بی ا-ے-اردو میڈیم کی طالبہ سمینہ بیگم پالمورویونیورسٹی ٹاپر

Share

ثمینہ بیگم

بی اے اردو میڈیم کی طالبہ سمینہ بیگم پالمورو یونیورسٹی ٹاپر

محبوب نگر۔یکم جولائی(ای میل)ڈاکٹر جی ۔یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی (خودمختار)کالج محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب پالمورو یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات منعقدہ مارچ،اپریل2015ء کے نتائج کا اعلان ہوا ۔جس میں ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج محبوب نگر اردو میڈیم بی اے (HEP)گروپ کی سمینہ بیگم ولدمحمد رکن الدین متوطن(کلواکرتی) نے85%نشانات حاصل کرتے ہوئے پالمورو یونیورسٹی محبوب نگر

کے سوشیل سائنس (آرٹس)کے شعبہ میں اولین مقام حاصل کیاہے۔وہ ایک محنتی طالبہ ہے جنہوں نے مسلسل محنت و مشقت کے ساتھ شاندارکامیابی حاصل کی ہے ۔ان کی اس کامیابی پر کالج انتظامیہ ،پرنسپل ڈاکٹر جی یادگیری ،نائب پرنسپل محمد وزیر ،جے ،وینکٹیشورلو اکیڈیمک انچارج،محمد غوث صدر شعبہ سیاسیات ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل لیکچرار نظم ونسق عامہ،عارفہ جبین لیکچرار تاریخ،آفرین سلطانہ لیکچرار معاشیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کے بہتر مسقبل کیلئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ سال گذشتہ ایم وی ایس ڈگری کالج اردو میڈیم کی ہی طالبہ زرین کہکشاں نے91%حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی کی سطح پر ٹاپ کیا تھا۔اس سال بھی یونیورسٹی ٹاپر اردو میڈیم سے ہی رہا۔

شعبۂ نشر واشاعت
ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل لیکچرار نظم ونسق عامہ

Share
Share
Share