پروفیسر رحمت یوسف زئی ایک ہمہ جہت شخصیت ،جشن اعتراف خدمات

Share
پروفیسر رحمت یوسف زئی

پروفیسر رحمت یوسف زئی ایک ہمہ جہت شخصیت ،      جشن اعتراف خدمات

سہء روزہ تقاریب ، قومی سمینار،شام غزل،‘کل ہند مشاعرہ اور کتاب کی رسم رونمائی

حیدرآباد۔10؍ اپریل ( پریس نوٹ)سابق صدر شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی پروفیسر رحمت یوسف زئی کی نصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط علمی،ادبی ، تحقیقی، تدریسی، تعلیمی اور فنی خدمات کے اعتراف کے سلسلے میں تلامذہ یوسف زئی ،رفقاء،معاصرین،محبان اردو کے علاوہ نمائندہ ادباء، شعرا اور دانشوران کی جانب سے ’’ پروفیسر رحمت یوسف زئی ایک ہمہ جہت شخصیت‘‘کے زیر عنوان سہ روزہ جشن اعتراف خدمات کا شہر حیدرآباد فر خندہ بنیاد میں انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اس خصوص میں ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم ‘پروفیسر شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی جو اس جشن کے صدر استقبالیہ کمیٹی بھی ہیں کے ساتھ منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس میں یہ طئے کیا گیا ہے کہ اپنی نوعیت کے ایک انتہائی منفرد جشن کے موقع پر پروفیسر یوسف زئی کے تلامذہ ،رفقا،محبان اردو، ادبا، شعرا اور نمائندہ دانشوران کے مقالہ جات،مضامین، تاثرات،خاکے اور منظومات پرمبنی ایک خصوصی مجلہ یا کتاب کی اشاعت بھی عمل میں لائی جائے گی۔نیز ایک قومی سمینار، شام غزل اور کل ہند مشاعرہ کا بھی انعقاد عمل میں آئے گا۔اس سمینار کا ایک سیشن’مشینی ترجمہ اور رحمت یوسف زئی کی خدمات‘‘ کے لئے بھی مختص کیا جا رہا ہے۔جنرل سکریٹری استقبالیہ کمیٹی ڈاکٹر محمد شجاعت علی راشد کے بموجب اس خصوص میں ابتدئی تیاریوں کا آغازہو چکا ہے۔اس سہ روزہ جشن کے نظام العمل کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔نائب صدر نشین استقبالیہ کمیٹی پروفیسر خالد مبشر الظفر ‘ نائب معتمد ڈاکٹر نکہت آرا شاہین اور ڈاکٹر فریدہ وقار خازن استقبالیہ کمیٹی نے تلامذہ پروفیسر یوسف زئی ، ان کے رفقا،ادبا ‘ شعرا ، دانشوران، خواتین و حضرات اور محبان اردو سے اس موقع پر شائع کئے جانے والے خصوصی مجلے یا کتاب کے لیے اپنامقالہ‘ مضمون،تاثرات، خاکہ یا منظومات 10؍مئی 2019ء تک ای۔ میل پر ارسال کرنے کی خواہش کی ہے۔مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر فریدہ وقار سے فون نمبر9849006514 یا جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد شجاعت علی راشد سے فون نمبر 9346258762 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

Share
Share
Share