ہم سے پوچھیے! صحت وطب پرایک نیا سلسلہ

Share

ہم سے پوچھیے

طبی و مشاورتی کالم

ہم سے پوچھیے

جہانِ اردو پرماہ مئی سے ایک طبی و مشاورتی کالم پیش کیا جاےگا۔
اپنی صحت یا مرض سے متعلق سوالات میل کیجیے ۔ ایسے کئی سوالات ہوتے ہیں جسے ہم
کسی ڈاکٹرکو بتانے سے پس وپیش کرتے ہیں اور نہ کسی دوست یا رشتہ دار کو بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔
جس سے آپ نفسیاتی مریض بنتے جاتے ہیں اور آپ کا مرض بھی بڑی بھیانک صورت حال اختیار کرلیتا ہے۔خصوصاً نوجوان طلبا و طالبات اپنے مسائل بیان کرنے سے کتراتے ہیں۔ ہمیں لکھیے اور کھل کر لکھیے، بس سوالات بے ہودگی اور بے حیائی پرمبنی نہ ہوں ‘وقت گزاری کے لیے نہ لکھے گئے ہوں اور نہ تہذیب و شائستگی سےعاری ہوں۔ایسے خطوط ضائع کردیے جائیں گے۔اگرکوئی صاحب/صاحبہ اپنا نام و پتہ مخفی رکھنا چاہتے ہوتو ’’مخفی‘‘ تحریر کریں۔

خط اردو زبان میں ہونا چاہیے اگرانگریزی میں ہو تو اس کا ترجمہ کیا جاے گا اور اس کا جواب صرف اردو میں دیا جائے گا.مقصد یہی ہے کہ آپ اردو پڑھنا لکھنا سیکھ لیں. خط کے ساتھ اپنا نام ‘ پتہ‘فون نمبراورای میل ضرورلکھیں۔سوالات کے جواب نامورطبی کالم نگار ڈاکٹرمنورفاطمہ افضل ‘ایم ڈی‘ماہرِاماضِ نسواں دیں گی جو گزشتہ دس برسوں سے روزنامہ منصف حیدرآباد کے طبی ومشاورتی کالم لکھتی آئی ہیں۔
اپنے سوالات پر بھیجیں۔سوال کو ایڈٹ کرنے یا رد کرنے کے حقوق ڈاکٹرصاحبہ کے پاس محفوظ ہیں۔
انشاللہ یہ کالم آئیندہ ماہ سے ہفتہ میں ایک بار پیش کیا جاے گا۔ اس ضمن میں آپ کی تجاویز کا انتیظاررہے گا۔

Share
Share
Share