اسوہ کالج جھنگ کے سالانہ فنکشن کی روداد رپورٹ : ابن عاصی

Share

oswa college

اسوہ کالج جھنگ کے سالانہ فنکشن کی روداد

رپورٹ:ابن عاصی

جھنگ کے معروف تعلیمی ادارے،اسوہ کالج ، نے اپنی شاندار اور باوقار روایات کی پاسداری کرتے ہوئے اس سال بھی اپنا سالانہ فنکشن جو ش و خروش اور زبردست طریقے سے مقامی ،شہنائی میرج ہال،میں منعقد کیا۔اس فنکشن کی مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر کلثوم (پرنسپل،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جھنگ سٹی) تھیں۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض نوجوان پروفیسر عاصم علی نے بہ احسن خوبی انجام دئیے اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کے چہروں پر مسلسل مسکراہٹیں بکھیرے رکھیں۔اس دوران کالج کے طلباء طالبات نے تالیوں کی گونج میں مختلف خاکے پیش کر کے اپنی شانداراور پر اعتماد پرفارمنس کے ذریعے خوب داد حاصل کی۔خاکوں کے بعد طالبات کے لیے مختلف کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور اس دوران حاضرین نے ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

آخر میں مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر کلثوم نے انعم شہزادی کو،اسٹوڈنٹ آف دی ائیر، اورظہیر عباس کو، موسٹ پنکچوئل اسٹوڈنٹ، ،کے انعامات دئیے اور بعد ازاں اپنے خطاب میں ڈاکٹر کلثوم نے کہا کہ ،میں سب سے پہلے اسوہ کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد یاسین عامر کو مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اتنی خوبصورت تقریب میں انہیں مدعو کیا۔انہوں نے کہا کہ ،کالج کے طلباء طالبات کی پرفارمنس خاصی متاثر کن تھی اور وہ اس سے بہت محظوظ ہوئی ہیں ڈاکٹر کلثوم نے اپنی طرف سے کالج کی لائبریری کے لئے پانچ ہزارروپے اور قرآ ن پاک کا عطیہ بھی دیا۔
اس باوقار تقریب میں پروفیسر محمد سرور خان، پروفیسر سجاد لشاری،پروفیسرریحان خلیل(ڈائریکٹر ،شیکسپئر ڈرامیٹک سوسائٹی،جھنگ)پروفیسر منظور حسین اورپروفیسرشہزاد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب کے آخر میں پروفیسر محمد یاسین عامر (ڈائریکٹر اسوہ کالج جھنگ) اور ان کی اہلیہ نے سب شرکاء کا تقریب میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیااور عمدہ پرفارمنس پر طلباء طالبات کو شاباش دی اور ان کے اچھے مستقبل کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔
یاد رہے کہ تقریب کے شرکاء کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
P1280318

Share
Share
Share