گجراتی صنعت کارجناب ظفر سَریش والا مانو کے چوتھے چانسلر

Share

Zafar Sareshwala modi-with-zafar-sareshwala6 8616706196_85e7db73e2_b

گجراتی صنعت کارجناب ظفر سَریش والا مانو کے چوتھے چانسلر

صدرِ جمہوریہ ہند نے گجرات کے مشہور صنعت کار اور پرسولی کارپوریشن لمیٹیڈ کے سی ای او اور ایم ڈی جناب ظفر سَریش والا کو بحیثیتِ چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآبادکا تقرر کیا ہے۔یہ عہدہ تین سال کی معیاد کے لیے ہوگا اور یہ مانو کے چوتھے چانسلر ہیں۔ جناب ظفر سَریش والا ‘وزیرآعظم نریندر مودی کے ایک با اعتماد رفیق ہیں۔انہوں نے وزیرآعظم کو اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی طرف راغب کیا۔جبکہ  فسادات میں نہ صرف جناب ظفر سَریش والا کے مکان کو لوٹا گیا بلکہ ان کی آفس کو بھی آگ لگادی گئی تھی۔ جناب ظفر سَریش والا کو گجرات کے مسلم سماج میں انتہایٔ احترام سے دیکھا جاتا ہے کیوں کہ ان کی سماجی خدمات لائقِ ذکر ہیں۔وہ اسلامی بنک کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

Share
Share
Share