عصرحاضرمیں انٹرنیٹ کا استعمال – – برادرمحمدعمرکاخطاب

Share

photo 2

photo 3

عصرحاضر میں انٹرنیٹ کا استعمال اچھائیوں کے فروغ کیلئے کرنے کا مشورہ

برادرمحمدعمر، زونل کیمپس سکریٹری ایس آئی اوکاخطاب
محبوب نگر میں عظیم والشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ

محبوب نگر(راست)عصر حاضر میں سائنس و ٹکنالوجی کی ترقی نے ساری دنیا کو گلوبل ویلج میں تبدیل کردیا ہے ۔طلبہ اورنوجوا ن میں انٹر نیٹ کا استعما ل بڑھ گیا ہے اور تعلیم و تربیت کے شعبہ میں انٹرنیٹ لازمی ہوگیا ہے لیکن اس کے غلط استعما ل نے طلبہ اور نوجوانوں کی زندگی پر برے اثرات مرتب کئے ہیں جس سے طلبہ کے اخلاقیات میں بگاڑ پیداہورہا ہے اور وہ اپنے تہذیب و ثقافت اور مذہب سے دور ہوتے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار بردار محمدعمر، زونل کیمپس سکریٹری ایس آئی اوتلنگانہ محبوب نگر میں عظیم والشان سنجیدہ و

مزاحیہ مشاعرہ بعنوان ’’انٹرنیٹ برائیوں کا بابِ الداخلہ اور ادبِ اسلامی‘‘ کے خطبہ اسقبالیہ منعقدہ 23ْْ/اگسٹ بروز اتوار،رائل فنکش ہال محبوب نگر سیکیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ سے طلبہ و نوجوان معلومات حاصل کریں،اچھائیوں کو فروغ دیں،شخصیت سازی کریں ۔ انہوں نے ایس آئی او کی ’’اخلاقی ‘‘مہم کاتعارف بھی پیش کیا ۔ قبل ازیں مشاعرے کا آغازحافظ مظہرحسین کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا ۔عبدالسلام قمر نے نعت پڑھی ۔ادبی اجلا س کی کاروائی ڈاکٹرعزیزسہیل نے چلائی۔مشاعرہ کی صدارت حلیم بابر نے فرمائی۔مشاعرہ میں طاہر گلشن آبادیؔ (حیدرآباد) ، سید ریاض تنہاؔ ،جلال اکبرؔ ،رحیم قمرؔ ،شیخ احمد ضیاءؔ ،توصیف خان رہبرؔ (نظام آباد)حلیم بابرؔ ،ظہیر ناصریؔ ،صادق علی فریدیؔ ،چچا پالموریؔ ،جامی وجودیؔ ،اسمعیل قیصرؔ ،،ضیا برہانیؔ (محبوب نگر)محبت علی منان،جلیل رضاء (جڑچرلہ) نے انٹرنیٹ کے موضوع پر کلام سنایا۔تقی احمد تقیؔ (جڑچرلہ)نعیم جاویدؔ (سعودی عربیہ) کا مرسلہ کلام ڈاکٹر عزیز سہیل اور عبدالسلام قمر نے پیش کیا۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے برادر ابرار علی ، زونل سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ،مہمانان اعزازی میں محمدعمر، زونل کیمپس سکریٹری ایس آئی اوتلنگانہ،شیخ سیادت علی صدر ادارہ محبوب نگر،محمدصادق اللہ المیوا،محمدعلی دانش صدرا دارہ جڑچرلہ ،شیخ شجاعت علی امیر مقامی جماعت اسلامی محبوب نگر،محمد عامر خان، زونل کلچرل آرگنائزار،ایس آئی اوتلنگانہ،نے شرکت کی نظامت کے فرائض جناب سید ریاض تنہاؔ صدر ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ نے حسن خوبی سے نجام دیا۔ عبدالسلام قمر نے دعایہ نظم خوش لحن سے پڑھی۔ مشاعرہ کا اختتام ،محمد عامر خان، زونل کلچرل آرگنائزارکے شکریہ پر ہوا۔بردار عمیر صدر ایس آئی او نے انتظامی فرائض انجام دئے۔
منجانب۔ ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر

Share
Share
Share