اردو کے مختلف اخبار و رسائل کوبھیجا گیا پریس نوٹ

Share

الحمد اللہ ‘ جہانِ اردو ڈاٹ کوم کے آغاز کی اطلاع کا درج ذیل پریس نوٹ سائٹ مینیجر کی جانب سے اردو کے مختلف اخبار و رسائل کو بھیجا گیا تھا۔اردو کے کئی اخباروں بشمول نیٹ اخبار و رسائل نے اس کو شائع کیااور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ہم تمام مدیرانِ اخبار و رسائل کے ممنون و مشکور ہیں۔

اردو کی نئی ویب سائٹ جہانِ اردو ڈاٹ کوم کا آغاز
نئی نسل کو اردو زبان وادب و ثقافت سے جوڑنے کی ایک کوشش:ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم

حیدرآباد۔۳۱ ڈسمبر (پریس نوٹ)۔ موجودہ دور کمپیو ٹر اور انٹرنیٹ کا دور ہے اور آج کا اہم ٹول موبائل فون ہے۔بچے بڑے اور خواتین دن رات اپنے موبائل فون کے ذریعے ساری دنیا سے جڑے رہتے ہیں چوں کہ انٹرنیٹ خیر و شر کاسنگم ہے اس لئے نئی نسل کے ذوق کو بلند کرنا اور ان کی اخلاقی تربیت کرنا لازمی ہے۔اسی مقصد کے حصول کے لئے جہانِ اردو ڈاٹ کوم (jahan-e-urdu.com) کا آغاز کیا جارہا ہے جو حیدرآباد کے ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم ‘ چیرپرسن‘ بورڈ آف اسٹڈیز‘ اردو اورینٹل ‘ عثمانیہ یونیورسٹی کی کاوش ہے ۔اس سائٹ پر ہرعمر و جنس کے لئے وہ تمام مطلوبہ مواد شامل رہے گا جس کا تعلق اردو زبان و ادب ا ور ثقافت سے ہوگا۔جہانِ اردو ڈاٹ کو م ‘ جہاںِ زبان و ادب کا پہلوبھی ہے وہیں سائنس و طب کا زمرہ ہے‘جامعات اور ان کی سرگرمیاں ہیں‘ تعلیم او رروزگار کا ویژن ہے‘خواتین و بچوں کاگوشہ ‘کتابوں پر تبصرہ کے علاوہ نئی کتابوں کا تعارف ‘علمی تقاریب کی رپورتاژ ‘فلم و اسٹیج اور دیگر فنون لطیفہ کی جھلکیاں علاوہ ازیں اردو میڈیا ‘ آڈیو ویڈیو اور علمی و تہذیبی خبریں بھی شامل ہوں گی۔غرض کوشش کی جاے گی کہ اردو زبان و ادب کے متقدمین و معاصرماہرین اور اساتذہ کے گراں مایہ افکار اور تحریروں کے علاوہ ریسرچ اسکالرز اور طلباء و طالبات نیز اردو کے تمام چاہنے والوں کے ذوق کی تسکین بھی پیشِ نظر رہے گی ۔چنانچہ آپ تمام کا تعاون ناگزیر ہے۔اردو زبان و ادب سے وابستہ چھوٹی بڑی ہر وہ چیز جس کا محفوظ کیا جانا ضروری محسوس ہو وہ ہمیں ارسال کریں تا کہ جہانِ اردو میں محفوظ کیا جا سکے ا س سائیٹ پر اینڈرائیڈ اور آی فون ایپ بھی دستیاب ہے جسے ڈاٰون لوڈ کرکے اپنے موبائل پر بھی جہانِ اردو ڈاٹ کوم کو دیکھا جاسکتا ہے اس ضمن میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ کم سے کم میموری والے فون میں بھی جہانِ اردو کو آسانی سے دیکھا جا سکے ۔ ڈاکٹر سید فضل اللہ مکرم نے کہا ہے کہ آپ تمام کی تجاویز کا انتظار رہے گا تا کہ اس سائیٹ کو مزید دلچسپ اور پر کشش بنایا جاسکے۔ماہرین زبان و ادب‘سائنس‘طب ‘قانون ‘ سماجیات‘نفسیات ‘ معاشیات‘کیریر گائڈیٹس اور دیگر فنون لطیفہ پر مضامین کا انتظار رہے گا۔نئی کتابوں کے تعارف کے لیے کتاب کے سرورق کی تصویر اور تعارف میل کیجیے جبکہ تبصرہ کے لیے کتاب کی دو جلدیں بھیجنا لازم ہے۔ امید واثق ہے کہ اردو دنیا جہانِ اردو ڈاٹ کوم کو پسندکرے گی اور خاطر خواہ پذیرائ میسر آے گی

Share

۴ thoughts on “اردو کے مختلف اخبار و رسائل کوبھیجا گیا پریس نوٹ”

Comments are closed.

Share
Share