اسکالر پریس ‘ لَٹوِیا نے محمد قمر سلیم کی کتاب ’’ کِریٹِی وٹی اِن دی رائٹنگس آف اردو ‘‘ ریلیز

Share


اسکالر پریس ، جرمنی / لَٹوِیا نے
محمد قمر سلیم کی

کتاب ’’ کِریٹِی وٹی اِن دی رائٹنگس آف اردو ‘‘ ریلیز کی

انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن ، نوی ممبئی کے ایسو سی ایٹ پروفیسر محمد قمر سلیم کے ایک تحقیقی مقالے ’’ ہائی اسکولوں کے اردو زبان کے طلبا کی تحریروں میں تخلیقیت‘‘ کو اسکالر پریس ، جرمنی / لَٹو یا نے ’’ کِر یٹِی وٹی اِن دی رائٹنگس آف اردو‘‘ ٹائٹل کے ساتھ کتابی شکل میں شائع کیا ہے۔

محقق نے یہ تحقیق ممبئی، نوی ممبئی اورتھانے کے اردو زبان کے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں، رجحانات اور شعور کو جاننے کے لیے کی تھی۔اس تحقیق میں مختلف اسکولوں کے ۴۰۰ طلبا شامل تھے جن میں ۲۰۰ لڑکے اور ۲۰۰لڑکیاں شامل تھیں۔ یہ طویل مدتی تحقیق تھی جس میں محقق نے متعدد جانچیں کیں۔ہر طالب علم نے تقریباً چھ ماہ تک مختلف اوقات میں متعدد اور مختلف قسم کے ٹیسٹ دیے۔ محقق نے طلبا کے لیے مختلف سرگرمیاں بھی تیار کی تھیں اور ان سرگرمیوں کے ذریعے طلبا کے تخلیقی رجحانات، صلاحیتوں اور شعور کو جاننے کی کوشش کی۔ ان تما م جانچوں کی بنیاد پر محقق نے نتائج اخذ کیے۔
محقق نے اس تحقیق میں تخلیقیت کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی ہے۔اس تحقیق میں تخلیقیت اور ذہانت کے مابین فرق کو واضح کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔ زبان میں تخلیق کی اہمیت کو واضح کیا ہے۔یہ بھی بتانے کی کوشش کی ہے کہ کون سا قاری تخلیقی صلاحیتوں والا قاری کہلائے گا اور کون تخلیقی صلاحیت رکھنے والا مصنف کہلائے گا۔اس کے ساتھ یہ بھی بتانے کی کوشش کی ہے کہ تخلیقیت سے مزین تحریر کے لیے ضروری ہے کہ مصنف تخلیق کا اچھا شعور رکھنے والا قاری بھی ہو۔
محقق نے اس تحقیق میں کچھ سوالات کے جواب بھی تلاش کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔محمد قمر سلیم نے جو سوالات اس تحقیق میں اٹھائے تھے وہ اس طرح تھے :
۱۔ کیا اردو زبان کے طلبا تخلیقیت میں دیگر زبانوں کے طلبا سے پیچھے ہیں؟
۲۔کیا لڑکیاں تخلیقیت میں لڑکوں سے پیچھے ہیں؟
۳۔کیا انگلش میڈیم کے اردو زبان کے طلبا تخلیقیت میں اردو میڈیم کے طلبا سے آگے ہیں؟
۴۔ کیا تخلیقیت اور طلبا کی امتحان کی کارکردگی میں یکسانیت ہے؟
۵۔کیا تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہے؟
۶۔ کن طریقوں سے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے؟ ان تمام سوالوں کے جواب حاصل کرنے کے لیے طلبا کی مختلف جانچوں میں تکنیکی طریقوں کا استعمال کرکے نتائج اخذکیے گئے ہیں اور ان کی بنیاد پر کچھ مشورے بھی د یے گئے ہیں۔
محمدقمر سلیم نے بتایا کہ یہ کتاب نفسیات، زبان اور تعلیم کے ریسرچ اسکالرس کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ یہ کتاب لائبریریز کے لیے اثاثہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
کتاب کی قیمت 59.90 یورو ہے۔ہندوستانی روپے میں یہ قیمت معہ ڈاک خرچ تقریباً پانچ ہزار ہے ۔ اسے اسکالرس پریس کی ویب سائٹ  سے منگایا جا سکتا ہے ۔ کتاب امازون سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے لیکن وہاں اس کی قیمت ساڑھے پانچ ہزار سے ساڑھے سات ہزار تک ہے

Share
Share
Share