مختصر علمی وادبی لطائف

Share

ادبی لطائف

مختصر علمی وادبی لطائف

مرسلہ : احسان اللہ
ای میل:

نکتہ:
ایک دفعہ مولا نا آزاد سے نہرو نے پوچھا جب میں سر کے بل کھڑا ہوتا ہوں تو خون سر کی طرف جمع ہوجاتا ہے مگر جب پاؤں کے بل کھڑا ہوں تو ایسا نہیں ہوتا۔
مولانا نے جواب دیا جو چیز خالی ہوگی خون اسی طرف جائے گا۔

شادی کاتجربہ:
موسیقار کلیان جی سے جب پوچھا گیا کہ اپنی شادی کے تجربے کو کیسا پایا تو بولے
“ شادی کو ایک چیونگم کی طرح پایا، خوش ذائقہ میٹھا جلد ہی منہ میں گھل جاتا ہے اور بعد میں ساری زندگی ربڑ کو چباتے رہو، چباتے رہو، چباتے رہو ۔۔۔۔۔۔۔اوربس

دامن چاک
اورئنٹل کالج لاہور میں انور مسعود فارسی کے طالبعلم تھے ان کی کلاس کے پروفیسر وزیر الحسن عابدی نے ایک دفعہ چپڑاسی کو چاک لانے کو کہا ۔ چپڑاسی نے بہت سے چاک جھولی میں ڈالے اور لے کر حاضر ہوگیا۔ اس سے پہلے کہ کوئی کچھ کہتا۔ انور مسعود شرارتی لہجے میں بولے :
"سر! دامنِ صد چاک ، اسی کو کہتےہیں۔ ”

پدری زبان:
جوش نے پاکستان میں ایک بہت بڑے وزیر کو اردو میں خط لکھا۔ لیکن اس کا جواب انہوں نے انگریزی میں دیا۔ جواب میں جوش نے انہیں لکھا:
جنابِ والا،میں نے تو آپ کو اپنی مادری زبان میں خط لکھا تھا۔لیکن آپ نے اس کا جواب اپنی پدری زبان میں تحریر فرمایا ہے۔

دانت بھی توڑدو!
مولانا شاہ اسماعیل شہید ؒسے کسی انگریز نے کہا
” انسان داڑھی کے بغیر پیدا ہوا ہے اس لیے اسے داڑھی نہیں رکھنی چاہیے ”
مولانا نے برجستہ کہا “ پھر تو انسان دانتوں کے بغیر پیدا ہوا ہے، اس کے دانت بھی توڑ دیئے جائیں "

Share
Share
Share