افسانچے ۔از۔ آلوک کمارساتپوتے

Share
آلوک کمارساتپوتے
آلوک کمارساتپوتے

چارافسانچے

از۔ آلوک کمارساتپوتے
موبائیل:0098274-06575

1۔ نمبردار
اس ملک کی عوام کو ایک سازش کے تحت مذہبی نابینا بنادیاگیاتھا۔ لوگ کام دھام چھوڑکر آنکھیں بندکرکے ہجڑوں کی طرح تالی بجاتے اور ایک عجیب سی دھن جسے وہ بھجن کہتے پر جھومتے۔وہاں کابادشاہ وقت وقت پر جنتا کو مذہبی نابینا بنانے کی گھٹی پلاتارہتا۔ اس ملک میں بھجن کے لیے اٹھے ہوئے ہاتھوں کو ووٹ مان لیاجاتاتھا۔ ان سبھی نشانیوں کے ساتھ اس ملک کی سب سے بڑی خاصیت تھی کہ وہ ایک جمہوریت ملک کے روپ میں مشہورتھا اور ساری دنیا کا نمبردار بنابیٹھاتھا۔
معنی…. ۱ ہندووں کامذہبی گیت

2۔ دیوالیہ
بچپن میں میں ایک پاگل کو سڑکوں پر اکثربھٹکتے ہوئے دیکھاکرتا۔ وہ لوگوں سے مانگ مانگ کرکھاتا۔ ایک دن وہ بیچ بازار کی ایک دوکان کے چبوترے پربیٹھے لوگوں کے سامنے گیا اور لوگوں کو گالیاں دینے لگا۔ تھوڑی دیر بعد وہ خاموش ہوگیا۔ لوگ بھیڑلگاکر اسے استجاب سے دیکھتے ۔ اب یہ روز کا کام بن گی اور اس دوکاندار کی بکری بڑھنے لگی اور اس نے اسے بھگوان کہہ کر اس کی تبلیغ کرنا شروع کردی۔ اس بیچ اس کا پاگل پن بڑھتاگیا اور اس نے اب لوگوں لاتوں سے مارناشروع کردیا۔ اس کی اس حرکت کے بارے میں شگوفہ چھوڑدیاگیا کہ وہ جس کسی کو بھی لات مارتاہے وہ خاطر خواہ نتیجہ پاتاہے۔اب وہاں گالیاں اور لات کھانے والوں کی بھیڑلگنے لگی۔ آس پاس کے دوکانداروں کی توبن آئی۔ ایک دن یکایک اس پاگل کی موت ہوگئی۔ ہندووں اور مسلمانوں کے بیچ اس بات کو لے کر اختلاف ہوگیا کہ مرتے وقت اس نے امی کہاتھا یاماں کہاتھا۔ اس علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت تھی اس لیے اس کی مزار بنادی گئی۔ لوگوں کے ذہنی دیوالیے پن کی علامت اس مزار کے سامنے سے گزرتے ہوئے دفعتاً میں بھی سر جھکا ہی لیتاہوں۔

3۔ گناہ
رات اپنے پورے شباب پرتھی۔ ایک ٹرک ڈرائیور اسپیڈ سے ٹرک چلارہاتھا۔ نزدیک کنارے بائیں جانب اسے ایک سائیکل سوار جاتا ہوا دکھائی دیا۔ اچانک اس کے سامنے ایک گائے آگئی۔ اس نے گائے کو بچانے کے لیے گاڑی کو بائیں جانب کاٹا۔ سائیکل سوار اب ٹرک کی چپیٹ میں آگیا۔ ٹرک ڈرائیور نے دل ہی دل میں بھگوان کا شکریہ ادا کیاکہ آج وہ گئو ہتیا کے گناہ سے بچ گیا۔

4۔ مرد
اس محلے میں کتوں کوزہردینے کے بعد صرف ایک ہی کتا زندہ بچ گیا۔ محلہ خالی جان کر دوسرے محلے کے کتے آرام سے اس محلے میں گھومتے ۔ وہ زندہ بچاہواکتا ایک خالی گھر کی باونڈری کے اس طرف رہ کر انھیں بھونکتا رہتا۔ لیکن باہر نکلنے کی ہمت نہیں کرپاتا۔ ایک بار کتوں کے ملن کے موسم میں ایک کتیا کے پیچھے لگاہوا ایک دیگر کتا وہاں پرآپہنچا۔اب کتا باونڈری وال کے باہر اس کتے سے مقابلہ کرنے کے لیے تیارتھا۔
۔
نام : آلوک کمارساتپوتے
پتہ : ایل آئی جی۲۳۸،سیکٹر۵،ہاﺅسنگ بورڈکالونی ، سڈو، رائے پور۷۰۰۲۹۴(چھتیس گڑھ)
موبائیل:0098274-06575
Email –

Share
Share
Share