اردو یونیورسٹی میں محمد اطہر حسین کو پی ایچ ڈی

Share

Md Athar Hussain

اردو یونیورسٹی میں محمد اطہر حسین کو پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 20؍ فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ تعلیم و تربیت کے اسکالر محمد اطہر حسین ولد جناب اکرام حسین کو پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے پروفیسر ایچ خدیجہ بیگم، ڈین اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کی نگرانی میں اپنا مقالہ ’’فاصلاتی طرز تعلیم کے تحت آندھرا پردیش کی مختلف یونیورسٹیوں کے ذریعہ چلائے جانے والے ٹیچر ایجوکیشن پروگرامس ۔ ایک تحقیقی جائزہ‘‘ داخل کیا تھا۔ جناب محمد اطہر حسین اردو یونیورسٹی کے کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، آسنسول (مغربی بنگال) میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے 2006ء میں یونیورسٹی سے وابستگی اختیار کی اور گذشتہ سال تک ہیڈ کوارٹر پر خدمات انجام دیتے رہے۔

Share
Share
Share