منہ کی بدبو ۔ ۔ ۔ اسباب وعلاج

Share

mouth smell منہ کی بدبو

منہ کی بدبو ۔ ۔ ۔ اسباب وعلاج

منہ سے ناگوار بو کا محسوس ہونا کچھ اچھی بات نہیں ہے اس سے آپ کو شرمندگی ہوسکتی ہے اور آپ کی شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے ۔لوگ آپ سے دور دور رہنے یا دور سے ہی بات کرنے کو ہی ترجیح دیں گے ۔ انسان خوشببں کو پسند کرتا ہے ایسے میں آپ کے منہ کی بدبو کسی طور قابل قبول نہیں ہوگی ۔ اس خامی پر توجہ دیں اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ یہ اتفاق نہیں بلکہ آپ منہ کے امراض میں مبتلا ہیں۔

منہ میں بدبو کی وجہ عارضی یا مستقل ہو سکتی ہے۔عارضی بو کھانوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔کچھ کھانے مثلاًپیاز اور لہسن وغیرہ کے کھانے سے منہ سے وقتی طور پر بدبو آتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ خوارک خون میں ملتی ہے تو پھیپھڑوں سے سانس خارج ہونے کے بعد منہ سے بو آتی ہے۔اس بدبو کو مختلف کھانوں سے بچ کر روکا جا سکتا ہے۔
منہ سے مستقل بو کی وجہ زبان کے اوپر بیکٹیریا کا اکٹھا ہونا ہے ۔یہ بیکٹیریا اس وقت مزید پھلتے پھولتے ہیں جب ہمارا منہ خشک ہوتا ہے۔آپ کوچاہیے کہ دن میں دو بار جب برش کریں تو اپنے برش کو زبان کے اوپر بھی اچھی طرح رگڑیں تا کہ بیکٹیریا سے نجات پائی جا سکے۔آپ کو چاہیے کہ اپنے دانتوں کو بالکل صاف رکھیں ۔
اگر آپ کا منہ خشک ہوجائے تو پھر منہ سے بو آتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ پانی کا وافر استعمال کریں تا کہ منہ خشک نہ ہو اور منہ سے بو بھی نہ آئے۔
کوشش کریں کہ اپنے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ ہر کھانے کے بعد دانتوں کو برش کریں تا کہ منہ میں کھانے کے رات نہ رہیں اور بو سے نجات حاصل کی جاسکے۔
اگر آپ کے مسوڑوں میں ورم آگیا ہو اور برش کرنے کے دوران خون نکل آتا ہوتو یہ انفیکشن کی علامت ہے ۔ ڈاکٹر سے رجوع ہوکر فوری علاج کریں ورنہ منہ کی ناگوار بُو سے چھٹکارا پانا آسان نہیں ہوگا۔
منہ سے ناگوار بو آنا اپنے طور پر ہی کچھ کم تکلیف دہ مسئلہ نہیں مگرمزید تشویشناک بات یہ ہے کہ اس کا مردانہ کمزوری کے ساتھ بھی گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔
اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق کے ای ایم ہسپتال اینڈ جی ایس میڈیکل کالج کے شعبہ جنسی صحت کے سربراہ ڈاکٹر راجن بھونسلے کا کہنا ہے کہ منہ کی ناگوار بو دراصل جگر کی خرابی کی علامت ہوسکتی ہے۔ جب جسم میں گلوکوز کو توانائی میں تحلیل کرنے کا فعل درست طور پر سر انجام نہ پا رہا ہو تو چربی کی تحلیل شروع ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں پسینے اور سانس سے بدبو آنے لگتی ہے۔ منہ سے بو آنا جگر کی خرابی کی طرف اشارہ ہے، اور اگر جگر کمزور ہو یا اس میں کوئی خرابی واقع ہوجائے تو خون میں فری ٹیسٹاسٹیرون کا لیول کم ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں مردانہ کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ منہ کی بدبو کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئیے، اور خصوصاً مردانہ کمزوری کے حوالے سے بھی اس کی تشخیص اور علاج پر توجہ دینا ضروری ہے۔

Share
Share
Share