اترپردیش اورسیز و یلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے افطار پارٹی کا انعقاد

Share


اترپردیش اورسیز و یلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے افطار پارٹی کا انعقاد

ریاض – سعودی عرب
مشہور سماجی اور رفاہی تنظیم "اترپردیش اورسیز ویلفیئر ایسوسی ایشن” اپووا” کی طرف سے ایک افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا.

الحمدللہ! پروگرام کا آغاز ہونہار طالبعلم صفوان اکمل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا.
صدر ایسوسی ایشن عرفان احمد خان نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے، مہمانان اور حاضرین کا خیر مقدم کیا، اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے بیش بہا اور قیمتی اوقات میں سے تھوڑا وقت نکال کر ایسوسی ایشن اور منتظمین کی ہمت افزائی کی.
ہندوستان سے تشریف لائے ہوئے عالمی شہرت یافتہ داعی اور مبلغ اسلام جناب محمد عمر گوتم صاحب جنہوں نے سن 1984م اسلام قبول کیا بطور مہمان خصوصی اپنے مفید کلمات سے نوازا. انہوں نے ہر مسلمان کو حسب استطاعت قولی، عملی اور اخلاقی دعوت دینے کی ترغیب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلام صرف مسلمانوں کے لئے نہیں، بلکہ پورے انسانیت کا مذہب ہے،اور لاکھوں کروڑوں حق کے متلاشی لوگوں کو حکمت، مثبت لائحہ عمل اور اخلاق حسنہ کے ذریعہ اسلام کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے.
مہمان اعزازی مشہور اسلامک اسکالر ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی صاحب نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ افطار پارٹیوں کا انعقاد با مقصد ہونا چاہئے اور اپووا تنظیم نے اس کا خیال رکھا، انہوں نے سامعین کو بطور خاص عشر اواخر میں لیلۃ القدر کے تلاش کی ترغیب دلائی. مہمان اعزازی نے اپووا برادری کو مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے ایک نہایت فعال، مخلص اور باصلاحیت کابینہ کا انتخاب کیا.
ہندوستان سے تشریف لائی ایک اور قد آور شخصیت اور داعی جناب ثمر صادق نے افطار سے قبل اپنی مختصر تقریر میں لوگوں کو رمضان کے مبارک ماہ میں محاسبہ نفس کی تلقین کرتے ہوئے روزہ کے اصل مقصد حصول تقویٰ کا زور دیا اور عرض کیا کہ رمضان اور اس کے أثرات سال کے بقیہ مہینوں میں بھی نظر آنا چاہئے.
اپووا کے کنوینر عبدالرحمن عمری اور اسد بلرامپوری نے نظم اور نعتیہ کلام سے پرترنم اور دلکش آواز میں سامعین کرام کو محظوظ کیا.
اپووا کے جنرل سکریٹری محمد اکمل اور کنوینر عبدالرحمن عمری نے اپنی عمدہ نظامت سے پروگرام کے حسن کو دوبالا کردیا.
آخر میں جوائنٹ سیکرٹری مشہور شاعر عبدالاول سنگرامپوری نے کلمہ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام حاضرین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور عشائیہ کی دعوت دی. اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی ایسوسی ایشن، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، پروانچل ایسوسی ایشن اور دوسری تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ شہر ریاض کے متعدد علمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی.
اپووا کے فاؤنڈر ممبران اور دیگر سرگرم اور فعال حضرات بالخصوص عزیر ملک فلاحی، انجینئر عبدالمعین،ڈاکٹر محمد معروف خان، وصی اللہ ندوی، ارشاد احمد خان، ڈاکٹر عبدالرحیم خان، مسعود عالم، عبدالمبین ندوی،ڈاکٹر عبدالاحد،عبدالرب خان،نعیم الحق، عبدالصمد، محمد یعقوب نے پروگرام میں شرکت کی اور اسکی کامیابی میں اہم رول ادا کیا.

Share
Share
Share