اردو یونیورسٹی میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی اور وسطی ایشیاء پر لکچر

Share

manu
اردو یونیورسٹی میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی اور وسطی ایشیاء پر یوگیندر کمار سابق سفیر کا لکچر
حیدرآباد، 9؍ مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں وزارت خارجہ، ہند کی باوقار لکچر سیریز کے تحت 11؍ مارچ کو 11 بجے دن ، لائبریری آڈیٹوریم دوسرے لکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جناب یوگیندر کمار، سابق سفیر ’’ہندوستان کی خارجہ پالیسی اور وسطی ایشیاء‘‘ کے زیر عنوان کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ جناب یوگیندر کمار ، تاجکستان اور فلپائنس میں ہندوستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد، پرو وائس چانسلر صدارت کریں گے جبکہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسس و رجسٹرار انچارج مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ جناب میر ایوب علی خان، میڈیا کو آرڈینیٹر و کنوینرخیر مقدم کریں گے۔ ڈاکٹر کنیز زہرہ، صدر شعبۂ سیاسیات و نظم و نسق عامہ اور کنوینر پروگرام نے مدعوئین سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

عابد عبدالواسع
پبلک ریلیشنز آفیسر

Share
Share
Share