نمک کی زیادتی معدے کے سرطان کا سبب

Share

??????????????????????????????????????????????????????????????????

نمک کی زیادتی معدے کے سرطان کا سبب

نمک زندگی کا ذائقہ ہے۔نمک کے بغیر زندگی پھیکی پھیکی سی محسوس ہوتی ہے۔یہ قدرت کا عجیب نظام ہے کہ
غریب لوگ نمک اور مرچ خوب استعمال کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان ہی سے تو طاقت حاصل ہوتی ہے۔مگر امیروں کے یہاں نمک اور مرچ کی زیادتی مختلف امراض کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔اب جدید تحقیق کا کہنا ہے کہ خبردار! اب
کھانے میں نمک کا زیادہ استعمال نہ صرف ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کو بڑھاتا ہے بلکہ دل کی بہت سی بیماریوں کے لئے بھی خطرناک ہے اس لئے اس کانہایت کم استعمال کرناچاہئے اسی حوالے سے لندن میں کی جانے والی تحقیق میں  یہ بات سامنے آئی ہے کہ نمک کا کم استعمال معدے کے سرطان سے بچاؤ میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ نمک کا زیادہ استعمال معدے میں سرطان پیدا کرنے والے جراثیم ہیلی کو بیکٹر پائی لوری( Helicobacter pylori ) کی نشوونما میں مدد فراہم کرتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق انسان کو روزانہ 5 گرام یعنی ایک چمچ سے زیادہ نمک کا استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ نمک کا زیادہ استعمال صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔

Share
Share
Share