مانو میں چارفروری سے اردو ریفریشر کورس

Share

ڈگری کالج اور یونیورسٹی اساتذہ کے لیے اُردو ریفریشر کورس

یوجی سی اکیڈیمک اسٹاف کالج مولاناآزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے زیراہتمام ڈگری کالج، پی جی کالج اور یونیورسٹی کے اُردو اساتذہ کے لیے 4/فروری تا 24/فروری 2015   اُردوریفریشرکورس کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس ریفریشر کورس کا موضوع ’’ دکنیات اور لسانیات‘‘ ہے۔ واضح رہے کہ اس موضوع پر بہت کم ریفریشرکورس منعقد کیے گئے ہیں۔ اس موضوع پر ملک کے ماہرین کو لیکچرز کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ اس ریفریشر کورس میں شرکت کے خواہش مند اساتذہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ یوجی سی اکیڈیمک اسٹاف کالج مولاناآزادنیشنل اُردویونیورسٹی کی ویب سائٹ www.manuu.ac.inسے درخواست فارم ڈاون لوڈ کریں۔ درخواستیں آن لائن بھی بھیجی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے یوجی سی اکیڈیمک اسٹاف کالج 040-23008313یا 09490784290سے ربط پیدا کریں۔

staff

refreshercourse

Share
Share
Share