تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد میں دو روزہ بین جامعاتی اُردو فیسٹیول کا انعقاد

Share

Telangana University Urdu Festival Gathering

Telangana University Urdu Festival Dias

نظام آباد ۔ شعبہ اُردو تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کے زیر اہتمام ڈگری اور یونیورسٹی طلبا و طالبات میں فروغ اُردو جذبہ کو پروان چڑھانے کے مقصد سے دوروزہ بین جامعاتی اُردو فیسٹیول سمینار ہال سائینس اینڈ کامرس بلڈنگ تلنگانہ یونیورسٹی میں24۔25فروری کو منعقد ہوا۔ اُردو فیسٹیول کا افتتاح نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ اسٹیٹ جناب محمود علی نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُردو نہ صرف تلنگانہ بلکہ ہندوستان اور عالمی سطح کی مقبول زبان ہے۔ اس زبان کے ساتھ ہماری تہذیب وابستہ ہے اور حکومت اس زبان کو سرکاری موقف دینے کے اپنے عہد کی پابند ہے۔ فیسٹیول میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی تلنگانہ یونیورسٹی نے کہا کہ تلنگانہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے تحت اُردو فیسٹیول کا انعقاد خوش آئیند بات ہے۔ اس سے نئی نسل کے طلبا میں اُردو کا ذوق بڑھے گا انہوں نے اس موقع پر اردو اکیڈیمی کی جانب سے شروع کردہ مختلف فروغ اردو اسکیمات کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر موسی اقبال جنرل کنوینر اُردو فیسٹیول و چیرمین بورڈ آف اسٹڈیز تلنگانہ یونیورسٹی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ڈاکٹر اطہر سلطانہ صدر شعبہ اردو و سرپرست اُردو فیسٹیول نے خیر مقدمی تقریر کی اور کہا کہ شعبہ کی جانب سے ہر سال اُردو فیسٹیول کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ شعبہ اردو ترقی کی سمت گامزن ہے جہاں ایم اے تا پی ایچ ڈی اردو تعلیم اور ریسرچ کا نظم ہے اور اس سال نامور محقق و نقاد ڈاکٹر تقی عابدی کو شعبہ اردو کا وزیٹنگ پروفیسر منتخب کیا گیا ہے۔ دو روزہ فیسٹیول کے دوران ۔اس دوروزہ فیسٹیول میں گری راج گورنمنٹ کالج‘ گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن‘ آرکے انجینیرنگ کالج بودھن‘گوتمی ڈگری کالج‘کیر ڈگری کالج‘نریندرا ڈگری کالج نظام آباد اور عثمانیہ یونیورسٹی کی ٹیموں کے علاوہ مختلف جامعات اور کالجوں کے ذائد از تین سو طلبا وطالبات نے تقریری‘تحریری مقابلوں‘ادبی کوئز‘نظم خوانی‘صرف ایک منٹ‘ شخصیت کی پہچان اور بیت بازی مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان مقابلوں کے کنوینرس ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑ تاڑ‘ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد‘محمد عبدالرحمٰن صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن‘ڈاکٹر گل رعنا اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو ‘ ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی تھے۔ جب کے مختلف مقابلوں میں ججس کے فرائض ممتاز شاعر جناب جمیل نظام آبادی اور جناب ریاض تنہا نے انجام دئے۔ تقسیم انعامات تقریب سے وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی جناب سی پارتھا سارتھی آئی اے ایس نے خطاب کیا اور کہا کہ اُردو دلوں کو جوڑنے والی عالمی سطح پر ایک مقبول سیکولر زبان ہے۔ اس زبان کے ادب خاص طور سے اُردو غزل‘افسانہ اور دیگر اصناف نے عالمی ادب میں مقبولیت پائی ہے۔۔ پروفیسر ایس لمبادری رجسٹرار اور پروفیسر پی کنکیا پرنسپل کالج آف آرٹس اور فیسٹیول میں موجود طلبا اور لیکچررس کی ایک کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے اردو فیسٹیول کے انعقاد پر شعبہ کی صدر ڈاکٹر اطہر سلطانہ جنرل کنوینرڈاکٹر موسی اقبال اور کنوینرس ڈاکٹر گل رعنا و ڈاکٹر محمد عبدالقوی اساتذہ شعبہ اردو کو مبارک باد پیش کی اور شعبہ کی سرگرمیوں کو اسی طرح جاری رکھنے پر زور دیا۔ پروفیسر ایس لمبادری رجسٹرار نے اردو فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے دیگر شعبوں میں مسابقت پیدا ہوگی اور یونیورسٹی کو NAACکی تیاری میں مدد ملے گی۔ پروفیسر پی کنکیا نے اردو فیسٹیول کے انعقاد پر شعبہ اردو کے اساتذہ اسکالرس اور طلبا کو مبارک باد پیش کی۔ اردو فیسٹیول کے انعقاد میں کنوینرس اور ججس کے فرائض انجام دینے والے ضلع نظام آباد کے ڈگری کالجوں کے اساتذہ ڈاکٹر محمد ناظم علی ‘ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی‘ڈاکٹر صفدر عسکری‘ محمد عبدالرحمن ‘ڈاکٹر قیصر محمد شعبہ مینجمنٹ ‘ ڈاکٹر پروینہ بائی صدر شعبہ ہندی تلنگانہ یونیورسٹی جمیل نظام آبادی ‘ جناب ریاض تنہا اور پرنسپل آرکے کالج بودھن محمد حفیظ کو وائیس چانسلر کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔ادبی مقابلوں میں کامیاب طلبا و طالبات کو وائس چانسلر سی پارتھا سارتھی آئی اے ایس اوررجسٹرار آر لمبادری کے ہاتھوں انعامات دئے گئے۔ اس دوروزہ فیسٹیول کے انعقاد میں شعبہ کے ریسرچ اسکالرس افتخار فہد‘سید عبدالعزیز‘ محمد عرفات‘ مریم فاطمہ‘ نشاط بیگم‘ محمد عبدالعلیم ‘محمد ایاز‘ محمد شاہد رضا‘سید لئیق ‘ آفرین بیگم‘عالیہ بیگم و دیگر طلبا و طالبات نے تعاون کیا۔

رپورٹ ۔ از: ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد

 

Share
Share
Share