رسم اجراء کتاب’’ رشحات محسن ‘‘ و جلسہ اعتراف خدمات حلیم بابر

Share

رسم اجراء کتاب’’رشحات محسن ‘‘
و جلسہ اعتراف خدمات حلیم بابر

10مارچ بروزہفتہ اردو گھرمغلپورہ حیدرآباد
میں ادبی اجلاس و مشاعرہ کا انعقاد

حیدرآباد(پریس نوٹ) دکن لٹریری اسوسی ایشن حیدرآبادوآل انڈیا اردوماس سوسائٹی فارپیس کی جانب سے نوجوان قلمکار محسن خان کی کتاب’’رشحات محسن‘‘ کا رسم اجراء وممتاز شاعروادیب جناب حلیم بابر ‘صدربزم کہکشاں(محبوب نگر)کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انمول رتن ایواڑد کی پیشکشی کے سلسلہ میں 10مارچ بروز ہفتہ شام 6:30بجے بعد مغرب اردو گھر مغلپورہ حیدرآباد پر ادبی اجلاس و مشاعرہ کاانعقادعمل میں لایاجارہاہے۔ادبی اجلاس کی صدارت ڈاکٹرسید فضل اللہ مکرم (اسوسی ایٹ پروفیسر، اورینٹل کالج حمایت نگر حیدرآباد)کریں گے۔ مہمانان خصوصی میں ڈاکٹرم ق .سلیم(ممتاز صحافی وادیب)‘ڈاکٹرجاوید کمال(معتمد انجمن ریختہ گویان حیدرآباد)‘مصطفی علی سروری(اسوسیٹ پر وفیسرمولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی)‘ڈاکٹر محسن جلگانوی (مدیر اوراق ادب)ہوں گے۔پروگرام کے کنوینر ڈاکٹرمختاراحمدفردین صدرآل انڈیا اردوماس سوسائٹی فارپیس رہیں گے۔ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹرشیخ سیادت علی(سابق انسپکٹنگ اٹھاریٹی مولانا آزاد فاونڈیشن ) ‘ صلا ح الدین نیئر(مدیر خوشبو کا سفر)‘ ڈاکٹرناظم علی(ریٹائرڈ پرنسپل )‘ ڈاکٹرنادرالمسدوسی(صدر بزم علم و ادب)‘ تقی حسین تقی(صدر اردو ڈیولپمنٹ کمیٹی محبوب نگر)‘ فاروق طاہر(مدرس)‘ڈاکٹر ضیاء(ای ٹی وی )اور ابوہریرہ (ای ٹی وی )شرکت کریں گے۔جلسہ کا آغاز حافظ محمدعابدحسین نظامی کی قرأت سے ہوگا اور بلال حسین نظامی نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ادبی اجلاس کی نظامت ڈاکٹرعزیز سہیل انجام دیں گے۔ادبی اجلاس کے بعد غیر طرحی مشاعرہ ڈاکٹرمحسن جلگانوی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔اس مشاعرے میں جناب صلاح الدین نیئر‘ سردار سلیم‘ ناد رالمسدوسی ‘یوسف روش ‘ ڈاکٹرراہی‘ لطیف الدین لطیف‘ ڈاکٹرخواجہ فرید الدین صادق‘ محبوب خان اصغر‘ واحدنظام آبادی‘ ڈاکٹرمعین افروز‘جہانگیر قیاس اپنا کلام سنائیں گے۔مشاعرہ کی نظامت محبوب خان اصغرانجام دیں گے۔ اس ادبی پروگرام کے معاون کنوینرس مجید الحق(سائنسداں) ‘ ڈاکٹرمحامدہلال اعظمی (ایڈیٹرماہنامہ صدائے شبلی) ‘ ڈاکٹرعبدالقدوس(اسسٹنٹ پروفیسرحسینی عالم ڈگری کالج)ہوں گے ۔ اس موقع پر داعیان پروگرام معظم راز‘ اعجازعلی قریشی ‘ آصف علی(روبی چینل)‘ارشدحسین ‘ ڈاکٹر ڈاکٹرعزیز سہیل نے ادب دوست احباب سے پرگرام میں شرکت کی پرخلوص خواہش کی ہے۔

Share
Share
Share