افسانہ ۔ کفن : ۔از۔ پریم چند

Share

پریم چند

افسانہ ۔ کفن

پریم چند کا اصلی نام دھنپت رائے لیکن ادبی دنیا میں پریم چند کے نام سےمشہور ہوے۔ 1885ء میں منشی عجائب لال کے ہاں موضع پانڈے پور ضلع بنارس میں پیدا ہوئے۔ پریم چند ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ پندرہ سال کی عمر میں شادی ہوگئی ۔ایک سال بعد والد کا انتقال ہوگیا۔ اس وقت آٹھویں جماعت میں پڑھتے تھے۔ پورے گھر بار کا بوجھ آپ پرہی پڑ گیا۔ پریم چند کو ابتدا سے ہی کہانیاں پڑھنے اور سننے کا شوق تھا اور یہی شوق چھوٹے چھوٹے افسانے لکھنے کا باعث بنا۔ان کی باقاعدہ ادبی زندگی کا آغاز 1901ء سے ہوا۔ جب آپ نے رسالہ (زمانہ) کانپور میں مضامین لکھنے شروع کیے۔ پہلے مختصر افسانے لکھے اور پھر ناول لیکن مختصرافسانہ نویسی کی طرح ناول نگاری میں بھی ان کے قلم نے چار چاند لگا دئیے۔ انہوں نے ناول اور افسانے کے علاوہ چند ایک ڈرامے بھی یادگار چھوڑے ہیں۔پریم چند مہاتما گاندھی کی تحریک سے متاثر ہوئے اور ملازمت سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ وہ دل و جان سے ملک کی آزادی کے یے لڑنا چاہتے تھے ۔ لیکن اپنی مجبوریوں کی بنا پر کسی تحریک میں عملی حصہ نہ لے سکے۔ پریم چند کو اردو ہندی دونوں زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ 1936ء میں بنارس میں انتقال ہوا۔
پریم چندکا ایک مشہور افسانہ ’’کفن‘‘ ہے۔جسے آپ نے پڑھا اور سنا ہوگا ‘اب دیکھیے گا ۔

Share
Share
Share