ایم وی ایس کالج محبوب نگر میں ایک روزہ قومی سمینار

Share

’’موجودہ دور میں سماجی علوم کی اہمیت ،مسائل اور امکانات ‘‘
ایم وی ایس کالج محبوب نگر میں ایک روزہ قومی سمینار

محبوب نگر(راست)ڈاکٹر محمد غوث کنوینر سمینار وڈاکٹر عزیز سہیل آرگنائزار سکریٹری کے بموجب شعبہ سماجی علوم ایم وی ایس ڈگری و پی جی کالج محبوب نگر کے زیراہتمام بہ اشتراک قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے ایک روزہ قومی سمینار بعنوان’’ موجودہ دور میں سماجی علوم کی اہمیت مسائل وامکانات‘‘ 23فروری بروز پیر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔اس ضمن میں آج ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ایم وی ایس کا لج نے سمینار کا بروچر جاری کیا۔ انہوں نے اس موقع پر منعقدہ پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دراصل گلوبلزیشن کے اس دور میں سماجی علوم کے شعبہ میں ہورہی تبدیلیوں اور رحجانات کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے امکانات کی تلاش کرنا اس سمینار کا مقصد ہے،اس سمینار میں شریک سماجی علوم کے دانشوروں،محققین ،اساتذہ اور طلبہ کے درمیان موضوع سے متعلق معلوماتی فضاء مہیا کرنا ‘ معلوماتی مقالوں کی پیش کشی اور مباحث کے ذریعہ سیر حاصل گفتگو کرنا اور مثبت نتائج تک پہونچنے
کی کوشش کی جائیگی۔ اس موقع پر کنوینر ڈاکٹر محمد غوث نے سمینار س متعلق تفصیلات فراہم کی اور کہا کہ سماجی علوم سے متعلق عصرحاضر کے تناظرپر لیکچرارس،اساتذہ اور ریسرچ اسکالر اپنے مقالہ جات15فروری 2105سے قبل پر روانہکریں۔اس پروگرام میں جناب محمد وزیر نائب پرنسپل،تما م صدور شعبہ جات نے شرکت کی۔مزید تفصیلات کیلئے محمد غوث کنوینر سے فون نمبر9030853239، اورآرگنائز سکریٹری ڈاکٹر عزیز سہیل سے فون نمبر9299655396پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
شعبہ نشر و اشاعت
ڈاکٹرعزیز سہیل

Share
Share
Share