طبی ومشاورتی کالم ۔5-@-ڈاکٹر منور فاطمہ افضل

Share

InformationTechnology

طبی ومشاورتی کالم ۔ 5 – – ۔ ہم سے پوچھیے

ڈاکٹر منور فاطمہ افضل

انعم فرٹیلیٹی کلینک ۔ملک پیٹ قدیم ۔حیدرآباد
ای میل :۔
ویب سائٹ : www.anamclinic.in

سوال:
مجھے کچھ دن سے شام کے او قات نیند کا غلبہ رہتا ہے۔ دو دن بی پی چیک کر ایا140/90 ہے۔ ڈاکٹر نے کچھ دوائیں بھی دی ہیں اور ٹسسٹ کراوائے ہیں۔ رپورٹس کا انتظار ہے۔ صحت کے تعلق سے فکر لاحق ہو تی ہے۔ میری عمر 44؍ سال ہے۔ ہاضمہ ٹھیک ہے غذا میں گوشت تر کاری سب اوسط مقدار میں لیتا ہوں۔ بہ حیثیت مجموعی احتیاط بھی کر تا ہوں۔ کسی چیز کا عادی نہیں۔ پان قوام کے ساتھ دن میں 2-4بار لیتا ہوں۔ نیند کم ہو تی ہے۔صبح 5؍ بجے اٹھ جاتا ہوں پھر سونے کے لئے رات 12-30-1بج جاتے ہیں ۔ درمیان میں کبھی کبھار 1/2-1گھنٹے کے لئے آرام کا وقت مل جاتا ہے۔ لیکن عموماً آفس کا ٹینشن رہتا ہے۔ پیشۂ تدریس سے وابستہ ہوں۔ پڑھنے پڑھانے اور لکھنے لکھانے میں وقت زیادہ بیت جاتا ہے۔ ان تمام سے قطع نظر ما شاء اللہ بڑے سکون کی زندگی ہے۔ احتیاطی تدابیر اور غذا کے تعلق سے اپنے قیمتی مشورے سے نوازیں۔

جواب:
اپنی رپورٹس ملنے کے بعد ہمیں ارسال کریں۔ ایک دفعہ کا چیک کیا ہوا بلڈ پریشر(Bp) ہائی نہیں کہلاتا۔ کم سے کم تین دفعہ ایک دن کے وقفہ سے BPچیک کروائیں۔ اگر خدا نا خواستہ تینوں دفعہ بھی BP بڑھا ہوا ہو تو کسی تجربہ کار فزیشین سے رجوع کریں۔ گھبرانے والی بات نہیں ہے۔ انشاء اللہ آپ کی صحت آگے بھی اچھی ہی رہے گی۔ دماغی کام(محنت) کرانے والوں کے لئے 6-8گھنٹے نیند کی ضرورت ہو تی ہے۔ آپ نیند کی کمی اور کام کی زیادتی کا شکار ہیں۔ ہو سکتا ہے اسی وجہ سے وقتی طورپر اتناBPبتایا ہو۔BPہائی، ذیابطیس، ٹینشن(دماغی و جسمانی) یہ سب Life style disorderو تھکن کہلاتے ہیں۔ آج کی اس بھاگتی دوڑتی زندگی کی دین۔ daily rutineمیں چند تبدیلیو ں کے ساتھ صحیح تشخیص اور علاج سے انشاء اللہ ہائی بی پی کنٹرول کیا جا سکتا ہے پانی زیادہ پیا کریں۔ فجر کے ساتھ 1/2گھنٹہ چہل قدمی اور ہلکی ورزش کر لیا کریں۔ غذائیں پھل اور سبزیوں کے علاوہ چکن، مچھلی ثابت اناج کا استعمال کریں۔ با دام و اخروٹ بھی مفید ہو تے ہیں۔ high fat high calorieاور کولا مشروبات سے بہت زیادہ اجتناب کریں۔ انار ، انگور، تربوز موسمبی،سنترہ ، امرود، پستہ، سبز ترکاریوں کے علاوہ ٹماٹر، کدو، کھیرا ،تورائی بھینڈی، وغیرہ بہترین ہو تے ہیں۔ کوئی بھی کام مسلسل ایک ساتھ نہ کریں۔ ہر 1-1/2گھنٹہ بعد درمیان میں 5-10منٹ آرام کریں۔ پان وقوام کا استعمال بالکل ترک کر دیں۔ اپنے لئے بھی کچھ وقت نکال کر ہلکی پھلکی تفریح یاکسی دوست رشتہ دار سے ملاقات کریں۔ اس سے آپ کی صحت پر مثبت اثر پڑے گا انشاء اللہ تین دن کے مختلف اوقات کا بی پی ریکارڈ کرکے رپورٹ ٹسٹ کے ساتھ ارسال کریں اور اپنے فزیشین سے بھی رجوع ہوں۔

Share
Share
Share