ماں اورمنوررانا : یومِ مادر کے موقع پر

Share

منوررانا

ماں اور منور رانا

منور رانا‘ عصر حاضر کے مقبول شاعر ہیں۔
انہوں نے اردو شاعری کو محبوب کی چنری سے نکال کر ماں کے آنچل سے
باندھ دیا۔انہوں نے ’’ماں‘‘ پر بے شمار شعر کہے۔نئی نسل کو ماں سے محبت اورعقیدت
کا درس دیا ہے۔ یومِ مادر کے موقع پر ان کی شاعری ملاحظہ ہو۔
آج کل منور رانا علیل ہیں ۔انہیں حلق کے کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔
یوم مادر کے موقع پر ہی ان کا آپریشن ہونے والا ہے۔احباب سے گزارش ہے کہ منور رانا
کی صحت کے لیے خصوصی دعا کریں۔
اداس رہنے کو اچھا نہیں بتاتا ہے
کوئی بھی زہرکومیئھا نہیں بتاتا ہے
کل اپنے آپ کو دیکھا تھا ماں کی آنکھوں میں
یہ آئینہ ہمیں بوڑھا نہیں بتاتا ہے

Share
Share
Share