محمد قمر سلیم کو قومی سطح پر تین انعامات

Share


محمد قمر سلیم کو قومی سطح پر تین انعامات

نئی دلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر کے ملٹی پرپز ہال میں ایک پر وقار تقریب میں انجمن اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن ، نوی ممبئی کے ایسو سی ایٹ پروفیسرمحمد قمر سلیم کو قومی سطح پر تین انعامات سے نوازہ گیا۔

تعلیم میں مجموعی خدمات کے لیے انھیں ’’بھارت ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ سے نوازہ گیا۔جبکہ حال ہی میں ان کی اسکالر پریس جرمنی سے شائع ہونے والی کتاب’’ کرییٹیویٹی ان دی رائٹنگس آف اردو ‘‘ کے لیے ’’لیڈنگ ایجوکیشنسٹ آف انڈیا ایوارڈ ‘‘ دیا گیا۔گاندھی جی کی ۱۵۰ ویں سالگرہ کے موقع پر انھیں گاندھیائی فلاسفی کے فروغ کے لیے ’’مہاتما گاندھی ایوارڈ ‘‘ سے نوازہ گیا۔ انھیں یہ تینوں انعامات تریپورہ ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل کرشن موہن سیٹھ نے دیے۔اس پروقار تقریب میں ملک کے مشہور کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر ماجد احمدتالِکوٹی، سپریم کورٹ کے سینیر وکیل سورت سنگھ اور فرینڈشپ فورم کے صدر شو سیٹھ موجود تھے ۔

Share
Share
Share