طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے سائنسی نمائشوں کا اہم رول

Share

science-exhibition-6

طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے سائنسی نمائشوں کا اہم رول
ڈاکٹر سید ظفر حسن جعفری پروفیسر آف ریڈیالوجی کا خطاب
سائنس اینڈ آرٹس اگزیبیشن کے ذریعہ طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے ان میں پائی جانے والی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید ظفر حسن جعفری پروفیسر آف ریڈیالوجی نے کیا۔ امریکہ میں مقیم ڈاکٹر جعفر سولار ہائی اسکول دارالشفاء میں سائنس اینڈ آرٹس اگزیبیشن کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے سولارہائی اسکول انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ طلبہ نے امریکی اسکولی طلبہ کی طرح موضوعاتی پراجکٹس تیار کئے اور مختلف ماڈلس کے ذریعہ سوائن فلو سے بچنے ، انسداد بچہ مزدوری ، تعلیم اور تعلیم نسواں کی اہمیت و ضرورت کو اُجاگر کیا۔ محترمہ صبیحہ علی اصغر پرنسپل اسکول نے مہمان خصوصی کو بتایا کہ سولار ہائی اسکول گزشتہ 19برسوں سے بڑی کامیابی کے ساتھ چلایا جارہا ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے کامیابی و کامرانی کی منزلیں طئے کررہے ہیں۔ اس اسکول میں معیاری تعلیم کو اولین اہمیت دی جاتی ہے۔ سائنس اور انگریزی کے ساتھ ساتھ ریاضی و دیگر مضامین میں طلبہ کو منفرد انداز میں تربیت دی جاتی ہے اور قابل اساتذہ کی محنت کے باعث اسکول کے نتائج بھی شاندار آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سولار ہائی اسکول دارالشفاء کا شمار شہر کے سرفہرست اسکولوں میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر عابد علی کووی ، فیصل علی خاں نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ کرسپانڈنٹ اسکول علی اصغر نے شکریہ ادا کیا۔

Share
Share
Share