جمیل نظام آبادی اور مقیت فاروقی کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

Share


اردو اسکالرس اسوسی ایشن کی جانب سے
جمیل نظام آبادی اور مقیت فاروقی کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

نظام آباد(ای میل) اردواسکالرس اسو سی ایشن نظام آباد کی جانب سے جناب مقیت فاروقی(صحافی) کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات پر ریاستی سطح کا بیسٹ صحافی ایوارڈاور جناب جمیل نظام آبادی کو ضلعی سطح پر اردوشعر وادب کے فروغ کے لئے بیسٹ شاعرکاایوارڈ حاصل ہونے پرادارہ گونج کے دفتر مالاپلی میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

جس کی صدارت ڈاکٹر ناظم علی موظف پرنسپل نے انجام دی،انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اردو ادب کے فروغ کے سلسلہ میں حیدرآباد کے بعد نظام آباد کو اولین مقام حاصل ہے، نظام آباد کی سرزمین اردو ادب کے سلسلہ میں کافی زرخیز رہی ہے ۔نظام آباد میں اردو کی کئی ادبی انجمنیں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ، حیدرآباد کے بعد نظام آباد سے سب سے زیادہ اردو اخبارات شائع ہوتے ہیں ادارہ گونج نے اردو کے فروغ میں کافی اہم رول ادا کیا ہے جمیل نظام آبادی ایک ممتازشاعر ،ادیب ،صحافی ، افسانہ نگار اورمدرس ہے انہوں نے شعر وادب کے میدان میں پچھلے 50سالوں سے بے لوث خدمات انجام دی ہیں ۔ان کی ادارت میں ماہنامہ گونج پابندی سے شائع ہورہا ہے۔ان کی کئی کتابیں شائع ہوچکی ہیں وہ ایک اچھے افسانہ نگار ہیں ،ان کے افسانوں کے مطالعہ سے قرۃ العین حیدر کی کی یاد تازہ ہوتی ہے ان کے افسانہ شعور کی آگہی رکھتے ہیں ۔انہوں نے مقیت فاروقی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ مقیت فاروقی صحافی کے ساتھ ساتھ ادیب بھی ہیں ان کے ادبی سفر کاآغاز اافسانہ نگاری سے ہوتا ہے ا ن کو حکومت کا ایوارڈ حاصل ہونا صد فیصد صحیح فیصلہ ہے ۔ مقیت فاروقی نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز روزنامہ ہمارا عوام سے کیا تھا،مقیت فاروقی ایک اچھے صحافی ہیں انہوں نے اپنے قلم کابہتر اورمثبت استعمال کیا ہے ۔ ڈاکٹر عابد علی موظف اسوسیٹ پروفیسر بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقیت فاروقی ایک ذمہ دار صحافی ہے انہوں ہمیشہ حقائق کو بیان کیا ہے عوام الناس کو صحیح اطلاعات فراہم کی ہے بہتر معاشعرہ کی تعمیر میں مثبت صحافتی کردار ادا کیا ہے انہوں نے اپنے قلم کو جائز طور پر استعمال کیا ہے مقیت فاروقی نے مختلف عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوشش کی ہے ۔ڈاکٹر عابد علی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے جمیل نظام آبادی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ضلع نظام آباد میں ادبی ماحول کو بنائے رکھنے میں جمیل نظام آبادی نے نمایاں خدمات انجام دی ہے ادارہ گونج کی جانب سے شعراء اور اور ادباء حضرات کی کتابوں کی اشاعت کا عظیم کام انجام دیا ہے ساتھ ہی ماہنامہ گونج کے تحت نسل نو کی تحریری صلاحیتوں میں اضافہ کا کام کیا ہے میں ان دونوں حضرات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اردو اسکالر کی جانب سے مقیت فاروقی اور جمیل نظام آبادء کو تہنیت پیش کی گئی اس کے بعد ایوراڈ یافتگان نے اپنے تاثرات بیان کئے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقو ی اسسٹنٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی ،سید جاوید نے بھی خطاب فرمایا۔ ڈاکٹر عزیز سہیل نے نظامت کے فرائض انجام دئے.،محمد عبیداللہ اسسٹنٹ لائبریرین کے شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

Share
Share
Share