اُردو یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے ادبی و ثقافتی مقابلے

Share

manu
مولانا آزاو نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے ادبی و ثقافتی مقابلے
حیدرآباد، 26؍ فروری (پریس نوٹ) مرکزبرائے مطالعاتِ نسواں ، مانو کے زیر اہتمام ، بین الاقوامی یوم خواتین (8 / مارچ ) تقاریب کے ضمن میں طلبہ کے لیے ادبی و ثقافتی مقابلے منعقد کیے جار ہے ہیں۔ مرکز کی انچارج ، ڈاکٹر آمنہ تحسین کے بموجب ادبی اورثقافتی مقابلوں کے لیے عنوان ’’خواتین کا تحفظ- ایک سماجی ذمہ داری‘‘ دیا گیا ہے۔ اس عنوان کے تحت /3 مارچ 2015 کو شام 4 تا 5 بجے، بمقام کمرہ نمبر104 اور 105 ( لکچر ہال کامپلکس، مانو)میں تحریری مقابلہ منعقد ہوگا۔ جبکہ نعرہ نویسی اور پوسٹر سازی کے لیے تاریخ/27 فروری مقرر کی گئی تھی۔ لیکن طلبہ کی خواہش پر ان مقابلوں کی تار یخ میں /3 مارچ 2015 تک توسیع کی گئی ہے۔ ان ہی تقاریب کے سلسلے میں/10 مارچ2015 کو بوقت 11:00 بجے دن تا ایک بجے ، سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم ( مانو) میں ’’ ہندوستان میں خواتین کا تحفظ – مسائل اور حل‘‘کے موضوع پر ایک پیانل مباحثہ کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں مختلف شعبہ کے ماہرین حصہ لیں گے۔ اس پروگرام میں ادبی و ثقافتی مقابلوں کے کامیاب طلبہ میں انعامات اور اسنادات کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔ واضح رہے کے ان مقابلوں میں صرف مانو، کے طلبہ ہی حصہ لے سکتے ہیں۔
عابد عبدالواسع
پبلک ریلیشنز آفیسر

Share
Share
Share