوی کی نظم ’’ کوکن وطن ہمارا‘‘کے علاوہ مرتب کا اجمالی تعارف بھی شاملِ تصنیف ہے۔
کتاب کی قیمت 250/- روپیے ہے جِسے شعبۂ اردو گوگٹے جوگلے کر کالج رتنا گیری کے علاوہ اسباق پبلی کیشنز پونے سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔مرتب سے 09372760471 سے رابطہ کر کے براہِ راست کتاب منگوائی جا سکتی ہے۔
——

Share
Share
Share