سعادت حسن منٹو کے مشہور افسانہ ’’ہتک ‘‘ کی درپن تھیٹر کی جانب سے پیشکشی

Share


سعادت حسن منٹو کے مشہور افسانہ
’’ہتک ‘‘ کی درپن تھیٹر کی جانب سے پیشکشی

لامکاں بنجارہ ہلز میں اردوکے مشہور افسانہ نگاروں کو ڈراموں کے ذریعہ خراج

حیدرآباد(محسن خان) درپن تھیٹر کی جانب سے لامکاں میں اردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے مشہور افسانہ ’’ہتک ‘‘کو پیش کیاگیا جسے عوام نے کافی پسند کیا۔

سعادت حسن منٹو جنہوں نے خواتین کے مسائل‘ ان کے تکالیف اور طوائفوں کے حالات پر کئی مشہور افسانے لکھے ہیں ‘ان افسانوں اور کہانیوں کوڈرامہ کی شکل دی جارہی ہے جس سے جوافراد اردو سے ناواقف ہیں ان کے لیئے یہ سعادت منٹوکو‘اس دور کے حالات ‘عورتوں کے مسائل‘طوائفوں کی زندگی وغیرہ کو سمجھنے میں کافی مدد گار ثابت ہورہے ہیں۔ ایسے ڈراموں سے اردو کی تہذیب اوراردو زبان کے کہانیوں‘افسانوں کوعوام کے سامنے پیش کیاجارہا ہے۔ سعادت حسن منٹو کے ا فسانہ پر تیار کردہ اس ڈرامہ میں عورت کی طاقت کی ظاہر کوکیاگیاہے اوراس کودرپیش مسائل سے وہ کیسا مقابلہ کرتی ہے بتایاگیا ہے اور فاحشاؤں کو سماج کی گندگی سمجھنے والے خود اس کا کس طرح حصہ رہتے ہیں پیش کیا گیا۔ درپن تھیٹر کے نوجوان ڈائرکٹر علی احمد اس سے قبل مشہو رکے چار پانچ افسانوں پرڈرامے پیش کرچکے ہیں۔ ان کا مزاحیہ ڈرامہ ’’خطرناک خالہ‘‘ جوحیدرآبادی دکنی زبان میں ہے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ہتک ڈرامہ کوعلی احمد نے ڈائرکشن دیا ہے۔ اردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے اس ڈرامہ میں نوجوان لڑکے لڑکیوں نے کردار ادا کئے ہیں۔ لامکاں کو اس موقع پر منٹوکے دور کے بازار اور افسانہ ہتک کی کہانی کے حساب سے کافی خوبصورت انداز میں سجایاگیاتھا اور اردو کے ساتھ ساتھ دیگر زبانوں کے شعرا‘ادبا اوردیگر حضرات نے اس ڈرامہ کو کافی پسند کیا۔ ’’ہتک ‘‘ ڈرامہ کو سوہاس بھٹناکر نے ترتیب دیا ہے جو جوایک قلمکا راور مشعل گروپ کے سربراہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ڈراموں سے نوجوانوں کو کلچرسے جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے اور زبان وادب کوفروغ دیاجاتا ہے۔ اس سے قبل نواز الدین صدیق کی مشہور فلم ’’منٹو‘‘کی حیدرآباد میں کے دوران پارک ہوٹل میں منٹو کا افسانہ’’سڑک کے کنارے‘‘ درپن تھیٹر نے پیش کیاتھا۔ اس کو نواز الدین صدیقی اور نندیتا داس نے کافی پسند کیاتھا اور گروپ کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ ہتک ڈرامہ میں منٹو کا کردار احمدایس این‘ سوگندھی کا کردارہیما ورشی‘ کانتا کا کردار روشنا‘شیلا کا کردار شوریا‘ رام لال کا کردار راہول کملیکر ‘مدھو کا کردار کیدر صوبیدار‘ داروغہ کا کردار ریاض صدیقی‘ چائے والے کا کردار سریکانت کملیکر‘ منجو کا کردار اتم کمار‘ غنڈے کا کردار منیش ‘سیٹھ کا کردار نوین نے ادا کیا ‘لائیٹنگ پر چندا خان‘ساؤنڈ نکھیلیش کملیکر اور نظامت نیہا جین نے ادا کی ۔
—–
محسن خان
ای میل:
موبائیل:9397994441

Share
Share
Share