گورنمنٹ پی جی کالج جھنگ میں،FLOSS،کی تقریب حلف برداری

Share

Copy of P1260473

گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ
FLOSS کی تقریب حلف برداری

روپورٹ ابنِ عاصی

پچھلے دنوں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں رئیسِ ادارہ اور ممتاز ماہرِ طبیعات پروفیسر ڈاکٹر محمد عتیق خان شاہدنے ،اینٹی ڈینگی آگاہی مہم، کے سلسلے میں اس مہم کے لیے مقرر کرد ہ فوکل پرسن پروفیسر محمد یاسین عامر(صدر شعبہ زوآلوجی)کو فوری طور پر FACULTY LED ORGANIZED STUDENTS SOCIETY(FLOSS )قائم کرنے کی ہدایت کی ،جنہوں نے کالج کے ذہین،متحرک اور پر عزم سٹوڈنٹس پر مشتمل FLOSSکا نہ صرف قیام عمل میں لانے کا جتن کیا بلکہ اس سوسائٹی کی کالج کے خوبصورت ا ور دلکش ،ابنِ خلدون ہال، میں تقریبِ حلف برداری بھی منعقد کروائی،اس سوسائٹی کے پہلے اجلاس کی کاروائی اللہ تعالیٰ کے با برکت نام سے شروع ہوئی غلام شبیر نے تلاوت اور حافظ اویس نے نعتِ رسولِ مقبولﷺ کی سعادت حاصل کی سوسائٹی کے نو منتخب صدرصبغت اللہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سوسائٹی کے نو منتخب ممبران کے ساتھ مل کر انشاء اللہ پوری تندہی اور جانفشانی کے ساتھ کام کریں گے اور اس کے اغراض و

مقاصد کی تکمیل کے لئے رئیسِ ادارہ اور فوکل پرسن کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اس کے بعد فوکل پرسن پروفیسر محمد یاسین عامر نے FLOSSکے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ اسٹو ڈنٹس اس کو ایک مشن کی طرح سمجھ کر کام کریں گے تاکہ ڈینگی جیسے موذی مرض کاجڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے ان کے بعد سوسائٹی کے عہدے داران سے رئیسِ ادارہ پروفیسر ڈاکٹر محمد عتیق خان شاہد نے حلف لیااوراسٹوڈنٹس سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ،اس سوسائٹی بنانے کا واحد مقصد یہی ہے کہ کالج کی سطح پر اسٹوڈنٹس متحرک ہوں کیونکہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی مشن یا تحریک کی کامیابی کو ہمیشہ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں نوجوان نسل خاص کر اسٹوڈنٹس نے ہی اہم کردار ادا کیا ہے جوش و جذبے کی طاقت سے لیس اس جوان خون نے ہر مشکل سے مشکل کام کو آسان تر بنایا ہے جس قوم کے نوجوان بے عمل ،سست، کمزور اور عزم و ارادے سے محروم ہوں وہ قوم کبھی کسی میدان میں فاتح قرار نہیں پائی،اسی لیے ہمارے قومی شاعر اقبال نے بھی اسی نوجوان نسل سے امیدیں باندھیں اور ستاروں پر کمندیں ڈالے کے خواب بھی انہی کے حوالے سے دیکھے اور اس ضمن میں اپنے بے پایاں محبت کا اظہار بھی نوجوانوں کے لیے ہی کیاہے،پروفیسر ڈاکٹر محمد عتیق خان شاہد نے کہا کہ اس سوسائٹی کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لیے ادارہ اور میری جہان اور جس طرح کی بھی ضرورت پڑی،میں آپ کے لیے ہمہ وقت حاضر ہوں گا اور اس نیک کازکے لیے آپ مجھ سے اور فوکل پرسن پروفیسر محمد یاسین عامر سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں ۔
FLOSS کے عہدے داران :
ُ پیٹرن:پروفیسر ڈاکٹر محمد عتیق خان شاہد(پرنسپل)
انچارج:پروفیسر محمد یاسین عامر(صدر شعبہ زوآلوجی)
سینئر واس پریذیدنٹ:غلام شبیر،وائس پریذیڈنٹ:محمد ادریس،جنرل سیکرٹری:مزمل ملک،جوائنٹ سیکرٹری:زاہد گل،پریس سیکرٹری:محمد عدیل،ممبر:طارق ارشاد،ممبر:شاہد اقبال

Share
Share
Share