پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت

Share

ممبئی،26ڈسمبر(ایجنسی)ہندوستان میں روایتی کہانیوں اور حقیقت سے دور کرداروں سے جہاں ہندوستانی  شائقین اپنے ڈراموں سے نالاں نظر آتے تھے تو انہیں ہوا کا تازہ جھوکا تب محسوس ہوا ہندوستان میں پاکستانی ڈرامے نشر کئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان ڈراموں نے ہندوستانیوں کو اپنا ایسا گرویدہ کیا کہ آج پورےہندوستانمیں ان ہی ڈراموں کا چرچا ہے جب کہ ان کے مقابلے میںمیگا اسٹار امیتابھ بچن کا ڈرامہ بھی خاطرخواہ کامیابی حاصل نہ کرسکا۔ ہندوستانی  میڈیا کے مطابق پاکستانی ڈراموں ‘زندگی گلزار ہے’ اور ‘ہمسفر’ نے پورے ہندوستان میں دھوم مچا رکھی ہے اور اس وقت یہی دونوں ڈرامے ریٹنگ میں سب سے ٹاپ پر ہیں جب کہ بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن نے بھی رواں سال ہی چھوٹی اسکرین پر قدم رکھا لیکن ان کا ڈرامہ ‘یود’ بھی پاکستانی ڈراموں کا مقابلہ نہ کر سکا۔ بھارتی ڈراموں کو ریٹنگ دینے ولی کمپنی آئی اے این ایس کی فہرست کے مطابق رواں سال نشر ہونے والے ساس بہو کے جھگڑوں پر مبنی کئی ڈرامے آف ایئر ہو چکے ہیں جب کہ کئی ڈراموں کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی جب کہ فہرست میں پہلے نمبر پر مقبول ڈرامہ ‘زندگی گلزار ہے’ جس کا ملک بھر میں چرچا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھی پاکستانی ڈرامہ ‘ہمسفر’ ہے جس میں فواد خان اور ماہرہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر پسند کیا جانے والا مقامی ڈرامہ ‘یہ ہے محبتیں ہے۔

روزنامہ اعتماد

Share
Share
Share