پروفیسرسمیع اللہ قریشی کی یاد میں جھنگ میں سالانہ مشاعرہ ۔ ۔ ابنِ عاصی

Share

sami

samiullah

ممتاز ادیب،دانشوراورشاعر پروفیسر سمیع اللہ قریشی
کی یاد میں سالانہ مشاعرہ وتقریب ادائیگی ایوارڈ

رپورٹ:ابنِ عاصی

اردو اور پنجابی کے ممتاز ادیب،شاعر،محقق،دانشور اور استادپروفیسر سمیع اللہ قریشی(سابق ڈائریکٹر کالجز،ڈیرہ غازی خان و پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ)کی یاد میں ،پریس کلب جھنگ، میں ،کاروانِ بیدل جھنگ،آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن جھنگ اور ثاقب پنجابی ادبی مجلس،کے زیر اہتمام ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔

جس کی صدارت نامور غزل گو شاعر صفدر سلیم سیال نے کی جب کہ مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر ڈاکٹر سعید خاور بھٹہ(چئیرمین،شعبہ پنجابی،پنجاب یونیورسٹی لاہور)پروفیسر راؤ شرافت علی خان،ڈاکٹر ابوالحسن انصاری،بیگم نصرت سمیع اللہ قریشی،سید مطاہر حسین ترمذی،رانا اشفاق،ممتاز خان بلوچ اور رفیق ارم تھے۔
دوسری نشست میں محفل مشاعرہ پر مشتمل تھی جس میں مظہر لقمان،مطیع ترمذی،اشفاق انجم،،محمد عمیر جاذب،طاہر شیرازی،،غضنفر ترمذی،انتظار باقی،فاروق قادری،ابراہیم عدیل،انیس انصاری،ممتاز بلوچ،ڈاکٹر محسن مگھیانہ،گستاخ بخاری،رفیق ارم اور صفدر سلیم سیال نے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا اور خوب داد پائی۔
تقریب کے دوران سر زمینِ جھنگ سے تعلق رکھنے والے مرحومین شعراء کے نام سے منسوب ایوارڈز2015-16انتظار باقی،ڈاکٹر محسن مگھیانہ،ممتاز بلوچ،رفیق ارم،گستاخ بخاری اورصفدر سلیم سیال کو دئیے گئے۔
یاد رہے کہ اس خوبصورت تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد،پروفیسر ڈاکٹر سید ماجد علی عباسی،پروفیسر ڈاکٹر عمران ظفر،پروفیسر ڈاکٹر مختار حر،،پروفیسرثقلین شعیب پاتوآنہ،پروفیسر محمد خان نول،پروفیسرظفر،عامر عبداللہ،پروفیسر محمد رضوان(چناب کالج، شورکوٹ)اعجاز حسین اعجاز،محمد عمیر جاذب(ایم فل اسکالر،شعبہ اردو،جی سی یونیورسٹی فیصل آباد)کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔؂اس تقریب کے منتظمین میں سب سے نمایا ں نام فاروق قادری کا تھا جب کہ دیگر میں چوہدری شاہد نذیر،ارفع مجید،محمد یامین،ڈاکٹر نسیم انصاری،ڈاکٹر کامران سہیل،پروفیسر ثقلین شعیب اورشیخ طارق اسلم کے اسمائے گرامی نمایا ں ہیں۔
آخر میں شرکاء کے لئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Share
Share
Share