کتاب : اک شبِ آوارگی ۔ ۔ ۔ مترجم: خورشید اقبال ۔ ۔ ۔ مبصر: احمد سہیل

Share

اک شب آوارگی

کتاب کا نام : اک شبِ آوارگی
موضوع : آفریقی افسانے

مترجم ومرتب : خورشید اقبال
موبائل : 09831794067

مبصر: احمد سہیل

ترجمہ اوراس کا انتخاب ایک کھٹن ادبی اور علمی وظیفہ ھے۔ خورشید اقبال نے اس کھٹن کام کو افریقی افسانوں کا ترجمہ ۔۔ ” اک شب آوارگی” ۔۔ کے نام سے کیا ھے۔ اصل میں کتاب کا یہ عنوان تنزانیہ کے ایک افسانے ۔۔” اک شبِ آوارگی” سے اخذ کیا ھے ۔ کتاب مین افریقہ کے تیرہ (13) بہتریں کہانیوں کا انتخاب کیا گیا ھے۔ ان تمام کہانیوں کو پڑھ کر یہ احساس ھوتا ھے کہ یہ کہانیاں فرد کے باطنی اور اجتماعی وجود کے بحران سے بنی گئی ہیں۔جہاں احتجاج اور مزاحمت کرتا ھوا فرد بے بس و لاچار ھے مگر ان کہانیوں میں قنوطیت یا یاسیت کے ساتھ رجائیت کی رمق دکھائی دیتی ھے اور تیسری دینا کے معاشرتی اور سیاسی جبر اور اسٹبلشمنٹ کی شعبدہ گری کا احساس خاصا عمیق ھے۔مثلا کانگو کے کہانی کار ای۔ بی ڈھنگا کی کہانی۔۔” وہ آدمی” ۔۔ کی یہ سطریں دیکھیں۔

” یہ تقریبا نامکمن قتل تھا، بابائے قوم ، عوام کا نجات دھندہ عظیم رہنما، تا حیات صدر مملکت اور فوجوں کا کمانڈران چیف ایک عظیم الشان محل میں رھتا ھے جہاں عام شہریوں کی رسائی ناممکن تھی۔” (صفحہ 195)۔۔۔
کتاب میں افریقہ کا مختصر سیاسی، معاشی، فکری، ثقافتی اور نسلی قاموس بھی درج کیا گیا ھے۔ جس سے ان کہانیوں کو سمجھنے میں قدرے آسانی ھوجاتی ھے۔ خورشید اقبال نے خصوصی مطالعے کے تحت کتاب کے آخر میں افریقی ادب اور عصری افریقی افسانے اور افریقی افسانون کے اسلوب پر بھی پر فکر ومعلوماتی آگاہی پر
اجمالی نظر ڈالی ھے۔اگر یہ حصہ کتاب میں پہلے میں پہلے لگادیا جاتا ھے تو یقینا ان کہانیوں کا ادراک اور تفھیم بہتر ھوجاتی۔ ان کہانیوں کو پڑھنے کا لطف جب آتا ھے جب ان کہانیوں کو براعظم افریقہ کے ۔۔۔ قبل نوآبادیاتی دور ۔۔۔۔ دوران نو آبادیاتی دور ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ پس نو آبادیاتی دوار کے حوالے اور تناظر سے مطالعہ کرنے سے یہ کہانیاں دلچسپ اور ان کی ماہیت اور مزاج بہتر طور پر سمجھ آجاتا ھے۔ معروف مصور جمیل خان نے ہر کہانی کے شروع میں انفردی طور پر تصاویر/ اسکیچز بنائے ہیں۔ جس سے کہانی کے اصل "مقولے”، ” نفس مضمون، اور ” بین المتنیت” کی شبہیہ قاری کے ذہن میں ابھرتی ھے۔ یہ ترجمہ، اس کا انتخاب اور ترتیب بہت عمدہ ھے۔ کتاب کے آخر میں افسانہ نگاروں کا تعارف بھی دیا گیا ھے۔ کتاب کا سرورق جازب نظر ھے۔
صفحات : 303
قیمت : تین سو روپیے
پبلشر : عرشیہ پبلکیشنز ۔ نئی دہلی
ملنے کا پتہ :اسٹال نمبر ۵ ‘ جگت دل ‘ نارتھ ۲۴ ‘
پرگناس ‘ وسٹ بنگال ۔ ۷۴۳۱۲۵

Share
Share
Share